براؤزنگ ٹیگ

#madarad

دوسرے ممالک کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے سپین کی پیروی کرنی چاہیے،اردوان

میڈرڈ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ دوسرے ممالک کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے سپین کی پیروی کرنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو میڈرڈ میں ہسپانوی-ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں اسرائیل کے قتل عام کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں اسپین کے موقف کی تعریف کی۔ اردوان نے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا ذکر کیا جنہوں نے غزہ کے معاملے پر "ترک عوام کے دل میں ایک خاص مقام" حاصل کیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ دوسرے ممالک کو فلسطینی ریاست کو…

رونا لڈو کلب فٹبال میں700 گول کرنے والے پہلے فٹبالر

لاہور(پاک ترک نیوز) پرتگال کا کرسٹینا رونالڈو کلب فٹبال میں 700گول کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔ رونالڈو نے مانچسٹر اور ایورٹن کے درمیان پریمیئر لیگ کے میچ میں کلب فٹبال کا 700واں گول کر کے تاریخ رقم کردی۔کرسٹیانو رونالڈو نے 5 کلبز کی جانب سے کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔ انہوں نے ریال میڈرڈ کی لیے 450، یووینٹس کیلئے 101 اور اسپورٹنگ لزبن کیلئے 5گول کیے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ پہلے دور میں 118 اور موجودہ دور میں 26 گول اسکور کیے ہیں۔

روڈ ٹو استنبول، یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ 2023کےگروپ میچز کا آج سے آغاز

استنبول (پاک ترک نیوز) نئے سیزن کے آغاز پریورپی یونین فٹبال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے) چیمپئنز لیگ 2023کےگروپ مرحلے کے میچز آج سے شروع ہو رہے ہیں، جو شریک ٹیموں کے لیے استنبول میں کھیلے جانے والے فائنل تک پہنچنےکی راہ ہموار کریں گے۔ یو ای ایف اے کی جاری کردہ معلومات کے مطابق چیمپئنز لیگ میں، آٹھ گروپوں میں کل 32 ٹیمیں آخری 16 ٹیموں میں شامل ہونے کے لیے مقابلہ کریں گی۔چیمپئنز لیگ میں آٹھ گروپس میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ جو ٹیمیں اپنے…

بینزیما ریال میڈرڈ کی جانب سے 323گول کر کے دوسرے ٹاپ سکور ر بن گئے

میڈرڈ (پاک ترک نیوز) ریال میڈرڈ کے فرانسیسی فارورڈ کریم بینزیما نے ہسپانوی فٹ بال کلب کے دوسرے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کے طور پر راؤل گونزالیز کے ریکارڈ کو برابر کر دیا ہے۔ ریال میڈرڈ میں 2009 سے باقاعدہ شمولیت کے بعد بینزیمانے جمعرات کی شب کو لیونٹے کے خلاف ریال میڈرڈ کے یک طر فہ میچ میں جسے وائٹس نے صفر کے مقابلے میں چھ گول سے جیتاتھا۔کریم بینزیما نے کلب کی جانب سے اپنے مجموعی طور پر 323 گول پورے کئے۔قبل ازیںریئل میڈرڈ کے ہسپانوی لیجنڈ 44 سالہ راؤل نے 1994-2010 میں 323 گول کیے تھے۔ ہسپانوی…

ریئل میڈرڈ یو ئیفا 2022 چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

میڈرڈ (پاک ترک نیوز) ریئل میڈرڈ نے ایک انتہائی سنسنی خیز میچ کے اضافی وقت میں مانچسٹر سٹی کو 3-1سے شکست دینے کے بعد 6-5کی مجموعی فتح کے ساتھ یو ئیفا 2022 چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ گذشتہ شب میڈرڈ کے سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںپہلے ہاف کے خاموشی کے بعد مانچسٹرسٹی نے 73ویں منٹ میں ریاض مہریز کے گول سے برتری حاصل کی۔ لیکن دوسرے ہاف میں اضافی وقت میں جب مانچسٹرسٹی کے شائقین کو اپنی ٹیم کی جیت کا یقین تھا، برازیل کے سٹار روڈریگو نے 90ویں اور 91ویں منٹ میں دو گول کر…

ریال میڈرڈ یو رپین چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

میڈرڈ (پاک ترک نیوز) اسپینش کلب ریال میڈرڈ نےاپنے برطانوی حریف چیلسی کے خلاف 5-4کی مجموعی جیت کے ساتھ یو رپین چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ گذشتہ شب یہاں سینٹ یاگو برنابیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںچیلسی نے 15ویں منٹ میں میسن ماؤنٹ کے گول سے برتری حال کی۔جو 51ویں منٹ میںانتونیو روڈیگر کے زبردست ڈائیونگ ہیڈر کے ذریعے0-2ہوگئی۔پھربلیوز کا تیسرا گول ٹیمو ورنر نے 75ویں منٹ میں کیا۔ پانچ منٹ کے بعد، ریئل میڈرڈ کے روڈریگو نے لوکا موڈرک کی مدد سےمقابلہ1-3کر دیا۔ چنانچہ کوارٹر فائنل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More