براؤزنگ ٹیگ

#makkahmukaram

خانہ کعبہ کی کلید بردار (چابی کے محافظ )بردار ڈاکٹرصالح بن زین العابدین الشیبی انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز ) خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی انتقال کرگئے ہیں۔ کلید بردار کعبہ شریف شیخ صالح بن زین العابدین الشیبی طویل عرصے سے علیل تھے ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈاکٹر صالح بن زین العابدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ حرمین کی جانب سے بھی خانہ کعبہ کے کلید بردار کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے ، حرمین کے اکاؤنٹ سے جاری سوشل میڈیا پیغام میں بتایا گیا کہ خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار اور صحابی عثمان بن…

شدید گرمی سے جاں بحق ہونیوالے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز کر گئی، جاں بحق ہونے والے حاجیوں میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے حجاج کرام کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولتیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا، حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ سعودی عرب میں حاجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق عرب سفارتکار…

56برسوں کے دوران 100ملین سے زیادہ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی

ریاض (پاک ترک نیوز) رواں برس 1445ہجری میں ریکارڈ تعداد میں فریضہ حج ادا کیا ۔56برسوں کے دوران 100ملین سے زیادہ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی ۔ 1445 ہجری کے حج کو تاریخ میں سب سے زیادہ ہجوم والے حج کے اجتماعات میں شمار کیا جارہا ہے۔ سعودی شماریات اتھارٹی نے سال 1390 ہجری کے آغاز میں حج کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کیا تھا۔ اس وقت سے عازمین کے اعداد و شمار کو ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اس وقت سے مردم شماری کی تاریخ کے 56 سالوں میں 100 ملین سے زیادہ حاجیوں سے سعودی عرب میں مناسک حج ادا کئے ہیں۔ 1390 ہجری…

مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا؛ 577 حاجی جاں بحق

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کے باعث 550 سے زائد عازمین حج جاں بحق ہو گئے جن میں سے320 کا تعلق مصر، 144 انڈونیشیا، 60 اردن، ایران 11 اور 3 کا تعلق سینیگال ہے۔ مکہ مکرمہ کے سب سے بڑے المیسم مردہ خانہ میں 550 لاشیں لائی گئی جن کی موت شدید گرمی کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں شدید گرمی کے باعث بیمار ہونے والے 2 ہزار حاجی زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد…

ایام تشریق کا اختتام، حجاج کی 20 جون سے واپسی شروع ہوگی

ریاض(پاک ترک نیوز) ایام تشریق کا اختتام ہوگیا جس کے بعد حجاج کرام کی واپسی 20 جون سے ہونا شروع ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے آخری دن بیشتر حجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کے بعد منیٰ سے رخصت ہو کر مکہ مکرمہ پہنچنے لگے ہیں۔ منیٰ سے مکہ مکرمہ اپنی رہائش گاہ واپسی کے بعد حجاج اب مدینہ منورہ جائیں گے، مسجد نبوی میں نمازیں ادا کریں گے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے۔ حجاج مسجد قباء، مسجد قبلتیں، سباء مساجد اور مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے، تقریباً 20…

فلسطینی بھائیوں کیلئے سب سے زیادہ دعا کرو جہاں کھانا، پانی تک نہیں ہے، خطبہ حج

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسجدالحرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر الشیخ ماہر بن حمد المعیقلی نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا اور یہی دین ہے، جو تقویٰ اختیار کرے گا اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں سے گمان بھی نہیں ہوگا۔ یہ بات انہوں نے وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہر چیز کا وہ مالک ہے جس نے قرآن نازل کیا رحمت بناکر اور لوگوں کے حالات اچھے کیے، قرآن وہ کتاب ہے جس کی آیات حکمت سے بھری ہیں اللہ خبیر کی طرف سے، یہ قرآن لوگوں کو…

لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حج کیلئے موجود 20لاکھ سے زائد عازمین آج میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔ حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین میدان عرفات میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اورخطبہ حج سنیں گے۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر حمد المعیقلی خطبہ حج دیں گے، جسے اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ حجاج سارا دن میدان عرفات میں عبادت اور دعائیں کرتے…

مناسک حج کا آغاز، فضا‏ لَبَّيْكَ اللَّھُمَّ لَبَّيْكَ کی صداؤں سے معطر

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ، عازمین کی منیٰ کیلئے باقاعدہ روانگی کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ آج قیام کریں گے۔ دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد عازمین حج کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں، جن میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین بھی فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ تقریباً 4 لاکھ مقامی عازمین اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ آج منیٰ میں قیام کے دوران حجاج پانچ وقت کی نماز اور عبادات بجا…

مناسک حج کا آغاز کل ہوگا، لاکھوں عازمین منیٰ روانہ

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج 2024 کیلئے پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز کل (جمعہ) 14 جون سے ہوگا لاکھوں عازمین حج منیٰ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ مناسک حج کا آغاز کل جمعے سے ہو رہا ہے جب کہ رکن اعظم وقوف عرفات ہفتہ 15 جون کو ہوگا۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین حج لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے منی کی جانب روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ منیٰ میں قیام کے دوران عبادات کریں گے اور ہفتہ 15 جون کی صبح وقوف عرفات کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔ ہفتے کے روز عرفات میں حج کے خطبہ کے بعد…

حج قوانین کی خلاف ورزی پرایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوا دیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر وزٹ ویزا کے حامل 153,000 سے زیادہ افراد کو واپس بھیجا گیا۔ سعودی عرب کے محکمہ داخلہ میں حج سکیورٹی فورسز کمانڈز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جلد حج بیت اللہ شریف خادمین الحرمین الشریفین کی سپورٹ سے سمارٹ حج بن جائے گا، حاجیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔ سعودی حکام نے بتایا کہ حج پرمٹ سے محروم افراد کو مقدس مقامات میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے، مکہ شہر کے داخلی راستوں پر ایک سکیورٹی کارڈن نافذ ہے…

9 لاکھ 35 ہزار عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے اتوار دو جون تک فضائی، بحری اور زمینی راستے سے 9 لاکھ 35 ہزار966 عازمین کی مملکت میں آمد ہوچکی ہے۔ 8 لاکھ 96 ہزار287 عازمین فضائی راستے، 37 ہزار 280 زمینی اور دو ہزار 399 بحری راستے سے مملکت میں داخل ہوچکے ہیں۔محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ وہ عازمین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔ ’جوازات‘ کے ترجمان میجر ناصر العتیبی کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے آنے والے…

پاکستان حج مشن صحت کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے: جمیل لکھیر

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) ہیڈ آف پاکستان حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل احمد لکھیر کا کہناہے کہ پاکستان حج مشن حج کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بریگیڈیئر جمیل احمد لکھیر نے آج مکہ مکرمہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 400 رکنی سرشار پاکستان حج میڈیکل مشن سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پی ایچ ایم ایم کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے لیس، تیار اور اہل ہے، اگر یہ…

عازمین حج کے لیے مقامات مقدسہ کے راستوں کو ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات

ریاض(پاک ترک نیوز) حج کے دوران مقامات مقدسہ کے اطراف کی سڑکوں کو ٹھنڈا رکھا جائے گا۔ سعودی روڈ اتھارٹی کی جانب سے حج کے دوران مقامات مقدسہ کے اطراف کی سڑکوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹھنڈا رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انتظار گاہوں اور زیادہ ہجوم والی جگہوں پر بھی درجہ حرارت کو معتدل رکھنے کے لیے ایسفالٹ سرفیس کولنگ ٹیکنیک استعمال کی جائے گی۔ عرفات میں مسجد نمرہ کے اطراف کے 25 ہزار اسکوائر میٹر کے علاقے کو اس ٹیکنیک کی مدد سے ٹھنڈا رکھا جائے گا۔ سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے کی مہم کا آغاز گزشتہ سال…

