بجلی 6 پیسے فی یونٹ سستی
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی ( سی پی پی اے) نے 85پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے…