براؤزنگ ٹیگ

#lightprice

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس

لاہور (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا . وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر معطل کر کے ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے دوکانداروں پر فکسڈ سیلز ٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کرنے کا حکم دے دیا. وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ دوکانداروں سےبجلی…

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں 7.91روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں 7روپے 91پیسے فی یونٹ کی اضافے کی منظوی دی گئی ۔خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں26 جولائی سےساڑھے تین روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگست میں پھر ساڑھے تین روپے اور اکتوبر میں 90پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے اندرونی ایندھن پر ریلائی کریں گے۔ نئی سمسی توانائی کا اعلان بھی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ شمسی توانائی ایک بڑے سکیل پر لگے گی۔ ان…

آئی ایم ایف کی گیس پر کوئی پیشگی شرط نہیں بجلی کی قیمت بڑھانے کے پابند،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ گیس کی قیمت پر کوئی پیشگی شرط نہیں ہے البتہ بجلی کی قیمت بڑھانے کی شرط موجود ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں60 دن کا ڈیزل ہے، جب ڈسکاوٴنٹ دے رہے تھے تو لوگوں نے فیول ذخیرہ کرلیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) سے معاہدہ ہوچکا ہے اور اس میں کوئی خلل نہیں۔ کوئی ایسی چیز نہیں کریں گے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں…

نیپرا نے بجلی 7روپے 90پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نےبجلی 7روپے 90 پیسےفی یونٹ کردی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا ۔لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا، کے الیکٹرک صارفین پر بھی بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ نیپرا حکام کاکہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اگر مہنگے فیول استعمال کیے جاتے تو اضافہ اور زیادہ ہوتا۔ سی پی پی اے حکام نے…

بجلی کی قیمت میں 8روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عوام پر پٹرو ل کے بعد بجلی بم بھی گرائے جانے کا امکان ہے ۔ یکم جولائی سے بجلی کی قیمتوں میں 8روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے ۔ نیپرا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریوینیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا۔رواں ہفتے درخواستوں پر نیپرا کی طرف سے فیصلہ متوقع ہے۔نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن حتمی فیصلہ کرے گی۔ نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یکمشت کے بجائے مرحلہ وار ہونے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا بھی…

بجلی 4روپے85پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری

لاہو(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی 4روپے 85پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نئی حکومت نے بجلی صارفین کو پہلا جھٹکا دیدیا۔ بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 85پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔ بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ اپریل کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ سی پی پی اےجی نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نوٹیفکیشن اتھارٹی نے 31 مارچ 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،نیپرا اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 94 پیسے چارج کیا گیا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More