براؤزنگ ٹیگ

#lahorehighcourt

تحریک انصاف کو لبرٹی میں جلسہ کی اجازت نہیں تو پھر کسی جماعت کو نہیں ہوگی: لاہورہائیکورٹ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کا کہناہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی میں جلسے میں اجازت نہیں تو پھر کسی بھی سیاسی جماعت کو نہیں ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسہ کی اجازت نہیں تو پھر کسی سیاسی جماعت کو نہیں ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی سی آفس کی جانب سے جواب عدالت میں…

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی۔وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔ برطانوی معالج کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ابھی بھی دل کے عارضے کی شکایات ہیں، انہیں شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے، نواز شریف کی ماضی میں ہونے والی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کی وجہ سے مسلسل چیک اپ ہوتا رہا۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے معالج نے رپورٹ…

پرویز الہٰی کو عدالت پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر چیف کمشنر اسلام آباد کے قابل ضمانت اور آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ریمارکس دیے کہ قابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود آئی جی اسلام آباد عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہ کرانے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ ڈی پی او اٹک اور سی پی او…

چودھری پرویز الہٰی رہائی؛ اعلیٰ پولیس افسران کو پیش ہونے کیلئے2بجے تک کی مہلت

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر قیصرہ الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو پیش ہونے کے لیے دو بجے تک کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود بحفاظت گھر نہیں پہنچایا گیا، عدالتی حکم عدولی پر پولیس افسران کے…

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور(پاکترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اثاثہ جات کیس میں نیب کی پرویزالہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس سلسلے میں نیب حکام نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹرا کورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ میرے…

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ کمیشن معاملے کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن میں جاری توہینِ کمیشن کی کارروائی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے مگر حتمی فیصلہ نہ کرے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری…

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ٹرائل کیلئے فوج کے حوالے

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو ٹرائل کےلیے فوج کے حوالے کردیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی بازیابی کے لیے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے حسان نیازی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حسان نیازی کو ملٹری کے حوالے کردیا گیا ہے، وہ جناح ہاؤس حملے کیس میں نامزد اور مرکزی ملزم ہیں۔ عدالت نے حسان نیازی کی والد سے ملاقات کرانے کے لیے سرکاری وکیل کو مہلت فراہم کرتے ہوئے استفسار…

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیلئے بری خبر

لاہور (پاک ترک نیوز) ہیملٹ نہ پہننے والوں کیلئے بری خبر ،لاہور ہائیکورٹ کا موٹر سائیکل سواروں پر ہیملٹ نہ پہننے والوں پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا عندیہ دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے شہری پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے ، پہلے10دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں، آدھی سٹرک بلاک کرکے وارڈنز چالان کر رہے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف…

نگران پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی۔ سابق صوبائی وزیر صحت اور پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی )کی رہنما یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں حکومت پنجاب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، سابق صوبائی وزیر نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والی…

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی،فوری رہائی کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی کے واقعہ کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی۔ ہائیکورٹ نے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 11اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں، عدالت نے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے دیئے۔جسٹس صفدر سلیم شاہد نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر افراد کی نظربندی کے احکامات کو خلاف قانون قرار دیا گیا، اس کے علاوہ…

نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر،اعتراض عائد

لاہور(پاک ترک نیوز) نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ ن عہدے پر بحالی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ ن بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔ رجسٹرار آفس کی طرف سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا لاہور ہائیکورٹ سماعت نہیں کر سکتی۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بطور مسلم لیگ ن کے صدر بحالی کے لئے درخواست دائرکی گئی تھی، درخواست…

72 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظورکرنے کانوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا ہے۔عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ عدالت نے اراکین کو استعفے واپس لینے کیلئے قومی اسمبلی میں سپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

بشریٰ بی بی کا القادرٹرسٹ کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی حفاظتی ضمانت کیلئے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گی ، عمران خان بھی بشری بی بی کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ آئیں گے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے خواجہ حارث ، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے…

لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو کل تک عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے عثمان بزادر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے کل تک جواب طلب کر لیا، عدالت عالیہ نے معاونت کیلئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کر لیا۔

عدالت کو کہہ رہا ہوں انہوں نے مجھے قتل کرنا ہے، عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب بھی میں گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہوں تو مجھے مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت انہوں نے کہا کہ آج میں عدالت کو کہہ رہا ہوں انہوں نے مجھے قتل کرنا ہے۔ مجھے 2 مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ وزیر آباد اور اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے دوران مجھے مارنے کی کوشش ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران…

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے گھر پر غیر قانونی طور پر پولیس آپریشن کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لینے کے…

عمران خان کی غداری کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے متعلق مقدمے میں عمران خان کو 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کا آغاز کیا تو وکیل نے بتایا کہ عمران خان راستے میں ہیں اورعدالت پہنچنے والے ہیں۔ تاہم تھوڑی دیر ہوجانے کے باعث جج صاحب نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے چلے گئے اور عدالتی عملے نے بتایا کہ سماعت 2 بجے شروع ہوگی، اس دوران عمران خان کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ نمازِ جمعہ کے وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو…

لاہورہائیکورٹ ،عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لارجر بنچ نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ دوسری پٹیشن کس طرح سنی جا سکتی ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ اس میں دو استدعا کی گئی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ پارٹی چیئرمین کو ہٹانے کے کس طرح متاثرہ فریق ہیں، جس پر وکیل نے کہا میں ایک ووٹر اور ملک کا شہری…

عید الفطر تک مارکیٹیں اور دکانیں رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عید تک مارکیٹیں اور دکانیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کو راستے کی اجازت دینے پر ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ دے دیا۔ لاہور میں درختوں کی کٹائی کے خلاف عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخت کاٹنے کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے…

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو چار ہفتوں کیلئے امریکہ جانے کی اجازت

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو چار ہفتوں کیلئے امریکہ جانے کی اجازت دے دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شہباز گل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔ عدالت نے شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب بھی طلب کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More