ن لیگ کی مریم نواز کے سوا سینئر قیادت کوصوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت
لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے علاوہ تمام سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے، حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، رانا تنویر شیخو پورہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔
ذرائع ن لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، سردار…