براؤزنگ ٹیگ

#makkahmukaram

امسال مسجد الحرام میں چار امام تراویح پڑھائیں گے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حرمین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے لیے اماموں کا تقرر کردیا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق تروایح اور تہجد کی امامت شیخ عبد الرحمن السدیس، شیخ ماہر المعیقلی، شیخ عبد اللہ الجہنی اور شیخ بندر بلیلہ کریں گے۔ تراویح کی امامت کے جدول کے مطابق وتر کی نماز روزانہ چاروں ائمہ باری باری پڑھائیں گے۔ جبکہ آخری عشرہ میں وتر کی نماز ایک دن شیخ عبد الرحمن السدیس اور ایک دن شیخ ماہر المعیقلی…

بغیر اجازت نامے کے حج کرنے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے زائرین اور رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ حج سیزن 2024 میں ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر شرکت نہ کریں۔ بغیر اجازت نامے کے حج کرنا غیر قانونی عمل ہے جس کی سزا رہائشیوں اور غیرملکیوں کے لیے قید کے ساتھ 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہوسکتی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب تارکین وطن کو 6 ماہ کی جیل ہوسکتی ہے اور سزا مکمل ہونے پر 10 سال کے لیے ملک بدر کردیا جائے گا۔اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی میڈیا چینلز پر تشہیر…

مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔ خاتون کے اردگر جمع ہونے والے افراد کو منشتر کرنے کے لیے مزید سیکورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کی ہدایت کرتے رہے۔ ویڈیو میں فلسطین کا پرچم لہرانے والی خاتون کو سیکورٹی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی…

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کیلئے حج رجسٹریشن کا آغاز

ریاض (پاک ترک نیوز) حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب اگلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطباق رواں برس ریکارڈ تعداد میں عازمین حج کی آمد کا امکان ہے اور اس حوالے سے سعودی عرب کا ایک اہم اعلان سامنے آگیا۔ وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایپلی کیشن ’’نسک‘‘ کے ذریعے حج رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ مقامی سطح پر بھی…

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ مسجد الحرام کے دروازوں کے نگراں سیف السلمی کے مطابق حرم شریف کے دروازوں پر متعین اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو مسجد الحرام میں داخل نہ ہونے دیں جن کے ساتھ پانی کے کین یا بڑے سفری بیگ ہوں۔ اس سے قبل بھی یہ پابندی عائد کی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد حرم شریف میں طواف و سعی کے دوران لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ بعض زائرین بڑے تھیلے یا بیگ اپنے ساتھ حرم شریف کے اندر لے جانے کی کوشش…

مسجد الحرام میں زائرین کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) زائرین حرمین شریفین کیلئے نئی سہولتوں کی فراہمی کے لئے انتظامیہ ہمیشہ سے کوششوں میں مصروف رہتی ہے، اب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز مہیا کردی گئی ہے۔اس ڈیوائس کے ذریعے اب تک 19 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔ 15 کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز مسجد الحرام میں اہم مقامات، پانچ بڑے دروازوں، پانچ مطاف اور پانچ تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں نصب کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ حرکت قلب بند ہوجانے یا کمزور پڑ جانے کی صورت میں زائرین کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے جن اہم…

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مقدس فرض کی ادائیگی کیلئے اپنے والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں، حج کی ادائیگی کے باعث پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹڑیننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔ ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مسجد نبوی کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے…

حج کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد 11لاکھ سے زائد ہوگئی

ریاض (پاک ترک) سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد گیارہ لاکھ سے زائد ہو گئی ۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری محمد البیجاوی نے کہا ہے کہ مختلف ممالک سے براہ راست مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآنے والے عازمین کی تعداد 6لاکھ سے زیادہ ہے۔ سیکرٹری حج وعمرہ نے کہا کہ بری، بحری اور فضائی راستوں سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، بری راستے کے ذریعے گزشتہ روز تک 25 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب آئے جبکہ ان کی آمد…

