براؤزنگ ٹیگ

#madina

مدینہ منورہ میں جدید سہولتوں سے مزین ‘ رؤی المدینہ’ منصوبے پر کام کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’رؤی المدینہ‘ منصوبےپر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی وژن 2030کے تحت مسجد نبوی کے مشرق میں واقع علاقے میںبنایا جا رہا ہے۔جس سے سالانہ تین کروڑ عمرہ زائرین کی میزبانی کے انتظامات کومثالی بنایا جائے گا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی وژن 2030 کے تحت بنایا جا رہا ہے ۔اور اس پر عملدرآمد کے لئے رؤی المدینہ ہولڈنگ کمپنی تشکیل دی گئی ہے۔ ابھرتے ہوئے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے…

مدینہ منورہ میں زیر علاج 9عازمین حج کو مکہ مکرمہ منتقل کر دیا گیا

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) عازمین حج کے مناسک حج کی ادائیگی کے لئے منیٰ روانگی شروع ہوتے ہی مدینہ منورہ کےہسپتالوں میں زیر علاج عازمین حج کو ایمبولینسوںکے ذریعہ مکہ مکرمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سعدی سرکاری میڈیا کے مطابق زیر علاج عازمین حج کو مکمل طبی نگرانی میں حج کرایا جائے گا۔مدینہ منورہ میں کنگ سلمان میڈیکل سٹی سے یہ قافلہ گذشتہ شب فجرکے بعد روانہ ہوا تھا۔ قافلے میں 14 ایمبولینس گاڑیاں شامل تھیں جن میں 9 زیر علاج عازمین کے علاوہ 60 افراد پر مشتمل طبی عملہ تھا۔ جبکہ ایک ایمبولینس مکمل آئی…

حج 1443ھ کے لیے دس نکاتی آپریشنل پلان کا اعلان کر دیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کورونا وبا کے بعد حج 2022 (1443ھ ) کے لیے آپریشنل پلان کا اعلان کیا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار کے روز اعلان کردہ منصوبے میں حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دس نکات پر مشتمل آپریشنل پلان سے سعودی 2030 کےتزویراتی اہداف پورے کیے جائیں گے۔ منصوبے کے اعلان کےموقع پر وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ، امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ محمد البسامی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ…

سعودی وزارت حج نے حج پیکیجز کی تفصیلات جاری کر دیں

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی وزارت حج وعمرہ نے رواں سال اندرون مملکت سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے تین حج پیکیجز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جن کے اخراجات 10ہزارسے ساڑھے15ہزار ریال کے درمیان ہیں۔ وزارت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق منی ٹاورز (ابراج منی) میں رہائش کا انتخاب کرنے والوں کے لیے سب سے مہنگا ’منی پیکیج‘ رکھا گیا ہے۔جس میں فی کس 15 ہزار612 ریال لیے جائیں گے۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں ہے۔ منی پیکیج لینے والےعازمین حج کو آمد ورفت کی…

مسجد الحرام میں افطار دسترخوان بچھا نے کی دوبارہ سے اجازت دے دی گئی

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں افطار دسترخوان بچھا نے کی دوبارہ سے اجازت دے دی ہےجس کے تحت اب جمعرات اور پیر کے دنوں کے علاوہ ایام بیض یعنی پورےچاند کی تین تاریخوں 13،14اور15کودسترخوان بچھائے جا سکیں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کے متعلقہ شعبے کے سربراہ محمد بن مصلح الجابری نے کہا ہے کہ افطار دستر خوان کنگ فہد توسیعی حصے کی زمینی منزل میں بچھائے جائیں گے جبکہ مسعی میں افطار پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر روزہ…

پی آئی اے نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قواعد جاری کردیئے

کراچی (پاک ترک نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے حج آپریشن کا آغاز کل سے کرے گی ،قومی ایئر لائن نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قواعد جاری کردیئے۔ ترجمان قومی ایئر لائن پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور ساوتھ ریجن کے تحت مقرر کئے گئے ہیں۔ کرائے کی ڈالر کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہو گی۔ ترجمان کے مطابق کوئٹہ کراچی سائوتھ ریجن سے پیک سیزن میں 810 تا 1100 ڈالر کرایہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور نارتھ ریجن میں 860 تا 1150 ڈالر…

رمضان المبارک میں مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں دو کروڑ لوگوں نے نمازیں ادا کیں

