براؤزنگ ٹیگ

#losangles

مصنفین کا غزہ کیلئے احتجاج ،PENامریکہ نے ایوارڈز تقریب کو منسوخ کردیا

لاس اینجلس(پاک ترک نیوز) PEN امریکہ نے غزہ کے حوالے سے اپنے موقف پر مصنفین کے احتجاج کے بعد 2024 کے ایوارڈز منسوخ کر دیے۔ 75ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم کے حامل پن جین سٹین ب ایوارڈکے لیے دس میں سے نو نامزد مصنفین نے اپنے کام کومقابلہ سے واپس لینے کا انتخاب کیا ہے۔ ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق، PEN امریکہ نے 2024 کے اعزازی ایوارڈز کی تقریب کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، جب غزہ پر جنگ کے بارے میں تنظیم کے متعصبانہ موقف کے خلاف مصنفین کی ایک قابل ذکر تعداد نے اپنے کام واپس لے لیے تھے۔ ایوارڈز…

نویڈیا نے جی پی یو شپس کی نئی سیریز جاری کر دی

لاس اینجلس(پاک ترک نیوز) نویڈیانے مصنوعی ذہانت کو طاقت دینے کے لیے چپس کی اپنی تازہ ترینسیریز کی نقاب کشائی کی ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑے سپلائر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم بنا سکے۔ کیلیفورنیا میں ایک ڈویلپرز کانفرنس میں کمپنی کے سی ای او جینسن ہوانگ نے گرافکس پروسیسرز کا حوالہ دیتے ہوئے جو تخلیقی صلاحیتوں کی افزائش میں اہم ہیں کہا کہ ہمیں اے آئی کے لئے بڑے جی پی یوز کی ضرورت ہے۔ لہٰذا میں آپ کو ایک بہت بڑے جی پی یوسے متعارف کروانا چاہتا ہوں۔ نویڈیاکی طاقتور جی پی یو چپس…

دی نن2نے پہلی پوزیشن سنبھال لی، ڈینزل واشنگٹن کی دی ایکویلائزر 3دوسرے نمبر پر چلی گئی

لاس اینجلس(پاک ترک نیوز) وارنر برادرز کی نئی ہارر فلم "دی نن۔2" اس ہفتے کے آخر میں 32.6 ملین ڈالرکی کمائیکے ساتھ شمالی امریکہ کے باکس آفس پر سرفہرست رہی ۔ جبکہ پچھلے ہفتے کے آخر میں باکس آفس کے لیڈر، سونی کی "دی ایکویلائزر 3" جس میں ہمیشہ سے مقبول ترین ڈینزیل واشنگٹن شامل ہیں۔ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ جس نے جمعہ سے اتوار تک کی مدت میں اندازاً 12.1 ملین ڈالر کمائے۔ باکس آفس کی 10 ستمبر کو جاری ہونے والی ر پورٹ کے مطابق ویک اینڈ کے لیے تیسرے نمبر پر 10 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ فوکس فیچرز اور…

ایپل "آئی فون 14پرو ـ” مفت اور لاکھوں ڈالر کے انعامات بھی دے گا

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) ایپل نے اپنے نئے آئی فون 15کی لانچ سے قبل اپنے معروف سمارٹ فون آئی فون 14 پروکو مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔تاہم اس کے لئے فون لینے والے کو اسے ہیک کر کے دکھانا ہوگا۔ کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایپل نے اس بات کا فیصلہ اپنے موبائل فونز کی سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے کیا ہے۔ایپل تجربہ کار سکیورٹی ریسرچرز کو آئی فون 14 پرو مفت دینے کے ساتھ ساتھ پانچ ہزار ڈالر سے 10 لاکھ ڈالر تک کا انعام دینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ان تمام انعامات کو جیتنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایپل کی جانب…

پسند کا شوہر ڈھونڈ کر دینے والے کو 5ہزار ڈالر دوں گی، خاتون کا اعلان

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) رشتے کروانے والی اور جوڑوں کو ملانے والی ایپس پر ناکام ہونے والی امریکی خاتون نے شادی کے لیے پسند کا شوہر ڈھونڈ کر دینے والے کو پانچ ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں رہنے والی 35 برس کی ایوٹلی کولسن جو پیشے کے لحاظ سے کارپوریٹ اٹارنی ہیں، نے ویڈیو سٹریمنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنے لیے شوہر ڈھونڈنے کے لیے مدد مانگی ہے۔اُن کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ایوٹلی کولسن نے انکشاف کیا ہےکہ شادی کے لیے شوہر ڈھونڈنے کی…

