براؤزنگ ٹیگ

Lebanon

لبنان نے ترکی سے فوری مدد مانگ لی

لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اپنے انقرہ دورے کے دوران صدر رجب طیب اردوان سے کہا ہےکہ بیروت کو ترکی کے تعاون اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔ ترک صدر نے میقاتی سے ملاقات کے بعد کہا کہ انقرہ بیروت کی تباہ شدہ بندرگاہ کی تعمیر نو سمیت انفراسٹرکچر کے کئی دیگر منصوبوں پر کام کیلئے تیار ہے۔ ملاقات کے دوران ترکی لبنان تعلقات پر جامع گفتگو کی گئی ۔ جس میں دوطرفہ تعاون سمیت کئی امورزیر غور آئے۔ اردوان نے کہا کہ میں اپنے عزیز دوست کےساتھ اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ترکی کس طرح لبنان کے مسائل کے…

لبنان :فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں دھماکہ،متعدد زخمی

بیروت (پاک تر ک نیوز) لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں زوردار دھماکہ ،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ برج الشمالی میں دھماکا ہوا ہے جس میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیور اہلکاروں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ کیمپ میں آگ لگنے سے ہوا۔ کیمپ میں گیس اور آکسیجن کی بوتلیں رکھی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لبنانی فوج کا دعویٰ ہے کہ…

سعودی عرب نے لبنانی سفیر کو ملک سے نکال دیا

ریاض (پاک ترک نیوز) لبنانی وزیر اطلاعات کی جانب سے سعودی عرب کیخلاف بیان دینے پر ریاض میں لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے کے اندر سعودی عرب چھوڑنے کاحکم دے دیا گیا۔سعودی عرب نے لبنان سے اپنا سفیر بھی مشاورت کے لیے بلا لیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیر اطلاعات نے چند روز قبل سعودی عرب کی مخالفت میں بیان دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ سعودی وزارت خارجہ نے مملکت اور عرب اتحاد برائے یمن میں شامل ممالک کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

گلوکار ماہر زین کا استنبول میں کنسرٹ ، حمدیہ گیتوں سے حاضرین جھوم اٹھے

استنبول (پاک ترک نیوز)لبنان الاصل سویڈش گلوکار ماہر زین نے استنبول میں کنسرٹ کیا۔کنسرٹ استنبول دورت یول اسکوئر میں منعقد ہوا۔ "تھینک یو اللہ" ، "فورگیو می"، یا نبی سلام علیک" اور " ماشاء اللہ " نامی حمدیہ گیتوں سے پہچانے جانے والے ماہر زین نے اپنے مداحوں کے لئے انگریزی، عربی اور ٹرکش گیت گائے۔ تقریباً 90 منٹ کے کنسرٹ میں زین نے "رمضان" ، " السبو بداع" اور " فار دی ریسٹ آف مائی لائف" جیسے گیت بھی گائے۔ کنسرٹ سے قبل اناطولیہ ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں انہوں نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More