براؤزنگ ٹیگ

#Libya

ترکیہ کا لیبیا میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا بحری جہاز روانہ 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کا لیبیا میں سمندری طوفان سے ہونیوالی تباہ اور متاثرہ شہر ورنتہ میں امدادی کاروں کیلئے بڑا بحری جہاز روانہ ہوگیا ۔ ترکیہ کی جانب سے روانہ کئے گئے بحری جہاز میں امدادی سامان ،فیلڈ ہسپتال ،ادویات ،کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ لیبیا میں سمندری طوفان سے دو ڈیم ٹوٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور درنتہ شہر تقریباً تباہ ہوگیا اور 20ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکےہیں جبکہ ابھی بھی لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈینیئل طوفان لیبیا سے ٹکرانے پر ڈیرنا کے ڈیم کیوں ٹوٹ گئے؟

طرابلس (پاک ترک نیوز) لیبیا کے مشرق میں طوفان ڈینیئل کی وجہ سے شدید سیلاب آنے کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ڈینیئل طوفان کی وجہ سے ساحلی شہر ڈیرنا میں 2ڈیم ٹوٹنے کے باعث زیادہ تباہی ہوئی ۔ڈیرنا شہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ طوفان کے دوران اپنے پیچھے جمع ہونے والے پانی کے دباؤ کے نیچے گرنے والے ڈیم بندرگاہی شہر میں ہزاروں اموات کا باعث بنے۔ تو ڈیم کیوں ٹوٹے، ڈیرنا کا کیا ہوا، اور آگے کیا ہوگا؟ ڈیم کیوں ٹوٹے؟ شہر کے ڈپٹی میئر احمد مدرود کے مطابق ڈیرنا سے…

لیبیا ،ڈیرنا میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 20ہزار تک پہنچ گئی

طرابلس (پاک ترک نیوز) لیبیا کے ساحلی شہر ڈیرنا میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 20ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔ تفصیلات کےمطابق لیبیاکے ساحلی شہر ڈیرنا کے میئر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 20ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔ لیبیا کے تباہ شدہ شہر ڈیرنا کے رہائشیوں نے لاپتہ رشتہ داروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ تباہ کن سیلاب میں ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ متعدد لوگ سمندر کی نذر ہو چکے ہیں امدادی کارکنوں نے مزید باڈی بیگز کی اپیل کی ہے ۔ بحیرہ روم کے ساحل پر واقع شہر طاقتور طوفان کے…

لیبیا کے شہر ڈیرنا میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 5200تک پہنچ گئی

طرابلس(پاک ترک نیوز)مشرقی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ تباہ شدہ بحیرہ روم کےشہر ڈیرنا میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 5200تک پہنچ گئی ہے ۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے ۔ تباہ حال شہر ڈیرنا میں امدادی کارکنان اور امدادی قافلے پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جس کی طرف جانے والی صرف ایک سڑک رہ گئی ہے۔ مشرقی وزیر صحت کا کہناہے کہ 1,000 سے زیادہ لاشیں اکٹھی کی جا چکی ہیں جن میں کم از کم 700 ایسے ہیں جنہیں اب تک دفنایا جا چکا ہے۔…

لیبیا ،سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی

طرابلس (پاک ترک نیوز) بن غازی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 3000تک پہنچ گئی ۔ لیبیا کے مشرقی علاقوں میں آنے والے سیلاب سے اب تک 3000 افراد جاں بحق اور 10,000 لاپتہ ہیں۔ لیبیا کے ہلال احمر کے ترجمان توفیق شکری نے منگل کو کہا کہ 2084 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور 9,000 رجسٹرڈ لاپتہ افراد کے ساتھ ساتھ 20,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ بن غازی میں مقیم لیبیا کی مشرقی انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 3000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دارالحکومت طرابلس میں حکومت کی قومی…

لیبیا میں سمندری طوفان سے جاں بحق افراد کی تعداد 2ہزار سے تجاوز کر گئی

طرابلس(پاک ترک نیوز) لیبیا میں سمندری طوفان ڈنیال سے جاں بحق افراد کی تعداد2 ہزار سے زائد ہو گئی ۔ہزاروں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لیبیا کی وزارت داخلہ کے مطابق طوفان کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں میں ہزاروں افراد بہہ کر سمندر میں لاپتہ ہو گئے ہیں جن کے ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان ڈنیال کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہوئے ہیں، طوفان کے باعث شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

لیبیائی وزیراعظم کو اسرائیل سے تعلقات پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

طرابلس (پاک ترک نیوز) لیبیاکے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ کو اسرائیل سے تعلقات کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ان کوعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی زور پکڑنا شروع ہوگیا ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ لیبیا کے وزیر اعظم کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش میں ان کے مبینہ کردار کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے جبکہ ، بعض حلقوں کی جانب سے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ طرابلس میں قائم قومی اتحاد کی حکومت (جی این یو) کے سربراہ عبدالحمید دبیبہ نے وزیر خارجہ…

لیبیا ،بحیرہ روم میں دو کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 57 تارکین وطن جاں بحق

