براؤزنگ ٹیگ

#maryamaurangzaib

پنجاب حکومت نے تاریخی عوام دوست بجٹ پیش کیا: مریم اورنگزیب

لاہور(پاک ترک نیوز) صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے کل تاریخی عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔ لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ کی صورت میں ایک پالیسی اسٹیٹمنٹ دی گئی،مشکل فیصلے لے کر عوام اور معیشت کو استحکام دینا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز دن رات محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہی ہیں، ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ پچھلی حکومتوں کی تختیاں اتار کر اپنی لگائی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بجٹ کیش بیک بجٹ ہے، یہ پچھلے ادوار کی…

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اے ایس پی شہر بانو کی ملاقات

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے ایس پی شہر بانو نقوی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی، اے ایس پی نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، مریم نواز نے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کر دی۔ ملاقات…

نواز، شہباز ملاقات: وفاقی کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے پارٹی صدر میاں شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔ شہباز شریف نے مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نواز شریف کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران متوقع وفاقی کابینہ کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ حکومت کی تشکیل کے بعد 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے، ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دیئے جانے پر معاملات زیر غور ہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے…

بلاول بھٹوتہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پربات کریں : مریم اورنگزیب

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان پر افسوس ہے، وہ تہذیب میں رہ کر بات کریں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضری لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے گالی گلوج کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری تہذیب میں رہ کر بات کریں ۔ عوام کو سستی روٹی اور سستی اشیا چاہییں، وہ بات کریں ۔ آپ نے احمد پور شرقیہ ،مانسہرہ کے…

اشتعال انگیز تقاریر ، مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) انسداددہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ اے ٹی سی نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔ یاد رہے کہ پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ریاست مخالف تقاریر کیس: مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کے ضمانتی مچلکے مسترد

لاہور(پاک ترک نیوز)ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ن لیگی رہنماؤں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کر دیے۔ اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی، جس میں عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی ۔ عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردیے ۔ عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی ۔ یاد رہے…

تنقید حقائق کے برخلاف ہو تو اس سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تنقید حقائق کے برخلاف ہو تو اس سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔16 ماہ میں مجھ پر جتنی تنقید ہوئی کبھی اس کا برا نہیں منایا۔ اسلام آباد میں صحافیوں، فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ، پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لازموبائل ایپ اور ویب سائٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم نے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا، وزیراعظم نے صحافیوں کے لئے پاکستان کی تاریخ…

ملک کو جلانے والوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قانونی طریقے سے نیب نے عمران خان کو گرفتار کیا، کیا گولیاں چلانے والے کو ہار پہنا کر گرفتار کرتے،3 دن سے مسلح جتھے سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہیں، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلح جتھوں کو تعینات کیا گیا۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب عدالتوں کے فیصلے مجرموں کی پشت پناہی کرتے ہیں اس وقت عدالتوں کی بےتوقیری ہوتی ہے، ملک کو جلانے والوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جناح…

پارلیمنٹ سے قانون سازی کا آئینی اختیار کوئی نہیں چھین سکتا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پارلیمنٹ سے قانون سازی کا آئینی اختیار کوئی نہیں چھین سکتا،پارلیمنٹ اپنے اختیارات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا اختیار آئین وقانون کی تشریح کرنا ہے، آئین ’ری۔ رائیٹ‘ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے وکلاء برادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے دیرینہ مطالبے پر قانون سازی کی، آرٹیکل 184 تین سے…

مشکلات جتنی بھی گھمبیر ہوںوزیراعظم شہباز شریف کا جذبہ اس سے زیادہ بلند ہے ،مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) نائب صدر وچیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مشکلات جتنی بھی گھمبیر ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف کا ان سے مقابلہ کرنے کا جزبہ اس سے زیادہ بلند ہے۔ مریم نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ حکومتی اعلانات کو حقیقت میں بدلنے کے لیے خود میدان عمل میں اترنے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی مفت آٹا پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ لینے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف…

وزیراعظم کا سرگوھا میں آٹا مرکز کا اچانک دورہ

سرگودھا(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سرگودھا میں آٹا مرکزکا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں آٹامفت تقسیم کیا جارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرگودھا میں آٹا مرکز کا اچانک دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آٹے کی مفت فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے براہ راست ان کی شکایات بھی سنیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی دعاؤں سے ملک مشکلات سے نکل کر آگے بڑھے گا ، مہنگائی پر قابو پانے…

پی ٹی آئی نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو فل اسٹاپ لگا دیا، مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو فل اسٹاپ لگا دیا۔ مریم نواز نے وطن واپسی کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں وہ احسن طریقے سے انجام دوں گی جبکہ پی ٹی آئی نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو فل اسٹاپ لگا دیا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگی نائب صدر مریم نواز آج شام لاہور پہنچیں گی۔ پارٹی رہنما، کارکنان اور عوام مریم نواز کا خوشی سے انتظار…

مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی، استقبال کی تیاریاں مکمل

لاہور (پاک ترک نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج دن تین بجے دبئی سے لاہور پہنچیں گی، شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز ساڑھے 3 ماہ لندن میں قیام کے بعد آج سہ پہر تین بجے دبئی سے پی آئی اے کی پرواز 264 پر لاہور پہنچیں گی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہونگی۔ مسلم لیگ ( ن ) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے استقبال کیلئے لاکھوں کی تعداد میں…

وزیراعظم بلوچستان کے سیلا ب متاثرہ علاقے صحبت پور پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے ضلع صحبت پور کے دورے پر چلے گئے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم صحبت پور میں سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے دورے کے دوران سیلاب زدگان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ این ڈی ایم اے حکام اب تک کی بحالی سے متعلق…

مریم نواز مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مقرر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) مریم نواز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مقرر کردی گئیں۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کی کہ وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کو ن لیگ کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے، مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے دستخط سے جاری ہوا ہے،…

سیلاب زدگان کی بحالی اورتبدہ شدہ انفرااسٹرکچرکی تعمیر ایک بڑا چیلنج ،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی اورتبدہ شدہ انفرااسٹرکچرکی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے۔آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھوں گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت جنیوا میں منعقد پاکستان کانفرنس کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، شیری رحمان، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، حناربانی اور دیگرشریک ہوئے۔ اجلاس کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے تجاویز اور تفصیلی لائحہ عمل کا مسودہ پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ کانفرنس…

وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہو گئے

اسلا م آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہو گئے ۔دو روز سے وزیراعظم کی طبیعت ناساز تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں۔ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے سے میاں شہباز شرف کا آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا، عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

لانگ مارچ؛ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کیلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سربراہی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے قائم کی گئی ہے، اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار…

پنجاب میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورانگزیب اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور (ن) لیگ کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشگردی کے تحت درج کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا…

حکومت صورتحال سے تنہا نہیں نمٹ سکتی، مدد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت صورتحال سے تنہا نہیں نمٹ سکتی، متاثرین کی مدد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا۔پاکستان کی تاریخ میں ایسا سیلاب پہلے نہیں کبھی دیکھا، ملک موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکیں، لوگوں کے مویشی ،املاک کو شید نقصان پہنچا ہے، سوات، مینگورہ اوردیگر علاقوں میں پکی عمارتیں بھی بہہ گئی ہیں۔ حکومت صورتحال سے تنہا نہیں نمٹ سکتی، متاثرین کی مدد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More