ترکیہ کے مرکزی بنک کا زرمبادلہ بچاؤ اسکیم میں خسارہ 25ارب ڈالرسے بڑھ گیا
انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے مرکزی بینک کو گذشتہ برس 2023 میں ایک زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا جو بنیادی طور پر غیر ملکی زرمبادلہ کی محفوظ ڈپازٹ اسکیم سے ہوا ہے۔
اتوار کے روزسرکاری گزٹ میں شائع ہونے والی جمہوریہ ترکیہ کے مرکزی بنک (سی بی آر ٹی) کی بیلنس شیٹ کے مطابق یہ نقصان818ارب لیرا یعنی 25.25 ارب لیراتک پہنچ گیا ہے۔حکومت کئی مہینوں سے اس اسکیم سے نکلنے کے لیے کام کر رہی ہے جسے کے کے ایم کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ 2021 کے آخر میں شروع کی گئی تھی تاکہ ڈالر کو ریورس کرکے ترک لیرا کو سپورٹ…