طرابلس(پاک ترک نیوز) لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیبیا کے ساحل کے قریب دو کشتیاں الٹنے سے 57افراد جاں بحق ہو گئے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن ،کشتیوں میں سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، شام، تیونس اور مصر سے تھا۔ ڈوبنے والی ایک کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے، ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ سے مزید لاشیں نکالے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 441 تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش کے دوران…

اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے3پاکستانی جاں بحق

تریپولی (پاک ترک نیوز) اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مطابق اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے لیبیا کشتی حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دفترخارجہ نے اٹلی میں ہونے والے کشتی حادثے میں دو…

لیبیا کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ ،بال بال بچ گئے

تریپولی(پاک ترک نیوز) لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید پر قاتلانہ حملہ تاہم وہ محفوظ رہے ۔حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تفصیلات کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم عبدالحامد کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم تاہم وہ بال بال بچ گئے ۔ گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔لیبیا کے وزیراعظم پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ واپس گھر جا رہے تھے۔ یاد رہے کہ لیبیا کی اپوزیشن نے حکومت کو نا اہل قرار دیدیا ہے اور وزیراعظم کیخلاف آج پارلیمنٹ یں ووٹنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے…

ترکی اور لیبیا کے حکام کی اہم ملاقات، مستقبل کے حوالے سے اہم بات چیت

استنبول(پاک ترک نیوز) ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے پیر کو استنبول میں لیبیا کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے لیبیا میں اتحاد کو یقینی بنانےا ور آئینی بنیادوں پر انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔لیبیا میں گزشتہ برس دسمبر میں انتخابات ہونا تھے لیکن حکومت کے سیاسی حریفوں کے ساتھ اختلافات کے باعث انہیں ملتوی کرنا پڑا۔ انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا جاسکا۔لیبیا کیلئے اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق لیبیا پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم جو تیونس میں متعقد…

ترکی کابن غازی میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال

انقرہ(پاک ترک نیوز) لیبیا میں ترکی سفیر نے پارلیمنٹ کی اسپیکر اگویلا صالح سے مشرقی شہر بن غازی مین قونصل خانہ دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک سفیر کنان یلماز نے کہا کہ ملاقات نتیجہ خیز رہی، جبکہ ترکی جانب سے مناسب وقت پر بن غازی میں قونصلیٹ جنرل کو دوبارہ کھولنے، بن غازی کیلئے ترکش ائیرلائن کی پروازوں کی بحالی اور ترک کمپنیوں کی جانب سے نا مکمل منصوبوں کی تکمیل کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ یلماز نے لیبیا میں مفاہمت اور اتفاق رائے کی بنیاد پر انتخابات کے انعقاد کی…

یورپ جانےوالے 27 تارکین وطن کی لاشیں لیبیا کے ساحل سے مل گئیں

تریپولی(پاک ترک نیوز) یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا ۔ حادثے کے نتیجے میں 27تارکین وطن کی لاشیں لیبیا کے ساحل سے مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 27 تارکین وطن کی لاشیں مغربی لیبیا کے ساحل پر پہنچی ہیں جبکہ 3 افراد کو بچا لیا گیا۔لاشوں میں 2 خاتون اور ایک بچے کی بھی لاش شامل ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ لاشیں شہر الخمس, تریپولی سے 90 کلومیٹر فاصلے پر 2 مختلف مقامات سے ملیں ہیں۔ حکام کے مطابق لاشوں کے معائنوں سے پتہ…

لیبیا میں منعقد ہونے والا پہلے صدارتی انتخاب ملتوی کر دیا گیا

تریپولی (پاک ترک نیوز) لیبیا کی تاریخ کے پہلے صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لئے جانے کے عبوری حکومت اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کام کرنے والے الیکشن کمیشن کے اعلانات کے بعد اب لیبیا کی پارلیمنٹ نے صدارتی انتخاب کے التواء کا اعلان کردیا ہے جبکہ الیکشن کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ میں صرف دو روز باقی تھے۔ بدھ کے روزکئے جانے والے اس فیصلے کی نہ تو کوئی وجوہات بیان کی گئی ہیں اور نہ ہی انتخاب کی نئی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ جبکہ اس فیصلے سے لیبیا میں موجود اقوام متحدہ کے زیر انتظام امن…

لیبیا میں پہلے صدارتی انتخاب کی تیاری مکمل

تریپولی (پاک ترک نیوز)لیبیا میں قیام امن کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جن کے لئے ووٹنگ 24دسمبر کو ہوگی۔الیکشن میںکامیابی کے لئے 50فیصد سے زائد ووٹ لینا لازمی ہے۔ اور کسی بھی امیدوار کے اس میں ناکام رہنے پر سرفہرست دو امیدواروں میں 24جنوری2022ء کو حتمی مقابلہ ہوگا۔ لیبیا کے پہلےصدر کے عہدے کے لئے سات امیدوار میدان میں ہیں۔ لیبیا کی عبوری حکومت کے سربراہ رمضان ابو جنہ نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم لیبیا کے تاریخی صدارتی انتخاب کے لئے تیار ہیں۔الیکشن کمیشن نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More