اس سال پرمٹ ہولڈر 177 کمپنیاں اندرون مملکت سے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو حج کرائیں گی۔ ڈاکٹرسعد الجہنی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں داخلی معلمین کی رابطہ کونسل کے سربراہ ڈاکٹرسعد الجہنی نے کہا ہے کہ اس سال پرمٹ ہولڈر 177 کمپنیاں اندرون مملکت سے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو حج کرائیں گی۔ بدھ کے روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں ڈاکٹرسعد الجہنی نے کہا کہ مملکت کے تمام شہروں سے حج کا اندراج کرانے والے داخلی عازمین کو حج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ سعودیی سرکاری میڈیاکے مطابق مقررہ حج شرائط پوری کرنے والے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے اندراج کراسکتے…

حج سیزن ، غیر ملکیوں کےبغیر اجازت مکہ مکرمہ جانے پر پابندی

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران غیر ملکیوں کے بغیر اجازت مکہ مکرمہ جانے پر پابندی عائد کردی۔مکہ مکرمہ جانے والی چیک پوسٹس پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق آج سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جا سکیں گے۔ بیان کے مطابق جس غیرملکی کے پاس متعلقہ اداروں کا جاری کردہ حج پرمٹ نہیں ہوگا اسے مکہ مکرمہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جن غیرملکیوں کے…

حج سکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کرانے والوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈالر بحران حج پر بھی اثر انداز ہو گیا، ڈالرز لانے والوں کو خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈالرز لاؤ حج قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہو جاؤ، مجوزہ حج پالیسی 2023ء کے اہم نکات سامنے آگئے۔ وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کرانے والوں کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 22 ہزار 4 سو سے زائد عازمین ڈالرز جمع کرانے پر حج قرعہ اندازی کے بغیر حج کریں گے۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کا 25 فیصد کوٹہ سپانسر شپ سکیم کے تحت…

اب تک 12لاکھ67ہزار زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، سعودی وزارت حج وعمرہ

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) رواں اسلامی سال 1444 کے آغاز یکم محرم کو شروع ہونے والے عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 1,267,490 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کی جمعرات کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 880,929 عمرہ زائرین کی بھاری اکثریت ہوائی راستے سے آئی۔جبکہ بقیہ زائرین نے زمینی راستے استعمال کئے۔ سب سے زیادہ آبادی والے مسلم ملک انڈونیشیا کےزائرین پہلے نمبر پر ہیں ۔ رواں سیزن کے دوران کل 317,200 انڈونیشیائی زائرین عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے۔ پاکستان 195,224 زائرین کے…

سعودی حکومت نے "منیٰ سمارٹ ٹینٹ” پراجیکٹ شروع کرکے ضیوف الرحمن کی بہتر خدمات کی مثال قائم کردی

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) خادم حرمین شریفین کی ہدایات کی روشنی میں سعودی حکومت نے "منیٰ سمارٹ ٹینٹ" پراجیکٹ شروع کرکے ضیوف الرحمن کی بہتر خدمات کی مثال قائم کردی ہے۔ یہ پراجیکٹ سعودیہ کے وژن 2030 کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت حجاج کرام کی خدمات کے معیار کو بہتر بناکراللہ کے مہمانوں کی سلامتی اور حفاظت کے اعلی ترین معیارات کو نافذ کر کے حج کی ادائیگی کو زیادہ آسان اور اطمینان بخش بنایا جارہا ہے۔منصوبے میں شامل سمارٹ خیموں میں 26 لاکھ عازمین حج رہائش اختیار کرسکتے ہیں ۔ اس بنا پر 25…

حاجیوں کو لیکر پی آئی اے کی پہلی دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

کراچی(پاک ترک نیوز) حجاز مقدس سے حاجیوں کو لے کر قومی ایئرلائن کی پہلی دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بعد از حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت دو پروازیں آج علی الصبح حجاج کرام کو لے کر جدہ سے پاکستان پہنچ گئیں۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جمعرات کو علی الصبح ایک بجے جدہ سے کراچی اور دوسری پی کے 739 جدہ سے لاہور صبح 2 بجے پہنچیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق 14 جولائی کو قومی ایئرلائن کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More