بجلی مزید 4روپے 66پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمتوں میں مزید 4روپے 66پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ۔ صارفین پر 36ارب روپے سے زیادہ کا افافی بوجھ پڑے گا ۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کروائی گئی ہے، جس پر نیپرا کی سماعت کل ہوگی۔
بجلی کی قیمت میں 4.66 روپے فی یونٹ کا اضافہ ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں بجلی…