ترکیہ میں تنہا زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
انقرہ (پاک ترک نیوز)
حالیہ برسوں میں ترکیہ میں تنہا رہنے کو ترجیح دینے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کووڈ کے وبائی مرض کے بعد سے آنے والی یہ تبدیلی ایک نئے دور کی نشاندہی کر رہی ہے جس میں کام، تعلیم، طرز زندگی کے انتخاب میں حرکیات کے اثرات کے ساتھ روایتی خاندانی ڈھانچہ اور سماجی تعلقات نئی شکل اختیار کر رہے ہیں
ترکیہ کے شماریاتی ادارےکے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک فرد والے گھرانوں کی تعداد جو 2014 میں 2.9 ملین تھی۔وہ 2019 تک مسلسل بڑھ کر 4 ملین تک پہنچ گئی۔…