براؤزنگ ٹیگ

#maryamanawaz

وزیراعلیٰ مریم نواز کا وظائف میں چھ گنا اضافے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے میرٹ وظائف میں چھ گنا اضافے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ہوناہر میرٹ اسکالرشپ پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو میرٹ اسکالرشپس کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کی ہدایت کردی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور آٹھ منتخب نجی یونیورسٹیوں سے بی ایس کرنے والے طلباء کی 100 فیصد فیس اسکالرشپ سے ادا کی جائے گی۔ انہوں نے جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر میں فوری طور پر نئی یونیورسٹیوں کے…

پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں: مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینکس آن ویل پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا، عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کلینکس آن ویلز میں تمام بنیادی طبی سہولیات موجود ہیں، ہم 200 کلینکس آن ویلز کو مختلف پوائنٹس پر سٹینڈ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کلینکس آن ویل اس جگہ پارک ہوں گی جہاں ہسپتال کی سہولت دور ہو،…

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اے ایس پی شہر بانو کی ملاقات

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے ایس پی شہر بانو نقوی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی، اے ایس پی نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، مریم نواز نے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کر دی۔ ملاقات…

ملک احمد کو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنائے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) ن لیگ کے رہنما ملک احمد کو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنائے جانے کا امکان ہے۔بہاولپور سے صوبائی نشست جیتنے والے ظہیر چناں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی۔ پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف…

حکومت سازی کے بعد لاہور کے5 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) حکومت سازی کے بعد لاہور کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے قصور کی قومی اسمبلی کی نشست رکھی تو لاہور میں چھ حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا ، مریم نواز این اے 119 کی نشست چھوڑیں گی جس پر ضمنی انتخاب ہوگا ، اسی طرح شہبازشریف پی پی 158 اورپی پی 164 کی نشستیں چھوڑیں گے جس پردوبارہ انتخاب ہوگا۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہوراورقصور دو نشستوں سے ایم این اے منتخب ہوئے ، وہ لاہور یاقصور میں سے کسی ایک جگہ سے نشست چھوڑیں گے۔ سابق…

نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شہباز شریف

لندن(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے میٹنگ سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی، نواز شریف کی واپسی پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے لندن آنے کا حکم دیا اور چلا آیا، نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا ہے۔ مریم…

مریم نواز کل پاکستان پہنچیں گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سعودی عرب سے کل واپس پاکستان پہنچ جائیں گی۔مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئی تھیں۔ مریم نواز نے سعودی عرب میں اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بعد عید بھی وہیں منائی۔ یاد رہے کہ مریم نواز 11 اپریل کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں، مریم نواز کے شوہر محمد صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ…

مریم نواز کی تقریر کے دوران سٹیج گر گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی تقریر کے دوران سٹیج گر گیا ۔ تاہم ن لیگی رہنما محفوظ رہیں ۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیلاب سے متاثرہ فاضل پور ڈی جی خان میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اچانک انکا اسٹیج ٹوٹ گیا۔ مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ٹھیک ہیں تو ان کا کہنا تھا ٹھیک ہوں چوٹیں لگتی رہتی ہیں۔

سوچی پئے آں ہن کی کرئیے

سہیل شہریار گذشتہ روز کے عدالتی فیصلے کے بعد دوستوں کی محفل میں ملکی کے مجموعی حالات ، ملکی معیشت اور ملک کے مستقبل کے بارے میں گرما گرم بحث جاری تھی ۔ اس بات پر سبھی کا اتفاق تھا کہ صورتحال دگر گوں تاہم اس خانہ خرابی کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کرنے میں منقسم رائے سامنے آرہی تھی ۔ چنانچہ جرنیلوں، ججوں اور سیاستدانوں سمیت سبھی کو ملک کی زبوں حالی کےلئے ذمہ دار قرار دیاجارہا تھا ۔جبکہ ہر بار نئے تھپڑ کے لئے اپنا منہ پیش کرنے والے پاکستانیوں کا کوئی نام نہیں لے رہا تھا۔اور آجا کر عوام کو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More