خادم الحرمین شریفین کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے

ریاض(پاک ترک نیوز) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ شاہی فرمان کے مطابق حرمین شریفین کے متولی نے فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین کو اس سال شاہی مہمانوں کے طور پر حج کی دعوت دی ہے۔ 88 سے زائد ممالک کے دیگر 1300عازمین بھی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ یاد رہے کہ خادم الحرمین شریفین کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں۔…

سعودی عرب کا مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کیلئے ایک روزہ حج پیکج پر غور

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی جانب سے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کے لیے ایک روزہ حج پیکج پر غور کیا جا رہاہے ۔ غیر قانونی حجاج کو روکنے کے مقصد کے تحت سعودی عرب مقدس شہر مکہ کے مکینوں تک محدود ایک روزہ پیکج متعارف کرانے اور انہیں یوم عرفات میں شرکت کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔ الوطن اخبار نے کہا کہ مجوزہ کم لاگت والے پیکج کا ہدف صرف مکہ میں قانونی رہائش رکھنے والے تارکین وطن اور سعودی شہری ہیں۔

حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا ہے، رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔ سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج کا سیزن اس بار جون میں آرہا ہے جب بہت گرمی پڑتی ہے اور فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے۔مناسک حج کی ادائیگی 14 سے 19 جون تک متوقع ہے۔ ایمن غلام کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو موسم کی کیفیت کا پوری طرح علم ہونا چاہیے تاکہ تمام ضروری اقدامات بروقت کیے جاسکیں جبکہ عازمین…

حج کی آمد، غلاف کعبہ کو3 میٹر اونچا کردیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج کی آمد سے قبل حسب روایت غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا۔ غلاف کعبہ اونچا کرنے کے موقع پر منتظمین ، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔حرمین شریفین کے امور کی نگراں انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں غلاف کعبہ اونچا کرنے کا منظر سیکڑوں عازمین نے دیکھا اوردعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصد حج کے دوران اسے کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔ غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے…

10 سال کے وقفے کے بعد ایرانی عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ حجاز مقدس پہنچ گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی اور بتدریج بہتری کےبعد دس سال سے تعطل کا شکار ایرانی عمرہ زائرین کی حرمین الشریفین آمد کا سلسلہ پھر سے بحال ہو گیا ہے ۔اور رواں سال پانچ ہزار سے زائد ایرانی زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق آج صبح تہران سے پہلے جہاز کی روانگی کی تقریب میں تہران میں سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی، حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ عباس حسینی او ر ایران ایئرپورٹس کمپنی میں حج آپریشنز کے انچارج محمد حسین عجلیان…

مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے پہلے 15روز میں ایک کروڑ پچاس لاکھ زائرین کی آمد

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) ایک سعودی اہلکار نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں مسجد میں رمضان المبارک کے 15روزکے دوران میں تقریباً 15 ملین زائرین کی آمد ہوئی ہے ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہاس جگہ پر آنے والوں کا خیرمقدم کیا گیا اور خدمات کے ایک مربوط نیٹ ورک کے ذریعے ان کی خدمت کی گئی۔

رمضان المبارک کے دوران زائرین عمرہ کے لئے مسجد الحرام میں دروازے مختص کر دئیے گئے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حرمین الشریفینکے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے داخلے اور باہر جانے کے لیے مخصوص دروازے مختص کر دئیے ہیں۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مقدس مہینے کےمیں عمرہ زائرین کی تعداد میں بے پناہ اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ کے مہمانوں کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔عمرہ زائرین کو کنگ عبدالعزیز گیٹ، کنگ فہد گیٹ، عمرہ گیٹ، اور السلام گیٹ کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ فلور پر مخصوص دروازے کے ذریعے مسجد الحرام تک رسائی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More