ایام حج کے دوران شدید گرمی پڑے گی، مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں بارش کا بھی امکان
مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے حج ایام کے دوران مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اور عرفات) میں موسم کے حوالے سے حج کے پانچ دنوں کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق حج کے دوران منی، مزدلفہ اور عرفات میں درجہ حرارت 42 سے 44 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
دن کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی۔ کھلے مقامات اور شاہراہوں پر گرد وغبار اٹھے گا۔ ہواؤں کی رفتار فی گھنٹہ 35 کلو میٹر یا اس سے کچھ زیادہ ہوگی۔اور حج ایام کے…