مصالحہ فلم نےآسکر ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) ڈرامہ، کامیڈی اور سائنس فکشن کے امتزاج سے بنائی گئی مصالحہ فلم ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس نے اس سال کے آسکر ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔ نصف درجن سے زائد بڑی فلموں کو پچھاڑتے ہوئے سال کی بہترین فلم کے علاوہ بہترین ڈائیریکٹر، اداکارہ، معاون اداکار اور اداکارہ کے آسکر ایوارڈز جیت لئے۔ گذشتہ شب یہاں ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہونے والی 95ویں اکیڈیمی ایوارڈز کی تقریب کے نتائج نے کئی فلم سازوں اور فلم بینوں کی ایک کثیر تعداد کو اس وقت حیرت میں ڈال دیاجب چینی نژاد اداکاروں…

ہالی ووڈ اداکار جیریمی ریز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) ــ "دی ایوینجرز" اور "مشن امپا سیبل "سیریز کی فلموں سے شہرت پانے والے ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر کا کہنا ہے کہ وہ سنو گرومرکے حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد صحت یاب ہو کر ہسپتال سےگھر پہنچ گئے ہیں۔ جیریمی ریز جو پیرماؤنٹ کی ٹی وی سیریز "میئر آف کنگس ٹاؤن " میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں گذشتہ روز اپنے سماجی میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ وہ اب گھر پر اپنی فیملی کے ساتھ ہیںاور میئر آف کنگس ٹاؤن کی 201ویں قسط دیکھنے کے لئےبہت پرجوش ہیں۔ یاد رہے کہ نیواڈا میں…

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے نوبل اور گریمی کے بعد اب ایمی بھی جیت لیا

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر براک اوباماکے پروڈکشن ہاؤس نے گریمی کے بعد اب ایمی ایورڈ بھی جیت لیا ہے ۔ جبکہ باراک اوباما ذاتی حیثیت میں امن کا نوبل انعام حاصل کر چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپنے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے ہالی وڈ میں قدم رکھنے والے باراک اوباما کو نیٹ فلیکس کی ایک دستاویزی فلم پر ایمی ایوارڈ دیا گیا ہے۔باراک اوباما نے نیٹ فلیکس پر"ہمارے عظیم نیشنل پارکس "کے نام سے نشر ہونے والی دستاویزی فلم پر ایوارڈ جیتا ہے۔یہ دستاویزی فلم امریکہ میں واقع نیشنل پارکس پر…

بریٹنی سپیئرز نے چھ سال بعد اپنے پہلے گانے کی ریلیز پروالد کے کنٹرول میں گزرے 13سالوں کی کہانی سنا دی

لاس اینجلس (پاک رک نیوز) امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے قانونی کنٹرول میں زندگی کے 13 سال کیسے گزارے۔ برٹنی سپیئرز نے یہ آڈیو پیغام کسی تبصرے کے بغیر ٹویٹ کیا تھا لیکن اس کے بعد یہ لنک حذف کر دیا گیا۔مگراس کی 22 منٹ کی آڈیو آن لائن دستیاب ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس آڈیو میں40 سالہ گلوکارہ نے بتایا ہے کہ اسے کام کرنے اور دورے کرنے پر مجبور کیا جاتا، دوستوں سے ملنے جلنے اور گاڑی چلانے سے روکا جاتا تھا۔اس کا فون بھی ٹیپ کیا جاتا تھا، اور وہ…

ٹائیگر ووڈز نے ایل آئی وی گالف سیریز میں شمولیت کی پیشکش ٹھکرا دی

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) گولف کےنامور کھلاڑی ٹائیگر ووڈز نے سعودی حمایت یافتہ ایل آئی وی گالف انویٹیشنل سیریز میں شامل ہونے کے لیے700-800 ملین ڈالر کی ممکنہ پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ بریک وے سرکٹ کے سی ای او گریگ نارمن کے مطابق ٹائیگر ووڈز کو یہ پیشکش اس وقت کی گئی تھی جب انہیں متنازع سیریز کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔ دو بار کے عالمی فاتح نارمن نے گذشتہ رات امریکی ٹی وی پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا کہ "یہ نمبر میرے سی ای او بننے سے پہلے موجود تھا۔ جی ہاں، اس لیے یہ نمبر اب بھی موجود…

سابقہ بیوی کی درخواست مسترد، جانی ڈپ پھر بچ گئے

ہالی ووڈ (پاک ترک نیوز) امریکی ریاست ورجینیا کے ایک جج نے ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے اپنے سابق شوہراداکار جانی ڈپ کے خلاف نئے ٹرائل کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ ہالی ووڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمبر ہرڈ کے وکلاء نے جج پینی ازکاریٹ سے کہا کہ وہ جانی ڈیپ کو 10 ملین ڈالر دینے کے جیوری کے فیصلے کو ایک طرف رکھ دیں اور مقدمے کی سماعت کا اعلان کریں، تاہم جج نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ ایمبر ہرڈ نے اپنی درخواست میں ایک نئے مقدمے کی سماعت کے لیے کہا تھا کیونکہ فیصلہ سنانے والے سات ججوں میں…

