براؤزنگ ٹیگ

Masjid

شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) ہزار مہینوں سے افضل رات، شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ یاد رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی…

مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔ خاتون کے اردگر جمع ہونے والے افراد کو منشتر کرنے کے لیے مزید سیکورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کی ہدایت کرتے رہے۔ ویڈیو میں فلسطین کا پرچم لہرانے والی خاتون کو سیکورٹی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی…

ہزار مہینوں سے بہتر رات،شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

لاہور: (پاک ترک نیوز) ہزار مہینوں سے بہتر رات، شب قدر آج پیر منگل کی درمیانی رات (27 رمضان المبارک) منائی جائے گی۔ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔شب قدر کے موقع پر لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں…

ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام ہوگیا جس کے بعد تیسرے عشرے کے لیے آج منگل بعد نماز عصر لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف کے لئے مساجد میں پہنچ جائیں گے۔ مساجد میں انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں مسلمان نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ کئی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف بھی جمع کئے گئے ہیں۔ آج پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھیں گے،آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے…

امریکہ میں امام مسجد پر دورانِ نماز چاقو سے حملہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی ریاست نیوجرسی کے علاقے پیٹرسن میں امام مسجد پر دوران نماز چاقو سے حملہ کردیا ۔ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وارکرکے انہیں زخمی کر دیا۔ امام مسجد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا، پولیس کے مطابق حملہ آور کی عمر 32 سال ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کرنکل کر امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر نمازیوں نے حملہ کرنے والے شخص کو قابو کر…

مسجد نبویؐ میں 4200مرد اور خواتین اعتکاف کریں گے

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبویؐ میںرمضان المبارک کے دوران 4 ہزار 200 مرد اور خواتین اعتکاف بیٹھیں گے۔ مسجد نبویؐ میں معتکفین کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، رواں برس رمضان کے آخری عشرے میں 4 ہزار 200 معتکفین مسجد نبویؐ کے مہمان ہوں گے۔ مسجد نبوی کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معتکفین کے لیے سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ مرد معتکفین کے لیے مسجد نبویؐ کی مغربی چھت مختص کی گئی، مرد…

مسجد نبویؐ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبویؐ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی خواہش رکھنے والوں کیلئے سمارٹ ڈیوائسز کے لیے زائرون ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن سروس کا آج سے آغاز کر دیا ہے۔ مسجد الحرام میں اعتکاف کی خواہش رکھنے والوں کی رجسٹریشن یکم رمضان سے شروع ہو گئی تھی۔

مسجد الحرام میں تروایح اور تہجد کی امامت کا جدول جاری

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کی امامت کاجدول جاری کردیا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق تمام ائمہ کے لیے تراویح، تہجد اور وتر کی نمازوں کا تعین کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ امسال شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس، شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری، شیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی، شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی اور شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ امامت کریں گے۔

مدینہ منورہ میں مسجد ابو بکر کی بحالی اور تعمیر نو، نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مدینہ منورہ میں تاریخی مسجد ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ کی بحالی اور تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ مسجد مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ کے قریب المصلہ یا "المناخہ" کے علاقے میں واقع ہے۔مسجد ابوبکر الصدیق عید کی نماز کی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز ادا کی تھی۔ بحالی اور تعمیر نو کی کارروائیوں میں مسجد کے منفرد طرز تعمیر کو محفوظ رکھا گیا ہے اور 93 مربع میٹر کے رقبے پر محیط اس کے پرانے فن تعمیر کو…

جرمن شہرکولون کی مرکزی مسجد میں جمعہ کے روز پہلی بار لاؤڈ سپیکر پر اذان

برلن (پاک ترک نیوز) جرمنی کے شہر کولون میں واقع مسجد نے جمعہ کے روز پہلی بار لاؤڈ سپیکر پر اذان نشر کر کے شہر کی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔ ترک-اسلامک یونین برائے مذہبی امورکے سیکرٹری جنرل عبدالرحمن اتسوئے نے گذشتہ روز اس تاریخی موقع پر موجود صحافیوں کو بتایاکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ مسلمان یہاں گھر پر ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نےشہر کے باسی مسلمانوں کی جانب سے شہری انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ کولون جرمنی کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے، اور 120,000 سے زیادہ مسلمانوں کا گھر ہے، جو شہر کی…

