ایل ٹی او لاہور نے ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی کی 13.286بلین روپے کی سیلز ٹیکس کی چوری پکڑ لی
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر پاکستان کی ہدایت پر، لارج ٹیکس پیئر آفس (LTO)، لاہور نے ٹریکٹر بنانے والی ایک معروف کمپنی کا آڈٹ مکمل کیا ہے، جس میں سیلز ٹیکس میں 13.286 بلین روپے کی سنگین تضادات کا پتہ چلا ہے۔
ایل ٹی او لاہور کی جانب سے وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کو جمع کرائی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایل ٹی او نے 13.286 ارب کے سیلز ٹیکس کے علاوہ 5.414 ارب روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
ایل ٹی او لاہور نے ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی (ٹیکس سال 2022) کو آڈٹ کے دوران 13,286,997,779 روپے کی سیلز…