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا بیٹا باپ سے رشتہ ختم کرنے کیلئے عدالت پہنچ گیا

لاس اینجلس(پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین آدمی اور ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کے ٹرانس جینڈر بیٹے زاویر الیگزینڈر مسک نے جنس کی تبدیلی اور اپنے نام سے والد کا نام ہٹا کر اپنی شناخت تبدیل کرنے کے لئےعدالت میں درخواست دائر کر دی۔ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے 18 سالہ ٹرانس جینڈر بیٹے نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کی جنسی شناخت مرد کے بجائے عورت کی جائے اور ان کے بائیولوجیکل فادر ایلون مسک کا نام ان کے نام سے ہٹایا جائے۔ زاویر الیگزینڈر مسک کا…

برطانوی حکومت نے چیلسیا فٹبال کلب کے فروخت کی اجازت دے دی

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی حکومت نےپابندی کے شکار روسی ارب پتی ابرامووچ رومن کی ملکیت چیلسیا فٹ بال کلب کو لاس اینجلس ڈوجرز کی ملکیت کے حصہ دار ٹوڈ بوہلی کی سرکردگی میں کنسورشیم کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چیلسیا کے مالک کے طور پر رومن ابراموچ کے 19 سال ختم ہونے کے قریب ہیں ۔ برطانوی حکومت کی جاری کردہ معلومات کے مطابق حکومت کو یہ یقینی بنانا تھا کہ ابرامووچ، جس پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے روابط کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے وہ کلب کی فروخت سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکے۔حالانکہ اس کی…

آسکرز میں تھپڑوں کی گونج

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈ کا میلہ میلہ ول سمتھ نے لوٹ لیا ۔انہوں نے 30برس بعد پہلا آسکر جیت لیا۔آسکر ایوارڈز کی 94ویں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔ دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے ستاروں نے تقریب میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ لیکن تقریب کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ صورت اختیار کرگئی جب ول سمتھ نے سٹیج پر موجودکرس سمتھ کو تھپڑ جڑ دیا۔سمتھ جو ایک کامیڈین ہیں، نے ول سمتھ کی بیوی اداکارہ جاڈا پنکٹ کا مذاق اڑایا۔ ول سمتھ کے رویے کو ٹوئٹر پر بڑے…

امریکہ نے واشنگٹن میں افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے واشنگٹن میں افغان سفارتخانہ اور لاس اینجلس اور نیو یارک میں افغان قونصلیٹ کے مشنز کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ جوبائیڈن حکومت نے افغان سفارت کاروں کودیا جانے والا استثنیٰ بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی حکومت کے فیصلوں سے متعلق میمو رواں ہفتے کے آغازپرافغان سفارتکاروں کوبھیجا گیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کوواشنگٹن میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کرنے کے فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔ لاس اینجلس اورنیویارک میں افغان قونصلیٹ مشنز بھی بند…

آسکر ایوارڈ میلہ کی تیاریوں کا آغاز

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کے 94 ویں میلے کی تیاریاں کا آغاز کردیا گیا ہے ، تین برس بعد فلمی میلہ میزبان کے ساتھ واپسی کرے گا۔والٹ ڈزنی کے مطابق فلمی دنیا کا سب سے میلہ 27مارچ کو ہو گا جبکہ نامزدگیوں کا اعلان 8فروری کو کیا جائے گا۔ 2018کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آسکر تقریب باقاعدہ میزبان کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔2019، 2020 اور 2021 میں ان کا کوئی میزبان نہیں تھا۔ “اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” کی شاندار کامیابی کے بعد مداحوں کی خواہش ہے کہ تین سال بعد اس شاہانہ…

امریکا :پولیس فائرنگ کی زد میں آ کر 14 سالہ لڑکی ہلاک

لاس اینجلس(پاک ترک نیوز) امریکہ میں ملزم کے تعاقب میں پولیس کی فائرنگ کی زد میں 14سالہ لڑکی ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ ملزم بھی موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مسلح شخص دہشت گردی کی نیت سے مارکیٹ میں موجود ہے۔ پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزم کپڑے کی دکان میں داخل ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتاری دینے کو کہا کہ تاہم وہ نہیں مانا جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کی فائرنگ کے دوران ایک گولی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More