براؤزنگ ٹیگ

#maryamaurangzaib

سیلابی صورتحال قومی ایمرجنسی قرار دیدی گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں غیر معمولی تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی جذبہ دکھانا ہوگا، متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے پوری قوم خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات کی ضرورت ہے اور بہت بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقم درکار ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ…

وزیراعظم شہبازشریف سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے وفد کی ملاقات

دوحہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آج دوحہ میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی (کیو آئی اے) کے وفدنے ملاقات کی قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی دنیا کے سب سے بڑے خودمختار دولت فنڈز میں سے ایک ہے۔ H.E منصور بن ابراہیم المحمود، CEO، اور H.E. شیخ فیصل تھانی الثانی، چیف انویسٹمنٹ آفیسر آف افریقہ اور ایشیا پیسیفک ریجنز نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی نمائندگی کی۔ دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچنے کے فوراً بعد وزیراعظم کی یہ پہلی مصروفیت تھی۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان اور اعلیٰ حکام بھی تھے۔ عزت…

پاکستان کی ترقی میں جمہوری دورکےاثرات نمایاں ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں جمہوری دورکےاثرات نمایاں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں جمہوری دورکےاثرات نمایاں ہیں۔پاکستان کی ڈائمنڈجوبلی تقریبات پرپوری قوم خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل ریکارڈقومی ترانےکی لانچنگ کریں گے۔نوجوان پاکستان کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔

سانحہ لسبیلہ سے متعلق مہم الیکشن کمیشن فیصلے سے توجہ ہٹانے کے لیے چلائی گئی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سانحہ لسبیلہ سے متعلق مہم الیکشن کمیشن فیصلے سے توجہ ہٹانے کے لیے چلائی گئی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لے کر اس کو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کیا اور الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں سے روزگار ہی عمران خان نے چھینا ہے اور سانحہ لسبیلہ سے متعلق مہم الیکشن کمیشن فیصلے سے توجہ ہٹانے کے…

عمران خان اور چودھری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اور چودھری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟یہ کیسا انصاف ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پر 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گنا گیا تو چودھری شجاعت کے خط پر کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو؟ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ…

توانائی بحران ،سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) توانائی بحران کے باعث حکومت نے نے سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سولر انرجی سے متعلق قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ٹاسک فورس کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جہاں بجلی پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے وہاں بھی سولر پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، توانائی بچت اور گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے پالیسی بنانے پر بھی غور ہوا ہے، گزشتہ برس…

قیام پاکستان کے 75برس مکمل ہونے پر خصوصی لوگو جاری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قیام پاکستان کے 75برس مکمل ہونے پر خصوصی لوگو جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قیام کو 75 برس مکمل ہونے ،ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی پر ’’عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان‘‘ کے عنوان سے خصوصی ‘لوگو’ جاری کردیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے 75 برس مکمل ہونے پر لوگو شائع کرنا محض وطن سے محبت اور اس عزم کی تجدید ہے کہ ہمارے بہادر اور عظیم بزرگوں اور شہداء نے جس عزم سے پاکستان بنایا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشی خود…

آئی ایم ایف ہم سے ناخوش،مزید مشکل فیصلے کریں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں، مزید مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں بجٹ دیا ہے وفاقی دارالحکوت اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل وقت میں کھڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے مشکل…

معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے آج اپنی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کا ماتم کر رہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، ‎معاشی دہشت گرد اور معاشی بارودی سرنگیں بجھانے والے آج اپنی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کا ماتم کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کا پھیلایا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں۔ ‎سازشی ٹولے نے چار سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی، ‎چور ٹولے نے چار سال خزانہ اور توشہ خانہ لوٹا، اب گوگی پچاؤ تحریک کا عنوان ’’بیرونی سازش‘‘ ہے، انہوں نے 4 سال…

مصطفی نواز کھوکھر کی وزیرمملکت کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے سے معذر ت کرلی۔ مصطفیٰ نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی سے درخواست کی ہے فی الحال وزیر مملکت کا عہدہ نہیں سنبھال سکتا، ذاتی وجوہات کی بنا پر فی الحال وزیر مملکت بننے سے معذرت کی ہے، آنے والے انتخابات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر فوکس رکھنا چاہتا ہوں۔ دوسری جانب مفتاح اسماعیل کو خزانہ، رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ، مریم اورنگریب کو اطلاعات، احسن اقبال کو منصوبہ بندی اور اعظم نذیر تارڑ کو وزارت…

اطلاعات مریم اورنگزیب جبکہ وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنااللہ کو ملنے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں اطلاعات مریم اورنگزیب جبکہ وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ کو ملنے کا امکان ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے اتحادیوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقات میں وفاقی کابینہ میں حصہ داری کےحوالے سے فیصلہ کیاجائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے مختلف وزراتوں کے لیے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ رانا ثنااللہ کو کابینہ میں وزارت داخلہ اور مریم…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More