براؤزنگ ٹیگ

#malaysia

ملائیشیا کی چپ انڈسٹری روس پر امریکی پابندیوں کی زد میں آ گئی

کوالالمپور (پاک ترک نیوز) ملائیشیا کی چپ انڈسٹری روس پر امریکی پابندیوں کی زد میں آ گئی ہے ۔ امریکہ کی جانب سے یوکرین جنگ میں روس پر پابندیوں کے باعث ملائیشیا کی اربوڈ ڈالر کی انڈسٹری کو مشکلات سے دو چار کردیا ہے ۔ ملائیشیا کی سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی Jatronics SDN BHD ان تقریباً 300 اداروں میں شامل ہے جن پر واشنگٹن نے گزشتہ ماہ روس کے فوجی سپلائرز سے مبینہ روابط پر امریکی پابندیاں عائد کی تھیں۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں مقیم Jatronics پر الزام ہے کہ اس نے روس کو الیکٹرانک…

پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

جکارتہ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں فائنل میں پہنچ گئیں، پاکستان 2011 کے بعد پہلی بار اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور جاپان کے 10، 10 پوائنٹس ہوگئے، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ایونٹ میں چار میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی، جاپان کے ساتھ…

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 سے شکست دیدی

جکارتہ (پاک ترک نیوز )سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس پہلے کوارٹر سے ہی میچ میں چھائی رہی، یوں پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم سرفہرست ہے۔ کینیڈا کی جانب سے شان ڈیوس نے میچ کے پانچویں اور ہربیر سدھو نے 17ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو دو کی برتری دلا دی ، تاہم میچ کے دوسرے کوارٹر میں ابوبکر محمود نے پیلنٹی کارنرز پر اوپر تلے دو گول کر کے…

سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان ہاکی ٹیم ملائشیا کو جنوبی کوریا کے بعد جاپان کو ہرانے کیلئے پرعزم

کوالالمپور (پاک ترک نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے ملائیشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے بعد جاپان کو ہرانے کیلئے پرعزم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ کپ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ میں جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح درج کرائی۔ تیسرے منٹ میں حنان شاہد کے فیلڈ گول کے ذریعے پاکستان کو ابتدائی برتری حاصل ہوئی۔ ادھر ارشد لیاقت نے 20ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کر کے پاکستان کی برتری کو مزید بڑھا…

سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی سزا آدھی کردی گئی ،جرمانے میں بھی کمی

کوالالمپور (پاک ترک نیوز) ملائیشیا نے 1MDB کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی سزا کو کم کرکے آدھا کر دیاگیا ہے ۔ ملائیشیا نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی سزا کو نصف کر دیا ہے، جنہیں اربوں ڈالر کے 1MDB سکینڈل میں بدعنوانی کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ معافی بورڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ نجیب کو 23 اگست 2028 کو رہا کیا جائے گا، اور اس پر عائد جرمانے کو 210 ملین رنگٹ ($ 44.5m) سے کم کر کے 50 ملین رنگٹ ($ 10.6m) کر دیا گیا ہے۔ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر وہ جرمانہ ادا…

ملائیشین ایئر لائن کوالالمپور سے کراچی تک براہ راست پروازیں چلائے گی

کراچی (پاک ترک نیوز) ملائشیا کی باٹک ائیر لائن کراچی سے کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں چلائے گی، جبکہ ائیر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔ایئر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے کراچی کے لیے بھی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ائیر لائن کے مطابق ملائشیا کی باٹک ائیر لائن کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی لینڈ کرے گی۔انہی تین دنوں کے دوران کراچی سے…

پاکستان ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں آج ملائیشیا سے ٹکرائے گا

چنائی (پاک ترک نیوز) پاکستان آج ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ملائیشیا سے ٹکرائے گا ۔محمد ثقلین قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے محمد ثقلین کی تقرری کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے لوکل فزیو کی خدمات بھی حاصل کرلیں ہیں۔ اس سے قبل ہاکی فیڈریشن نے شہناز شیخ کو ہیڈکوچ بنایاتھا تاہم وہ ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں جاسکے۔ پاکستان ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف میچ سے قبل گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی، ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ…

ملائیشیا نے فلپائن کیخلاف اربوں ڈالر کا کیس جیت لیا

دی ہیگ(پاک ترک نیوز) ملائیشیا نے ڈچ عدالت میں فلپائن کے سابق سلطان کی اولادوں کو 14.9 ارب ڈالر کی ادائیگی کا کیس جیت لیا۔ ملائیشیا کے خلاف اس کیس کو سولو بادشاہ کی اولادیں ہی ہیگ کی اپیل کورٹ میں لے گئے تھے۔ دو ایشیائی ممالک ملائیشیا اور فلپائن کے درمیان برسوں سے جاری یورپی عدالتوں میں جاری اس پیچیدہ قانونی جنگ کا بالآخر فیصلہ آگیا۔ ہالینڈ کی عدالت کا فیصلہ ملائیشیا کے حق میں آیا۔سلطان سولو کی سلطنت 19 ویں صدی میں جنوبی فلپائن کے ساتھ ساتھ ملائیشیا میں صباح کے حصے تک پھیلی ہوئی تھی۔ تیل کی…

پاکستان جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں آج ملائیشیا کے مد مقابل آئے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں آج ملائیشیا کے مد مقابل آئے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات 10بجے شروع ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر صلالہ میں میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو کوریا جبکہ پاکستان کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا۔ پاکستان نے آخری لیگ مقابلے میں جاپان کو 2-3 سے شکست دیکر نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچی بلکہ ورلڈکپ 2023 کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا تھا۔ ٹیم انتطامیہ کے مطابق لڑکوں نے پہلے بھارت اور پھر جاپان کے خلاف…

