براؤزنگ ٹیگ

#maryamnawaz

نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر عوام کے کرب کا اندازہ ہے ان سب کا کی ذمہ دار عمران خان حکومت ہے، آئی ایم ایف کو واپس لانے والے چہرے ہم نہیں جیل میں بیٹھے لوگ ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے زمانے سے مہنگائی شروع ہوئی، عمران خان نے خود کہا تھا کہ ملک کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں اور دنیا بھی کہہ رہی تھی کہ پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہوگیا مگر آئی ایم ایف کو دوبارہ کون لایا؟…

مریم نواز کا مزدوروں کو ایک ہزار 224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کو ایک ہزار 224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ حکام نے وزیراعلیٰ کو محکمے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے ہیلتھ فیسیلٹی پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔…

لاہور کے لیے ٹرام سروس کی منظوری دے دی گئی

لاہور (پاک تر ک نیوز) لاہور کے لیے ٹرام سروس کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کریم بلاک تا موٹروے سگنل فری کوریڈور پلان کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو لاہور کی پہلی ٹرام لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور حالی روڈ کے گردونواح میں چلانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہاں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے اپنے پہلے دورے کے دوران اس منصوبے کی منظوری دی۔ اس موقع پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور ذیشان ملک، پنجاب کے چیف…

مریم نواز کی جانب سے 200 یونٹ والے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا پھر اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ تازہ ترین اقدام کے تحت حکومت بجلی کی کھپت پر مبنی مفت سولر پینل فراہم کرے گی۔ حکومت گرین انرجی پلان کے ساتھ آئی ہے کیونکہ یکم جولائی سے لاگو ہونے والے نئے ٹیرف سلیب کے بعد بجلی کے بل ہر وقت بلندی کو چھو رہے ہیں۔ پنجاب حکومت 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینلز…

پنجاب حکومت کی راولپنڈی سے مری تک شیشہ ٹرین سروس کی منظوری

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک شیشہ ٹرین سروس کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے سیاحت کے ایک نئے اقدام شیشے کی ٹرین سروس کی منظوری دے دی ہے جو راولپنڈی اور مری کو ملا دے گی۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مری کے ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ اجلاس کئی اہم قراردادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ حکومت راولپنڈی مری شیشہ ٹرین کی ترقی میں…

ہم نےپاکستان اور پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کردیا : مریم نواز

لاہور (پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نےپاکستان اور پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کردیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے درمیان وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خطاب جاری ہے، اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ حکومت پنجاب کو 100 دن مکمل ہوچکے ہیں، ہم نے مالی سال 2024اور25کا اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی کہ ’ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے‘ جس پر مریم نواز نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ…

پنجاب کے 168کالجز کی نجکاری کا فیصلہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں 550 کالجوں میں سے کل 168 کالجوں کی نجکاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین تعلیم اور تعلیمی اداروں کے شدید تحفظات کے باوجود پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کے بعد سرکاری کالجوں کی نجکاری کا آغاز کر دیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تقریباً 37 کالجوں کو نجکاری کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔ صوبے بھر میں 550 کالجوں میں سے کل 168 کالجوں کی نجکاری کی جائے گی۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایل اے) نے سرکاری کالجز کو غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)…

عوام نے آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا: نوازشریف

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا کہ عوام نے آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار نے مجھے زندگی بھر کے لئے صدارت سے ہٹا دیا تھا، یہ لوگ مجھے واپس لیکر آئے ہیں تو خاموش کیوں بیٹھیں، آپ نے میرے صدر بننے پر خوشی نہیں منانی، ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈالنے پرخوشی منانی ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ شہبازشریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، بہت اتار چڑھاؤ…

ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت نے ملکی سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی اہمیت نے ناقدین کے منہ پر تالا لگادیا۔ یہ بات انہوںنے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر اطلاعات ، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیردفاع، وزیر منصوبہ بندی، وزارت تجارت، وزیر قانون و انصاف، وزیر آبی وسائل اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز…

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور(پاک ترک نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسانی لاہورپہنچ گئے ۔مزار اقبال پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی بھی کی ۔ تفصیلات کےمطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی کی لاہور آمد کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر سے پنجاب کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، اس موقع پر ایرانی صدر کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مزار اقبالؒ پہنچنے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا، بادشاہی…

پنجاب حکومت کا بجلی چوری، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے بجلی چوری، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی چوری کے خاتمے کے لئے وزیراعظم کے گزشتہ روز کے اجلاس کی روشنی میں پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دیا۔ ‏وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے کے لئے اہداف کا تعین، ایک ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ‏صنعتوں، کارخانوں، دکانوں، گھروں، شاپنگ مالز سمیت ہر کنکشن چیک ہوگا، ناکامی پر متعلقہ حکام ذمہ…

پنجاب میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی جلد شروع کردی جائیگی: مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور لیگی قائد میاں نواز شریف سے فیصل آباد کے اراکین کے قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں حلقوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں نوجوان کی ڈور پھرنے سے ہلاکت کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے، دھاتی ڈور بنانے، بیچنے اور خریدنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ…

نواز شریف اور مریم نواز سے ترک سفیر کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی نے جاتی امرا میں ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی نے جاتی امراء میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک سفیر کی جانب سے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کیساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ جبکہ ہاؤسنگ، سیاحت، تعلیم، صحت اور ووکیشنل ٹریننگ سمیت دیگر…

پنجاب کابینہ کا اجلاس آج پھر طلب، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے کیسوں کا فیصلہ متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کابینہ کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا گیا، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے مقدمات کی اٹک جیل کے بجائے اڈیالہ جیل میں سماعت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کریں گی، اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر افسر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ایک ہزار الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر غور ہو گا، ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے بارے سیکرٹری صحت بریفنگ دیں گے، اجلاس میں مصنوعی بارش کیلئے…

مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پلان طلب کر لیا

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پلان طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انڈسٹری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی جبکہ مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے…

پنجاب کے 18 شہروں میں سمارٹ سیف سٹیز بنانے کا معاہدہ طے پاگیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے 18 شہروں میں این آر ٹی سی کی معاونت سے سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان صوبہ بھر کے 18 شہروں میں سمارٹ سیف سٹیز بنانے کا معاہدہ طے پا گیا۔ سمارٹ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجود گی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایم ڈی احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید نے دستخط کیے۔…

اپنی چھت، اپنا گھر، وزیراعلیٰ مریم نواز کی 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت

لاہور(پاک تر ک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پلان طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ’اپنی چھت،اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا،پنجاب کے ہر ضلع میں تین ہزار گھر بنائے جائیں گے جو کم آمدن لوگوں کو دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چھ ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی اور کہا…

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی لاہور سے تجاوزات ہٹانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں دکانوں کے باہر رکھا سامان ہٹانے کیلئے انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دکانوں کے سامنے سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے شکایت کی کہ دکانداروں نے سامان باہر رکھا ہوا ہے، ٹھیلے اور ریڑھی والوں کی تجاوزات کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات ہیں، تجاوزات کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ شہریوں کی شکایت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی…

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں شدید نعرے بازی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی معرض وجود میں آ گئی، نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ افتتاحی اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے سپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، جس پر سپیکر نے انہیں متنبہ کیا کہ پہلے حلف لیں گے، پھر بات ہوگی۔ سپیکر راجا پرویز اشرف نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا، تاہم اس دوران ایوان میں شدید شور شرابا…

میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہو گی،وزیراعلی پنجاب مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہو گی۔ مالیاتی امور میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دربار ہال سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری خزانہ نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More