براؤزنگ ٹیگ

#lahorehighcourt

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب چیلنج، حمزہ شہباز کو نوٹس جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ اور دیگرپر نوٹس جاری کردیا،پی ٹی آئی نے حمزہ کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو کالعدم قرار دینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے قانون سازوں کی نااہلی سے متعلق عدالت عظمیٰ کے آرٹیکل 63-A کی تشریح کا حوالہ دیتے ہوئے، "کیا قانون سازوں کو منحرف کرنے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حکومت کے انتخاب پڑے گا"، مدعا علیہان کے وکلاء سے بھی موقف طلب کرلیا گیا۔ درخواستیں سپیکر پنجاب اسمبلی…

شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید کی ضمانت قبل ا ز گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ۔ عدالت نے انتظامیہ کو 18 مئی تک گرفتاری سے روک دیا ہے جبکہ مقدمات کے اخراج کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی بھتیجے کی گرفتاری کے معاملے پر مقدمہ اخراج کی پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی گئی، ہائی کورٹ نے ڈی پی او اٹک، ایس ایچ او اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کر دیے،ایس ایچ او تھانہ اٹک سے مقدمہ کا…

لاہور ہائیکورٹ کا نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے کل تک حلف لینے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے گورنرپنجاب کوکل رات 12 بجے تک نومنتخب وزیراعلی پنجاب سے خود یا نمائندے کے ذریعے حلف لینے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 25روز سے پنجاب کا صوبہ بغیروزیراعلی کے چل رہا ہے۔ آئین پاکستان کے تحت صدرپاکستان اورگورنرپنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند…

ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخابات کیلئےلاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن نے لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلی پنجاب کے انتخابات کیلئے درخواست دائر کردی۔حمزہ شہبازکی جانب سےلاہورہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرکی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم اپریل سےچیف منسٹرپنجاب کاعہدہ خالی ہے۔آئینی درخواست میں استدعا کی گئی ہے پنجاب اسمبلی کےاحاطےکوسیل کرنےکااقدام غیرقانونی قراردیاجائے۔

پنجاب کے 24 اضلاع میں 23دسمبر سے 6 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہونگی

لاہور (پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا ۔ حکومت پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کو دو مختلف فیز میں تقسیم کردیا ہے ۔لاہور سمیت 24اضلاع میں سردیوں کی چھٹیاں 23دسمبر سے 6جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے چھ جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ جبکہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More