براؤزنگ ٹیگ

#light

وزیراعلی پنجاب نے صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا، عطا تارڑ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، انہوں نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا اغاز کیا، پہلی موٹر وے تعمیر کروائی، ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں اور اب ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کر کے احسن…

بجلی مزید 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر بجلی مزید 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کا امکان ہے۔ ایک ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا گیا ہے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے…

بجلی مزید فی یونٹ 2 روپے ، 63 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں نظرثانی شدہ درخواست دائر کر دی۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔ خیال رہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اس سے قبل 2…

آئی ایم ایف دبائو ،وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے دبائو کے بعد وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹٰیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرانےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اوسط5.72روپےاضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی کےٹیرف میں اضافہ کااطلاق یکم جولائی2024 سے کرنےکافیصلہ دیا تھا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2004 کے لیے ہے۔ نیپرا نےبجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 29.78سے بڑھا کر35.50روپے فی یونٹ منظورکیا تھا۔ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو…

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے، آئی ایم ایف کو بجٹ کے مشکل فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا، آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں اور گیس مہنگی کرنے کے اقدامات کو سراہا، اور معیشت کی بہتری کے لیے…

آئی ایم ایف کا پھرڈومور کا مطالبہ، بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اصرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی بجت کی منظوری کے ساتھ ہی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا ۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اصرار کرنے لگا ۔ آئی ایم ایف 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ چاہتا ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے پر عملدرآمد کیا جائے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، نئے مالی سال میں…

بجلی مزید 3 روپے41 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی۔بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 28 جون کو کرے گا۔ سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 12 ارب 26 کروڑ یونٹ بجلی…

حکومت نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا، صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے عوام پر ایک اوربجلی بم گرا دیا ،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے معاملے پر نیپرا نے صارفین کے لئے فکسڈ چارجز عائد کر دیئے۔ فکس چارجز بنیادی ٹیرف میں شامل کیے گئے ہیں، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کروا گئے ہیں جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200 سے ایک ہزار…

کراچی کے لیے بجلی 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 10روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، کے الیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا ستمبر 2024 میں کی جائیں گی، کے الیکٹرک صارفین سے جون میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، جولائی میں 3 روپے 11 پیسے فی…

بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے33 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

بجلی 3روپے 25پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے بجلی کی قیمت میں 3روپے 25فی یونٹ اضافہ کردیا ۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اٖضافہ کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون جولائی اور اگست 3 ماہ کے لئے ہو گا۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ یاد رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں 3روپے 48پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی ایک ماہ کیلئے فی یونٹ 3 روپے 48 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافہ ماہ اپریل کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، صارفین پر تقریباً 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی اور اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس…

بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا اضافے کی منظوری دیتی ہے تو صارفین پر 310ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا آج بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے نئے مالی سال کے لئے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی استدعا کی ہے، سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کیے ہیں۔ پاور پرچیز پرائس کے لئے 25روپے 3 پیسے27روپے 11پیسے فی یونٹ کاتخمینہ ہے، نیپرا کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید…

بجلی کی قیمت میں 3روپے 49پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹس اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے، درخواست پر نیپرا 30 مئی کو سماعت کرے گی۔ بجلی صارفین پر 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے پیش نظر نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔ قبل…

جو لوگ بجلی چوری کر رہے انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا، محسن نقوی

لاہور(پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوور بلنگ پرلوگوں کوکروڑوں روپے کا ریفنڈ ملنا شروع ہو گیا ہے ،میری تمام جائیداد ڈیکلیئرڈ ہے، بجلی چوروں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے گی ،پاسپورٹ کے حصول کے حوالے سے عوام کودرپیش مسائل حل کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں جی او آ ر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس مرتبہ نہ صرف اوور بلنگ ختم ہوئی ہے بلکہ لوگوں کوکروڑوں روپے کا ریفنڈ ملنا شروع ہوا ہے مجھے یقین…

بجلی صارفین پر امریکہ میں ہونیوالی مہنگائی کا بوجھ بھی ڈالنے کی تیاریاں

لاہور(پاک ترک نیوز) بجلی صارفین امریکہ میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے۔وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین پر347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی، سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری ریٹ متعین کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ بجلی صارفین امریکا میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے۔ امریکی مہنگائی کے 2.40 فیصد بھی ٹیرف میں…

آئی ایم ایف کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان نئے بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا کل سے آغاز ہو چکا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے آئندہ مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور گردشی قرض کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گردشی قرض 2300 ارب روپے تک روکا جائے، بجلی کی قیمتوں اور مختلف حوالوں سے دی جانے والی سبسڈیز بتدریج ختم کی جائیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ…

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ آئی ایم ایف نے جون 2024 سے گیس کی قیمتوں میں ششماہی بنیاد پر پھر اضافے اور بجلی چوری روکنے، ترسیلی نظام بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 25-2024میں بجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کا نوٹیفکیشن بروقت جاری کیا جائے جبکہ پاور پرچیز ایگریمنٹس پر نظرثانی اور زرعی ٹیوب ویلز کی سبسسڈی میں اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ جنوری 2024تک گیس…

سری لنکا کا بھارت کے اڈانی گرین کے ساتھ 20 سالہ بجلی کی خریداری کا معاہدہ

کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا نے بھارت کے اڈانی گرین کے ساتھ 20 سالہ بجلی کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ۔ سری لنکا نے بھارت کی اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ کے ساتھ کمپنی کے تیار کردہ دو ونڈ پاور اسٹیشنوں کے لیے 20 سالہ بجلی کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ اڈانی گرین انرجی، اڈانی گروپ کی قابل تجدید توانائی یونٹ، ارب پتی گوتم اڈانی کی قیادت میں، نے گزشتہ سال فروری میں 442 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے اور منار ٹاؤن اور پونیرین گاؤں میں 484 میگا واٹ کے ونڈ پاور پلانٹس کو تیار کرنے کی منظوری حاصل کی، جو…

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اووربلنگ پر افسران، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ پر افسران اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زونل آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے اور بریفنگ دی۔ اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔ وزیر داخلہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More