براؤزنگ ٹیگ

#lahorehighcourt

لاہورہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سے متعلق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس شاہد کریم نے مقدمے کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے خود کوئی نام دیئے تھے، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہیں، عدالت نے پوچھا کہ فریقین کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے کون کون سے…

عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کے 5مقدمات میں دوبارہ حفاظتی ضمانت کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ سماعت کرے گا۔ عمران خان نے اسلام آباد میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ عمران خان ان مقدمات میں پہلے حفاظتی ضمانتی لے…

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف کارروائی 24 مارچ تک روک دی

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے 24 مارچ تک نیب اور اینٹی کرپشن حکام کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے کیس کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے بیان حلفی کے ساتھ رپورٹ جمع کروا دی۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سرکاری وکیل سے پوچھا کیا بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ لگایا گیا ہے؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے…

لاہور ہائیکورٹ کا توشہ خانہ کا 1990ء سے 2001ء تک کا ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا 1990ء سے لے کر 2001ء تک کا ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے توشہ خانہ کا 1990ء سے 2001ء تک کا ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی چیز چھپائی نہیں جاسکتی، جس دوست ملک نے تحائف دیے وہ بھی بتایا جائے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تحائف کے ذرائع بتانے کی ہدایت پر اعتراض کیا…

عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عمران خان جسٹس طارق کی عدالت سے دوسری عدالت جسٹس شہباز رضوی کے سامنے حفاظتی ضمانت کیلئے پیش ہوئے، ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج 2…

عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیشی کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیشی کیلئے زمان پارک سے نکلے تو ان کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے لیڈر کی حمایت میں مسلسل نعرے بازی کرتی رہی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے ارد گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، پولیس کی بھاری نفری نے عدالتی احاطے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کا عدالت میں داخلہ روک دیا گیا۔

عمران خان کو ساڑھے 3بجے تک لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی مہلت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کو ساڑھے 3 بجے تک لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی مہلت دیدی۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کے وکیل نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد…

توشہ خانہ کیس ،عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

لاہور(پاک ترک نیوز) توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی 21 مارچ کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس جواد حسن، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں۔ عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔ دوسری جانب، عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے…

عمران خان کی9مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف 9مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کرلی ہیں ۔ حفاظتی ضمانتیں 27مارچ تک منظور کی گئی ہیں ۔عدالت نے کہا کہ جو مقدمات سامنے ہیں ان میں ہی ضمانت دے سکتے ہیں ۔مقدمات کی سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں اور انہوں نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک جانے کے لیے سیکیورٹی کی بھی…

عمران خان لاہور ہائیکورٹ روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور ہائیکورٹ زمان پارک سے روانہ ہوگئے ۔پی ٹی آئی کارکن بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کیلئے عدالت عالیہ نے ساڑھے 5 بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔ عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے ۔لاہور ہائیکورٹ روانگی سے قبل چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔ لاہور ہائیکورٹ روانگی سے قبل فرانسیسی…

آئی جی پنجاب سے معاملات طے پاگئے، پولیس عمران خان کو سیکیورٹی دینے پر تیار ہے، فواد چوہدری

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے، ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں، آج عدالت میں پیش کرینگے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج امن لاہور ہائیکورٹ کی وجہ سے ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ کو اسکا تمام کریڈٹ جاتا ہے، عدالتی حکم پر رات کو ہماری ملاقات ہوئی، آج جو حل تلاش کیا عدالت میں بتائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ…

عمران خان کا آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج لاہورہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کردی ہیں، زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سیکیورٹی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخوس میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک تحفظ دیا جائے، عمران خان کی تمام درخواستوں کی سماعت آج ہی کی جائے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے…

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں 3 بجے تک توسیع کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں 3 بجے تک توسیع کر دی۔پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے لاہور میں آپریشن رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک کے باہر پولیس آپریشن روکنے سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کا آغاز ہوگیا، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بنانا، عدالت نے کہا کہ یہ مسائل اس لئے ہورہے ہیں ہم قوائد پر نہیں ہیں، صرف رولز کو فالو کریں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر…

عمران خان کی تقاریراور بیانات نشر کرنے پر پابندی کا حکم معطل

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر پیمرا کی جانب سے تقاریر پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔تیرہ مارچ کو مزید سماعت کی جائے گی۔ عدالت نے مزید سماعت کے لئے کیس کو فل بنچ کو بھجوا دیا۔ عدالت نے حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عمران خان نے پیمرا کی جانب سے پابندی کے نوٹیفکیشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ عدالت نے پیمرا کے نوٹیفکیشن کیخلاف…

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے رمضان المبارک میں بیکریوں کو رات میں مزید ایک گھنٹہ کھلا رکھنے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی جبکہ چیئرمین پلاننگ کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئرمین پی این ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت…

رانا ثناء اللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری شاہد رانا کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار نے آڈیو لیکس کے معاملے پر ثبوت نہیں لگائے، آڈیو لیک کا ٹرانسکرپٹ بھی ساتھ نہیں لگایا گیا، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ آڈیو لیک پر رانا ثناءاللہ نے عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس میں توہین آمیز الفاظ…

عمران خان لاہورہائیکورٹ پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہورہائیکورٹ پہنچ گئے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم عمران خان کی گاڑی ساتھ پہنچے ہیں ۔لوگ ریلیوں کی صورت میں لاہورہائیکورٹ پہنچے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شام پانچ بجے تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے دی، پیشی کے لیے عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ روانہ ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پانچ بجے تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیشی کے لیے آخری موقع دیا تھا۔ عدالت نے کہا اگر…

لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کو شام پانچ بجے تک پیش ہونے کی آخری مہلت

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شام پانچ بجے تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے دی۔ عدالت نے عمران خان کو دوپہر 2 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم لاہور ہائیکورٹ کی مہلت کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت شام 5 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہم عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیتے ہیں وہ ٹھیک ہو…

پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 اراکین کے استعفے منظور کرنے کا اسپیکر کا حکم معطل کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی ایم این ایز کی درخواستوں کی سماعت کی، جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ ریاض فتیانہ سمیت پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی نے استعفے منظوری کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل…

گورنر کو چھوڑے، الیکشن کمیشن خود انتخابات کی تاریخ دے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں الیکشن کب کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں، لیکن گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More