براؤزنگ ٹیگ

#makkahmukarma

ایک ہفتے میں 60 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران میں مسجد نبوی 60لاکھ زائرین کی آمد ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کی تعداد 59 لاکھ 60 ہزار 724 ریکارڈ کی گئی۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے۔مسجد نبوی انتظامیہ کے مطابق 5 لاکھ 98 ہزار 939…

اللہ تعالیٰ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے: خطبہ حج

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد سعید نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے۔ خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔ مسجد نمرہ میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد سعید خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا، انسانوں کو تقویٰ اختیار کرنا چاہیے، کبھی بھی کسی معاملے پر کسی دوسرے معبود کو نہ پکارا جائے، مصیبت اور پریشانی میں اللہ تعالیٰ…

اسلام آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر قبل از وقت حج فلائٹ آپریشن مکمل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق تمام 79 پروازیں روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت اپریٹ ہوئیں۔79 پروازوں کے ذریعے 26000 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔یہ پروازیں پی آئی اے، سعودی ایئر لائنز، ایئر بلیو اور سیرین ایئر نے چلائیں۔سعودی حکام نے منصوبہ کامیاب بنانے میں پاکستان کی معاونت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ترجمان سی اے اے مزید 11 ہزار زائرین نجی پروازوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے ارض مقدس روانہ…

خانہ کعبہ کے سامنے انڈونیشین جوڑے کی نکاح کی ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) خانہ کعبہ کے سامنے انڈونیشین جوڑے کی نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرس ہو گئی ۔ویڈیو کو صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹار گرام ویڈیو میں انڈونیشین جوڑے کو مسجدالحرام کے مطاف میں نکاح کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں نکاح کے کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی۔نکاح میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

عازمین ماہ صفر المظفر کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) عازمین ماہ صفر المظفر کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ماہ صفر المظفر کے دوران عمرہ کی اجازت دے دی۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صفر المظفر کے دوران عازمین عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔حکام کا کہنا تھا کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند مسلمان کسی بھی مجاز ٹریولنگ ایجنسی کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں وزارت حج کا کہنا ہے کہ ماہ صفر کے لیے عمرہ ویزے کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزارت…

حرمین الشریفین میں ادائیگی نماز کے لئے اجازت لینے کی شرط ختم

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔۔ نمازوں کی ادائیگی کے لیے کورونا میں مبتلا نہ ہونا بنیادی شرط برقرار رہے گی۔ حرمین شریفین میں نمازوں کے لیے جانے والوں کی سہولت کےلیے اعتمرنا یا توکلنا ایپس پر پیشگی بکنگ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ کوئی بھی ایسا شخص جوکورونا وائرس میں مبتلا ہویا کسی ایسے فرد سے ملاقات کی ہوجو کورونا کے مرض میں مبتلا ہو وہ حرمین میں جانے سے اجتناب کرے۔ ویکسینیشن کی شرط بھی حرمین جانے کے لیے ختم کردی گئی…

تین لاکھ 13ہزار عازمین نےروضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کر لی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) دنیا کے مختلف ممالک کے تین لاکھ 13 ہزار عازمین حج مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ’ مختلف ملکوں کے دو لاکھ 52 ہزار140 عازمین مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور60 ہزار 731 بری راستوں سے الھجرۃ استقبالیہ سینٹر پہنچے ہیں۔ جبکہ مدینہ منورہ میں اپنے قیام کے دن پورے ہونے کے بعد دو لاکھ 21 ہزار267 عازمین مدینہ…

مکہ مکرمہ میں بغیر اجازت نامہ داخلے پر پابندی عائد

ریاض( پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ میں بغیر اجازت نامے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں دیگرشہروں سے آنے والے صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس حج یا عمرہ کے اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں کا اجازت نامہ ہوگا جس سے ثابت ہوکہ وہ مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں۔مکہ مکرمہ سے جاری اقامہ رکھنے والے افراد کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔داخلے پرپابندی رواں سال حج کے انتظامات کے سلسلے میں لگائی گئی ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ جن افراد کے پاس ضروری…

رواں سال پاکستان سے 81ہزار خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کریں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے 10لاکھ عازمین میں سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 51ہزارخوش نصیب انڈونیشیا اور دوسرے نمبر پر 81 ہزار 132 عازمین پاکستان سے آئیں گے۔جبکہ سب سے کم 23عازمین حج کا کوٹہ انگولا کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نےرواں سال تمام ممالک کے لیے حج کوٹے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔جبکہ کوٹے کا تعین پہلے سے طے شدہ فارمولے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔اس سال بیرونی ممالک سے ساڑھے 8 لاکھ عازمین حج پر آئیں گے جو کل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More