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں تیسری سعودی توسیع والی عمارت سے رمضان کے دوران دو کروڑ کے قریب زائرین عمرہ اور نمازیوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں تراویح، تہجد اور پانچوں فرض نمازوں کی ادائیگی کے انتظامات کیے گئے۔ جنکی بدولت ایک کروڑ 89 لاکھ 11 ہزار 278 افراد نے وہاں نماز ادا کی۔ تیسری سعودی توسیع والی عمارت کی زمینی منزل، پہلی منزل، تہہ خانے اور دوسری منزل اور شمالی و مغربی…

استنبول سے جدہ کا سفرعمرہ زائرین اگلے سال سے کروز شپ پر کرسکیں گے

استنبول(پاک ترک نیوز) آئندہ سال سے ایک ترک کروز شپ کمپنی ملک کے تاریخی شہر استنبول سے مکہ مکرمہ تک عمرہ کے پر آسائش بحری سفر کا آغاز کرے گی۔ اے وائی کروز کے چیف ایگزیکٹو اسیٹن ایوے کے مطابق انکی کمپنی 2023 تک جہاز کے ذریعے عمرہ کا سفر شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔استنبول جدہ کے سفر کے ساتھ مسلم دنیا کے بہت سے لوگ استنبول آئیں گے اور انہیں جہاز کے ذریعے عمرہ پر جانے کا موقع ملے گا۔ وہ کروز شپ کا سفر اور عمرہ دونوں کر سکیں گے۔یہ کہتے ہوئے کہ ترکی میں کروز شپ سیاحت کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔…

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر آج سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر آج سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ تین روزہ ہو گا ۔شہباز شریف کا وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرآج مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم اعلی سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ملاقاتوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہو گی ۔وزیراعظم سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ…

رواں سال پاکستان سے 81ہزار خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کریں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے 10لاکھ عازمین میں سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 51ہزارخوش نصیب انڈونیشیا اور دوسرے نمبر پر 81 ہزار 132 عازمین پاکستان سے آئیں گے۔جبکہ سب سے کم 23عازمین حج کا کوٹہ انگولا کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نےرواں سال تمام ممالک کے لیے حج کوٹے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔جبکہ کوٹے کا تعین پہلے سے طے شدہ فارمولے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔اس سال بیرونی ممالک سے ساڑھے 8 لاکھ عازمین حج پر آئیں گے جو کل…

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھنے کیلئے ریکارڈ درخواستیں

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہشمند افراد کی ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔کورونا وبا کے باعث دو سال سے مسجد الحرام میں اعتکاف کی اجازت نہیں تھی۔ انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے اب تک چار ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میں تین ہزار مرد اور ایک ہزار خواتین کی درخواستیں شامل ہیں۔ دوسری جانب مسجد الحرام میں آسانی کیلئے بزرگ اوربچوں کیلئے رہنمائی کا کارڈ بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔ یاد رہے مسجدالحرام کو رمضان…

سعودی شہریوں اور رہائشیوں کو 19رمضان تک دوسرا عمرہ کرنے کی اجازت مل گئی

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو 19 رمضان تک دوسرا عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت حج و عمرہ نے اتوار کے روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ19 رمضان تک دوسرا عمرہ کیا جا سکتا ہے۔وزارت نے کہا ہےکہ اتوار سے بدھ تک رات 10 بجے سے سہ پہر چار بجے تک دوسرے عمرے کی بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔اس سے قبل وزارت حج کے ٹوئٹر پرعمرہ پرمٹ کے حوالے سے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات میں بتایا گیا تھا کہ پرمٹ کے مقررہ وقت میں تاخیر…

رمضان المبارک کے پہلے دس دنوں میں چھ لاکھ سے زائد عازمین نے مسجد نبوی میں نماز ادا کی

مدینہ(پاک ترک نیوز) دو مقدس مساجد کے امور کے جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے دس دنوں میں مسجد نبوی کی زیارت اور نماز ادا کرنے کے لیے 6,398,502 سے زیادہ زائرین آئے۔یہ 132,345 سے زیادہ نمازیوں کے علاوہ ہےجنہوں نے الرؤدہ الشریف(ریاض الجنتہ) کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔ انتظامیہ مسجد نبوی کے مہمانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے نظام کے ایک حصے کے طور پر زمزم کے پانی سے ان کی خدمت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اوراس نے زمزم کے پانی کی 1,285,543 سے زیادہ بوتلیں…

