بجلی صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز عائد
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگا دیے۔
گھریلو کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر گھریلو صارفین کے لیے200 روپے فکسڈچارجز عائد کیے گئے ہیں جب کہ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔
501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز اور ماہانہ601 سے 700 یونٹ…