عظمیٰ بخاری کی ڈی فیک ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے: ن لیگ
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی ڈی فیک ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مسلم لیگی خواتین رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی جعلی تصاویر لگا کر ویڈیو وائرل کی گئی، عظمیٰ بخاری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کریں گے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گئے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ ڈی فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، جنہوں نے…