براؤزنگ ٹیگ

#madinamunawra

خانہ کعبہ کا غلاف نئے کلید بردار کے حوالے کر دیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) خانہ کعبہ کا نیا غلاف (کسوۃ) کعبہ کے نئے کلید بردار (سادن) شیخ عبدالوھاب بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کر دیا گیا ہے جو یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ سعودی سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب چئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے کعبہ کا غلاف کلید بردار کعبہ کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر وزیر حج وعمرہ،مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ…

فلسطینی بھائیوں کیلئے سب سے زیادہ دعا کرو جہاں کھانا، پانی تک نہیں ہے، خطبہ حج

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسجدالحرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر الشیخ ماہر بن حمد المعیقلی نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا اور یہی دین ہے، جو تقویٰ اختیار کرے گا اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں سے گمان بھی نہیں ہوگا۔ یہ بات انہوں نے وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہر چیز کا وہ مالک ہے جس نے قرآن نازل کیا رحمت بناکر اور لوگوں کے حالات اچھے کیے، قرآن وہ کتاب ہے جس کی آیات حکمت سے بھری ہیں اللہ خبیر کی طرف سے، یہ قرآن لوگوں کو…

مناسک حج کا آغاز کل ہوگا، لاکھوں عازمین منیٰ روانہ

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج 2024 کیلئے پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز کل (جمعہ) 14 جون سے ہوگا لاکھوں عازمین حج منیٰ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ مناسک حج کا آغاز کل جمعے سے ہو رہا ہے جب کہ رکن اعظم وقوف عرفات ہفتہ 15 جون کو ہوگا۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین حج لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے منی کی جانب روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ منیٰ میں قیام کے دوران عبادات کریں گے اور ہفتہ 15 جون کی صبح وقوف عرفات کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔ ہفتے کے روز عرفات میں حج کے خطبہ کے بعد…

مدینہ منورہ میں حجاج کی مدد کیلئے سمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مدینہ منورہ میں حجاج کی مدد کے لیے اسمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز کردیا گیا ۔ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی مدد کے لیے ایک سمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ، مدینہ صوبے میں وزارت صحت کی شاخ کا ایک پروجیکٹ ہے، جو مسجد نبوی کے ساتھ والے صحن میں نصب ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سروس کا مقصد دنیا کی 96 سے زائد زبانوں میں حجاج کی حفاظت اور آگاہی کے لیے آگاہی اور تعلیمی پیغامات اور صحت سے متعلق مشورے…

حج خلاف ورزیوں پر 20 ہزار زائرین کو جرمانہ

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حج کی خلاف ورزیوں پر 20 ہزار زائرین کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے تمام وزٹ ویزہ ہولڈرز کو اس سال حج کرنے کی کوشش کرنے سے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا وزٹ ویزا ہولڈر کو حج میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا۔ پبلک سیکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ زائرین کو 15 ذی الحجہ سے 23 مئی جو 21 جون کو آتی ہے، مکہ کا سفر یا قیام نہیں کرنا چاہیے۔ پابندی کا مقصد حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ سعودی عرب کی پبلک سکیورٹی نے…

خادم الحرمین شریفین کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے

ریاض(پاک ترک نیوز) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ شاہی فرمان کے مطابق حرمین شریفین کے متولی نے فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین کو اس سال شاہی مہمانوں کے طور پر حج کی دعوت دی ہے۔ 88 سے زائد ممالک کے دیگر 1300عازمین بھی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ یاد رہے کہ خادم الحرمین شریفین کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں۔…

قبل از حج آپریشن کل سے شروع ،عازمین حج کو بہترین سفری سہولتیں مہیا کی جائیں گی، تیاریاں مکمل ہیں۔ سعودی وزارت ٹرانسپورٹ

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ قبل از حج آپریشن کل سے شروع ہو رہا ہے جس میںعازمین حج بری، بحری اور فضائی راستے سے مملکت پہنچیں گے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی نے بتایا ہےکہ اس سال مملکت کے چھ ایئرپورٹس پر عازمین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جن میں جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کا کنگ خالد…

پاکستان سے حج آپریشن کا آغازکل ہو گا ، پہلی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سے حج آپریشن کا کل سے آغاز ہوگا ۔پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ ہو گی ۔حج فلائٹ آپریشن 9جون تک جاری رہے گا ۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کل ہو گا جو 9 جون جاری رہے گا۔ اسلام آباد سے پہلی حج پرواز کل نصف شب کو مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گی۔ فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔حج آپریشن کے پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ائرپورٹ اتریں گی، جس کے بعد 24 مئی…

حج ویزا جدہ، مدینہ اور مکہ تک محدود، کسی کام یا رہائش کی اجازت نہیں ،سعودی عرب

ریاض (پا ک ترک نیوز) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حج ویزا جدہ، مدینہ اور مکہ تک محدود ہے اور کسی کام یا رہائش کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ حج ویزا واحد ویزا ہے جو عازمین کو 2024 میں حج کے مقدس مناسک ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ویزا جدہ، مدینہ اور مکہ کے شہروں میں سفر کی سختی سے اجازت دیتا ہے۔اس ویزا پر کسی کام یا رہائش کی اجازت نہیں ہے ۔

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون تک جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، اس حوالے سے فلائٹ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے جبکہ لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہوں گے۔259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری…

ایک ہفتے میں 60 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران میں مسجد نبوی 60لاکھ زائرین کی آمد ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کی تعداد 59 لاکھ 60 ہزار 724 ریکارڈ کی گئی۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے۔مسجد نبوی انتظامیہ کے مطابق 5 لاکھ 98 ہزار 939…

مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے پہلے 15روز میں ایک کروڑ پچاس لاکھ زائرین کی آمد

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) ایک سعودی اہلکار نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں مسجد میں رمضان المبارک کے 15روزکے دوران میں تقریباً 15 ملین زائرین کی آمد ہوئی ہے ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہاس جگہ پر آنے والوں کا خیرمقدم کیا گیا اور خدمات کے ایک مربوط نیٹ ورک کے ذریعے ان کی خدمت کی گئی۔

مدینہ منور :زائرین کی شہر کے مختلف مقامات بارے رہنمائی کیلئے نئے ای پلیٹ فارم کا آغاز

قاہرہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں زائرین کی شہر کے با رے میں رہنمائی کیلئے نئے ای پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا ۔جو شہر کے مختلف مقامات کے بارے میں زائرین کیلئے رہنمائی کرتا ہے۔ مدینہ پلیٹ فارم، جسے سمارٹ فونز کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ حجاج اور زائرین کو اہم مقامات، روایتی دستکاریوں اور شہر کے مشہور پکوانوں کی رہنمائی کرتا ہے ۔ ای-پلیٹ فارم کو زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے اور شہر کی اہم خصوصیات کے لیے چھ زبانوں میں ایک جامع صارف دوست رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن…

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کیلئے حج رجسٹریشن کا آغاز

ریاض (پاک ترک نیوز) حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب اگلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطباق رواں برس ریکارڈ تعداد میں عازمین حج کی آمد کا امکان ہے اور اس حوالے سے سعودی عرب کا ایک اہم اعلان سامنے آگیا۔ وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایپلی کیشن ’’نسک‘‘ کے ذریعے حج رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ مقامی سطح پر بھی…

مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کے دوران 85لاکھ روزہ داروں کی آمد متوقع

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔مقدس مہینے کے دوران تقریباً 85 لاکھ روزہ داروں کی سحری و افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں اسلام کا دوسرا مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ میں رمضان کے مہینے میں بڑی تعداد میں نمازیوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اس سال 11 مارچ سے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کیلئے مسجد میں 8.5 ملین سے زیادہ افطار کے کھانے تقسیم کیے جانے کی…

مسجد الحرام میں زائرین کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) زائرین حرمین شریفین کیلئے نئی سہولتوں کی فراہمی کے لئے انتظامیہ ہمیشہ سے کوششوں میں مصروف رہتی ہے، اب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز مہیا کردی گئی ہے۔اس ڈیوائس کے ذریعے اب تک 19 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔ 15 کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز مسجد الحرام میں اہم مقامات، پانچ بڑے دروازوں، پانچ مطاف اور پانچ تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں نصب کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ حرکت قلب بند ہوجانے یا کمزور پڑ جانے کی صورت میں زائرین کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے جن اہم…

80سے زیادہ ملکوں کے ساتھ حج انتظامات کے حوالے سے معاہدے ہوگئے ،سعودی وزیرِ حج و عمرہ

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج 2024 کے دوران 35 سے زیادہ کمپنیاں زائرین کی خدمت کریں گی۔ جبکہ 80 سے زیادہ ملکوں کے ساتھ حج انتظامات کے حوالے سے معاہدے ہوگئے ہیں۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزحج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ’کانفرنس میں 80 سے زیادہ ملکوں کے وزرا اور عہدیدار شریک ہیں۔ تمام شریک ممالک کے ساتھ حج انتظامات کے حوالے سے معاہدے ہوگئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ (منیٰ، مزدلفہ…

پاکستان کا کورونا وائرس سے قبل کا حج کوٹہ بحال

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے پاکستان کا 179,210 عازمین حج کا کورونا وائرس سے قبل کا حج کوٹہ بحال کر دیا ہے اور عمرہ کے لئے عمر کی 65 سال کی حد بھی ختم کر دی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 90,000 پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ جبکہ اتنی ہی تعداد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کودے دی گئی ہے۔اس سے قبل سعودی حکومت نے پاکستانی پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی تعداد 905 سے کم کر کے 46 کر دی تھی۔ تاہمحکومتی سطح پر بات چیت کے بعد پاکستان نے سعودی حکومت سے…

حاجیوں کے لئے عمارتوں کے پرمٹ جاری کرنے کی درخواستیں طلب، پاکستان جلد انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔ نگران وزیر مذہبی امور

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں اسکان الحجاج کمیٹی مکہ مکرمہ نے آئندہ سال 2024 میں حج پر آنے والے غیرملکی عازمین کےلیے رہائشی عمارتوں کے پرمٹ حا صل کرنےکے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔ اور اس حوالے سے پاکستانی وزارت حج نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا کاام شروع کر دیا ہے۔ سعودی حکومت عازمین کو اپنی عمارتوں میں رہائش فراہم کرنے کے خواہش مند مالکان سے ہر سال درخواستیں وصول کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی مقرر ہے جسے اسکان الحجاج کا نام دیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کا…

روضہ رسولؐ کے خادم شیخ عبدہ علی انتقال کر گئے

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) روضہ رسول ؐ کے خادم شیخ عبدہ علی ادریس انتقال کرگئے ہیں۔شیخ عبدہ علی ادریس حجرہ مبارکہ کی دیکھ بھال پر مامور تھے۔ شیخ عبدہ علی ادریس مسجد نبویؐ کو کھولنے، بند کرنے، روشن اور معطر کرنے کی بھی ذمہ داری اٹھائے ہوئے تھے۔ روضہ رسولؐ کے خادم شیخ عبدہ علی کی نماز جنازہ مسجد نبویؐ میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More