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیاء کے ہم منصب انور ابراہیم کو ٹیلی فون کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ملائیشینہم منصب انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ وزیراعظم نے ملائیشیاء کے نئے وزیراعظم اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں وزراء اعظم نے پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں قائدین نے تجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی…

حزب اختلاف رہنما انور ابراہیم ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مقرر

کوالالمپور(پاک ترک نیوز) ملائیشیا کے بادشاہ کے محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی جانب سے انور ابراہیم کو ملائیشیا کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔ انورابراہیم کی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے حالیہ انتخابات میں 82 سیٹیں جیتی تھیں اور وہ دیگر چھوٹی پارٹیوں کی حمایت سے وزارت اعظمی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انور ابراہیم 90 کی دہائی میں سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد کے ڈپٹی وزیراعظم تھے۔ انہیں کرپشن اور دیگر الزامات پر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملائیشیا میں…

ملائیشین وزیر اعظم نے اسمبلی تحلیل کردی،قبل از وقت انتخابات کا اعلان

کوالالمپور (پاک ترک نیوز) ملائیشین وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ۔ قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا ۔ مون سون کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا لیکن ملائیشین وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔جس کے ملائیشیا اپنے 15 ویں عام انتخابات کی طرف بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ملائشین وزیراعظم کو امید ہے کہ وہ ان انتخابات کے ذریعے اپنی پارٹی کے لیے مضبوط مینڈیٹ حاصل کریں گے اور اپنی سیاسی پوزیشن کو مستحکم…

سابق ملائیشین خاتون اول کروڑوں ڈالر رشوت خوری کے الزام میں مجرم قرار

کوالالمپور(پاک ترک نیوز) سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو رشوت خوری کے کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل پر 4 کروڑ ڈالر سے زائد رشوت مانگنے اور وصول کرنے کا الزام تھا۔ سابق خاتون اول پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے بھی 17 مقدمات درج ہیں تاہم ابھی تک انہیں ان مقدمات میں مجرم قرار نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشین عدالت نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو 4 کروڑ ڈالرز سے زائد کی رشوت خوری پر مجرم قرار دیا ۔ملائیشیا کے سابق وزیر…

ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے عمان کو شکست دیدی

جکارتہ (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے پانچ گول سے ہرا دیا ۔ پاکستان کی جانب سے 19 ویں منٹ میں رانا وحید نے 21 ویں منٹ میں غضنفر علی نے 29 ویں اور 30 ویں منٹ میں رضوان علی نے دونوں گول پینلٹی کارنر کی مدد سے اسکور کیے۔ دوسرے ہاف کے 32 ویں منٹ میں معین شکیل نے گول اسکور کیا جبکہ عمان کی جانب سے کھیل کے 11ویں منٹ میں الفرازی اور 44 ویں منٹ میں المینی نے گول داغ کر ٹیم کی امید برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ پاکستان پانچویں پوزیشن کا میچ…

ملائیشین خاتون وزیر کا نافرمان بیویوں کی پٹائی کا مشورہ

کوالالمپو(پاک ترک نیوز) ملائیشیا کی خاتون وزیر کا شوہروں کو ضدی بیویوں کی پٹائی کا مشورہ دیدیا ۔انہوں نے کہا کہ اگربیویاں سمجھانے پربھی بات مانیں اوراپنا رویہ تبدیل نہ کریں تو پہلے3 روز کے لئے انہیں چھوڑ دیں اوراگربیوی پھربھی ضد سے باز نہ آئے توشوہراس پرہاتھ اٹھا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیربرائے سماجی اورخانگی امورسیتی زیلا محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر شوہروں کوبات نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگائیں۔ اس بیان کے بعد…

ترکی ، پاکستان اور ملائشیا کی اسلاموفوبیا کے خلاف مہم کی تعریف

استنبول(پاک ترک نیوز) استنبول میں اسلاموفوبیا پر منعقد کی جانے والی کانفرنس کے شرکا نے پاکستان ، ملائشیا اور ترکی کی جانب سے اسلاموفوبیا اور مسلم مخالف جرائم کی لعنت کے خلا ف انتھک کاوشوں کی تعریف کی ہے۔ ترکی کے نائب وزیر انصاف نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے مل کر کام کرنے، باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر فلسطینی علاقوں پر قبضے، میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر بھی بات کی گئی۔ شرکا نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ اس…

سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل

کوالا لمپور(پاک ترک نیوز) سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 96سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا اور کورونری کیئر یونٹ میں ان کا علاج جاری ہے۔عظیم رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی ہسپتال کے باہر جمع…

مہاتیر محمد کی طبیعت خراب ،ہسپتال منتقل کردیا گیا

کوالالمپور(پاک ترک نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔انہیں الیکٹو میڈیکل پروسیجر کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ 96 سالہ مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔ انہیں گزشتہ روز کولالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا الیکٹو میڈیکل پروسیجز کیا جائے گا۔ انہیں گزشتہ ماہ بھی طبی معائنے کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ایک ہفتے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ مہاتیر محمد کا پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 جبکہ…

ملائیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 18افراد ہلاک

کوالا لمپور(پاک ترک نیوز) ملائیشیا میں خراب موسم کے باعث کشتی الٹنے سے 18افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 14افراد کو بچا لیا گیا ۔ کشتی میں کل 50افراد سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کا حادثہ تینجنگ بلاؤ کے سمندری علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار کشتی میں 50غیرقانونی مہاجرین سوارتھے۔ ڈوبنے والے 14افراد کوبچا لیا گیا۔ حکام کے مطابق کشتی خراب موسم کے باعث ڈوبی جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 133اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔ تیز ہوائیں اورشدید بارش…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More