براؤزنگ ٹیگ

#lebnon

حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی

بیروت (پاک ترک نیوز) لبنان کی حزب اللہ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 200 سے زیادہ راکٹ اور دھماکہ خیز ڈرون داغے ہیں کیونکہ غزہ میں تقریباً نو ماہ سے جاری جنگ کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ تازہ حملہ جو گزشتہ روز 100 سے زائد راکٹ داغے جانے کے بعد کیا گیا، اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کی ہلاکت کے جواب میں تھا۔ اسرائیل نے اپنے شمالی سرحدی علاقے میں کسی ہلاکت کی…

ایران لبنان پر اسرائیلی حملے کی صورت میں مداخلت کر سکتا ہے ،امریکی جنرل نے خبردار کردیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حملے کی صورت میں ایران مداخلت کر سکتا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن نے کہا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایران اور اس کے مسلح حلیف عناصر کی مداخلت سامنے آ سکتی ہے بالخصوص جب کہ حزب اللہ تنظیم کو خطرے کا سامنا ہو۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے…

اسرائیل کو ہر قسم کی جنگ سے ڈرنا چاہیے،سربراہ حزب اللہ

بیروت (پاک ترک نیوز) حزب اللہ کے سربراہ نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ہر قسم کی جنگ سے ڈرنا چاہیے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے لبنان کے خلاف کسی بڑے اسرائیلی حملے کی صورت میں "بغیر کسی پابندی اور بغیر کسی اصول اور کسی حد کے" جنگ کی دھمکی دی ہے۔ نصراللہ کا یہ بیان لبنان اسرائیل سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آیا ہے جب اسرائیلی حکام نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ ملک حزب اللہ کے خلاف ہر طرح کی جنگ کے لیے تیار ہے۔ نصراللہ نے ویڈیو پیغام میں…

لبنان سے اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کیے گئے: حزب اللہ

بیروت (پاک ترک نیوز) حزب اللہ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لبنان میں قائم حزب اللہ گروپ نے اسرائیلی پوزیشنوں پر درجنوں راکٹ فائر کیے ہیں ۔حماس کی اتحادی حزب اللہ نے 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے ساتھ سرحد پار سے قریب قریب روزانہ فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے دشمن کے توپ خانے کے ٹھکانوں کو اور درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہدشمن کے جنوبی دیہاتوں اور شہریوں کے…

لبنان میں اسرائیلی حملے میں حماس کے نائب سربراہ صالع العروری شہید

بیروت(پاک ترک نیوز) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی حملے میں حماس کے نائب سربراہ صالح العروری شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ 57 سالہ صالح العروری سمیت چھ افراد شہید ہوگئے۔حماس نے صالح العروری کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ دوسری جانب حماس کے نائب سربراہ کے قتل پر سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ صالح العاروری کی شہادت اور قربانی نے ہمیں نئی طاقت اور قوت بخشی ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون حملے…

سابق امریکی صدر ٹرمپ کی چھوٹی بیٹی نے لبنانی منگیتر سے شادی کرلی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفانی ٹرمپ نے اپنے لبنانی منگیتر مائیکل بولوس سے شادی کرلی۔ٹفانی ٹرمپ کی شادی 25 سالہ مائیکل بولوس سے ہو رہی ہے جو لبنان میں پیدا ہو ئے تھے لیکن ان کی پرورش نائیجیریا کے شہر لاگوس میں ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار ’میامی ہیرالڈ‘ اور ’پیج 6‘ کے مطابق شادی کی تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں پام بیچ میں واقع ’مار اے لاگو‘ اسٹیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر منعقد ہو گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی نے 19 جنوری 2021 کو بولوس…

اسرائیل اور لبنان میں سمندری سرحدی معاہدے پر دستخط

بیروت (پاک ترک نیوز) اسرائیل اور لبنان نے باضابطہ امریکی ثالثی میں سمندری حدود طے کرنے کے تاریخی معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ تفصیلات کےمطابق اسرائیل اور لبنان نے باضابطہ طور پر امریکہ کی ثالثی میں پہلی بار اپنی سمندری حدود طے کرنے والے ایک تاریخی معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس سے دونوں ممالک کے لیے سمندری توانائی کی تلاش کے امکانات کھل گئے ہیں۔ لبنان کے صدر میشل عون نے جمعرات کی صبح صدارتی محل میں ایک خط پر دستخط کیے جو بعد ازاں دن میں لبنان کے جنوبی سرحدی مقام نقورا پر امریکی حکام کو پیش کیا جائے…

لبنان اور اسرائیل سمندری سرحد کے تعین کے تاریخی معاہدے کے قریب پہنچ گئے

بیروت(پاک ترک نیوز) لبنان اور اسرائیل سمندری سرحد کے تعین کے تاریخی معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔ اس حوالےسے دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ لبنان اور اسرائیل گیس سے مالا مال بحیرہ روم میں طویل عرصے سے جاری سمندری سرحدی تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے ایک "تاریخی" معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ لبنان کے ڈپٹی سپیکر الیاس بو صاب نے بدھ کے روز امریکہ کی ثالثی میں اس معاہدے کا حتمی مسودہ صدر میشل عون کو پیش کرنے کے بعد کہا کہ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے دونوں فریق مطمئن ہیں۔ ان کا مزید کہنا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More