امت مسلمہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی مشرکہ حکمت عملی بنائے۔ اسحاق ڈار
بنجول (پاک ترک نیوز)
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ سے مشترکہ حکمت عمل اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی ملکوں کی تنظیم( او آئی سی) کی 15ویں سربراہی کانفرنس کے موقعے پر گذشتہ روز وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ امتیازی سلوک، تشدد اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے واقعات اسلامو فوبیا کا مظہر ہیں۔انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا…