براؤزنگ ٹیگ

#Markhor

پاکستان مارخور کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں کا خواہاں

اقوام متحدہ (پاک ترک نیوز) پاکستان مارخور کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مجموعی ماحولیاتی نظام میں اس کے کردار کو دیکھتے ہوئے مارخور کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی حمایت کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر منیر اکرم نے اس اہم جانور کے تحفظ کے لیے حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک ضمنی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "پاکستان کے لیے مارخور کی ایک خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ ہمارا قومی جانور ہے۔ سفیر اکرم نے UNEP اور IUCN کے…

وزیراعظم کا مار خورکے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کے پہلے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم فخر سے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا پہلا عالمی دن منا رہے ہیں۔ مار خور کو ایک عظیم الشان جانور تصور کیا جاتا ہے جو کہ ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارخور، اپنے منفرد کارک سکرو (Cork-screw)کی شکل کے سینگوں کے ساتھ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا…

دو کروڑ 35 لاکھ روپے میں مار خور کا شکار

چترال (پاک ترک نیوز) امریکی شکاری کلیمپر ٹوڈکیون (Klimper Todd Kevin) نے  چترال میں کشمیر مارخورکا شکار کیا ہے۔ مار خور کے شکار کے لیے محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ 5 ہزارامریکی ڈالرمیں پرمٹ حاصل کیا گیا۔ یہ رقم پاکستان کرنسی میں 2 کروڑ 35 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ امریکی شہری نے چترال کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں مارخور کو شکار کیا۔ یہ اس سال کا پہلا شکار تھا۔ شکار ہونے والے مارخور کے سینگوں کا سائز 45 اِنچ تھا۔ اور عمر 9 سال تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More