مودی کے بھارت میں ایک اور مسجد پر ہندو جتھے کا حملہ، نمازیوں پر تشدد اور قتل کی دھمکیاں

گروگرام (پاک ترک نیوز) بھارت صوبہ ہریانہ کے شہر گروگرام کے قریب ایک گاؤں میں تقریباً 200 افراد کے جتھے نے ایک مسجد پر حملہ کیا ہے اور نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس افسوسناک واقعے کی رپورٹ درج کئے جانے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسجد پر حملے کا واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جب راجیش چوہان، انیل بھاڈوریا اور سنجے ویاس نامی اشخاص کی قیادت میں تقریباً 200 افراد کا جتھا ایک مسجد میں گھس گیا اور وہاں نماز پڑھنے والوں کو گاؤں سے نکالنے کی…

استنبول کی جامع مسجد کیم لیکا 3 سالوں میں 25 ملین لوگوں کی میزبانی کرچکی

استنبول(پاک ترک نیوز) استنبول شہر کے ایشیائی حصے میں کیم لیکا پہاڑ کی چوٹی پر تعمیر کرد ہ جامع مسجد کیم لیکا ، جس میں اسلامی تہذیبوں کا عجائب گھر ہے، تین سال قبل اپنے افتتاح کے بعد سے اب تک 25 ملین افراد کی میزبانی کر چکا ہے۔ جامع مسجد کیم لیکا ایک عظیم الشان عبادت گاہ ہونے کے علاوہ، سب سے جدید کمپلیکس ہے جس میں آرٹ گیلری، لائبریری، کانفرنس ہال، آرٹ ورکشاپ اور اسلامی تہذیبوں کانیا شروع کیاگیامیوزیم شامل ہیں۔ اس عظیم الشان مسجد سے ملحقہ عجائب گھر اور دیگر سہولتوں کو متعارف کر وانے کا آئیڈیا…

پشاور: مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ،30نمازی شہید متعدد زخمی

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 30نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تفصیلات کےمطابق پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا، دھماکے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔…

مکمل ویکسین شدہ افراد کو نماز کی اجازت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو نماز کی اجازت ہو گی ۔ بغیر ویکسین مساجد اور عبادت گاہوں میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم جبکہ مساجد، عبادتگاہوں سے قالین وغیرہ ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ نمازیوں کے درمیان 6 فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، بزرگ اور بیمار افراد ترجیحا گھر پر نماز پڑھیں، نمازی وضو گھر پر…

نئے کورونا وائرس اومی کرون کا خطرہ ،حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) نئے کورونا وائرس اومی کرون کے پھیلائو کا خطرہ کے پیش نظر حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ کر دی گَئی۔حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے دوبارہ مطاف اور صحن میں نشان لگا دیے۔ نمازیوں اور زائرین کے لیے پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کےپھیلاو کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ایک بار پھر سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی نافذ کر دی گئی۔ وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے…

ترکی کے تعاون سے فرانس میں زیر تعمیر "ایوب سلطان مسجد "کو شہید کرنے کی دھمکی

پیرس (پاک ترک نیوز) ترکی کے تعاون سے فرانس میں زیرتعمیر یورپ کی سب سے بڑی زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ مسجد انتظامیہ کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں مسجد پر حملے اور شہید کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں ترکی کی جانب سے تعمیر کی جانے والی یورپ کی سب سے بڑی مسجد "آئپ سلطان مسجد "(جسے اردو زبان میں ایوب سلطان مسجد پڑھا جائے گا)کو اعلان جنگ کے عنوان سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے ۔ خط میں مسجد کی تعمیر کرنے والی اسلامی تنظیم کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More