براؤزنگ ٹیگ

#mashad

ایرانی صدر کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا،تدفین جمعہ کو ہوگی

تہران(پاک ترک نیوز) ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعے کی شب مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں کی جائے گی۔ صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات کا آغاز تبریز سے شروع ہوگا۔ قم، تبریز، تہران اور مشہد میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔دارالحکومت تہران میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ بدھ کا ادا کی جائے گی۔ ایرانی صدر اور دیگر کی نماز جنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔ایران کے صدر کی آخری…

بلاول بھٹو دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی ہم منصب سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ بحیثیت وزیر خارجہ اپنے پہلے دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کرینگے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اپنے دورے میں مشہد بھی جائیں گے جہاں وہ زیارتوں کا شرف حاصل کریں گے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ ایران کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی روابط اور برادر ملک سے بجلی کی فراہمی کے معاملے پر…

پی آئی اے کا 5برس بعد مشہد کیلئے پروازوں کا آغاز

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے )نے پانچ برس کے وقفے کے بعد مشہد کے لئے پروازیں شروع کر دیں۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے نے تقریباً 5 سال کے بعد مشہد ایران کی پرواز کا آغاز کردیا ہے، پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئی، مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف ، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مشہد کی پروازیں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More