رواں سال ساڑھے آٹھ لاکھ بیرونی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، سعودی وزارت حج

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ پہلے سے اعلان کردہ امسا ل حج کرنے والے دس لاکھ عازمین کی تعداد میں سے سعودی شہری اور مملکت میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے کم رکھی جائے گی۔ گذشتہ روز جائی ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے ساڑھے آٹھ لاکھ عازمین کے لئے اسلامی ملکوں کے درمیان کوٹے کی تقسیم پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق ہوگی ۔

مسجد نبوی کی پرانی عمارت زائرین کے لئے کھول دی گئی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) رمضان المبارک کی آمد پر مسجد نبوی کی پرانی عمارت تمام زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے۔تاہم روضہ رسولؐ پر حاضری اور ریاض الجنتہ میں داخلے کے لئے بدستور اجازت نامہ درکار ہوگا۔ ہفتہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں مسجد بنوی کی انتظامیہ نے اطمینان دلایا ہے کہ زائرین کو ہر ممکن معیاری سہولتیں مہیا ہوں گی۔ اس کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ زائرئن کے لیے مسجد نبوی کے تمام صحن اور چھتیں کھول دی گئی ہیں۔ تاکہ وہ سہولت اور آسانی کے ساتھ عبادت اور نماز ادا کرسکیں گے۔ سعودی میڈیاکی…

مسجدالحرام ، مسجد نبوی میں زائرین کیلئے باسہولت کارڈ کا اجرا

ریاض (پاک ترک نیوز) مکہ المکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ المنورہ میں مسجد نبوی جانے والے زائرین کیلئے نئے شناختی کارڈ کا اجرا کردیا گیا ہے ۔ اس شناختی کارڈ میں کئی الیکٹرانک سروسز تک رسائی کی سہولت دی گئی ہے ۔ انٹریکٹو نقشے بھی دیئے گئے ہیں ۔ جس کے ذریعے عمرہ زائرین اور حجاج کو منارۃ الحرمین پلیٹ فارم کے ذریعے ترجمہ شدہ خطبات، لائیو کلاسز، ریڈیو پروگرامز اور آڈیو بکس کی سہولت ملے گی ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشن کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن مرزوق الجمائی کے مطابق"شناختی کارڈ میں…

حرمین شریفین میں آمدہ رمضان المبارک میں پھر سے اعتکاف کی اجازت

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)حرمین شریفین میںدو سال کے وقفے کے بعدآمدہ ماہ رمضان المبارک میں اعتکاف دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلا ن حرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کیا ہے۔ السدیس نےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ انکا دفتر جلد ہی اپنی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اعتکاف کے اجازت نامے جاری کرنا شروع کر دے گا، اور یہ مخصوص شرائط اور طے شدہ معیارات کے مطابق ہوگا۔ کووڈ 19 کےوبائی امراض کے پھیلنے کے بعد 2020 اور 2021 میںاحتیاطی تدبیر کے…

حرمین شریفین میں کورونا پابندی ختم ہوتے ہی لوگوں کاہجوم امڈ آیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں کورونا پابندیاں ختم ہوتے ہی لوگوں کاہجوم امڈ آیا ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؓ میں دو برس بعد کورونا پابندیاں ختم ہونے پر تقریباً 10کے قریب مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی۔اس موقع پر خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں اور کبعتہ اللہ کا طواف کرنے کیلئے مطاف میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔حرم شریف میں مقام ابراہیم کی زیارت کی بھی اجازات دے دی گئی۔ فجر کی نماز میں بھی مساجد میں روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ چند روز قبل سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے…

حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ ختم،پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہو گئی ،پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی ۔ حرم شریف میں سیکڑوں نمازیوں نے صحن،دالان اورچھتوں پرنماز پڑھی۔ نمازیوں کیلئے ماسک کی شرط لازمی قرار دی گئی۔ https://twitter.com/hsharifain/status/1500338719823663105 تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے پرمسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں معمول کے مطابق پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کے لئے ’توکلنا‘ اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل…

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک میں عبادات کیلئے خصوصی انتظامات

ریاض (پاک ترک نیوز) خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد میں عبادت کی اجازت دی جائے گی جس کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔ سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عبادت گزاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ https://twitter.com/hsharifain/status/1498258995710201856 سربراہ حرمین شریفین شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More