نئے الیکشن کی تاریخ دو ، عمران خان کا 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان
پشاور(پاک ترک نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کی تاریخ دے دی ہے ۔
تحریک انصاف کا اسلام آباد الانگ مارچ 25 مئی سے شروع ہوگا ۔عمران خان پشاور سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے ۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد میں جاکر دھرنا دے گا ۔ تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ اسمبلیاں توڑیں جائیں اور نئے الیکشن کی تاریخ دی جائے ۔
عمران خان نے بیوروکریسی کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیرقانونی…