براؤزنگ ٹیگ

#masjidebnabvi

مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے پہلے 15روز میں ایک کروڑ پچاس لاکھ زائرین کی آمد

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) ایک سعودی اہلکار نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں مسجد میں رمضان المبارک کے 15روزکے دوران میں تقریباً 15 ملین زائرین کی آمد ہوئی ہے ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہاس جگہ پر آنے والوں کا خیرمقدم کیا گیا اور خدمات کے ایک مربوط نیٹ ورک کے ذریعے ان کی خدمت کی گئی۔

مسجد نبوی میں سامان لے جانے پر پابندی عائد

ریاض (پا ک ترک نیوز ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی میں سامان لے جانے پرپابندی عائد کردی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں سامان کی حفاظت کے لیے پانچ ضوابط کی پابندی کی جائے گی۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ زائرین اپنا سامان مسجد نبوی کے اندر لے جانے سے گریز کریں اور انہیں باہر امانت گھر میں جمع کرائیں گے۔ وزارت حج کا کہنا ہے کہ بڑے سائز کے بیگ مسجد نبوی کے اندر لے جانے کی اجازت ہے اور نہ ایسا سامان مسجد نبوی کے صحنوں میں لایا جاسکتا ہے اور نہ امانت گھر میں انہیں محفوظ کرایا…

رمضان المبارک سے پہلے غلاف کعبہ کی تزئین اور اصلاح و مرمت کا کام مکمل

ریاض (پاک ترک نیوز ) سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس نے رمضان المبارک سے پہلے غلاف کعبہ کی تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام مکمل کرلیا۔ سیکرٹری کسوہ کمپلیکس انجینئر امجد الحازمی نے بتایا ہے کہ ہر سال رمضان سے قبل غلاف کعبہ کی تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام کیاجاتا ہے اور غلاف کعبہ کی صفائی اور آرائش و مرمت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی ہنرمند غلاف کعبہ کے ایک، ایک حصے کا ہر دن معائنہ کرتے ہیں اور جہاں جو کمی نظر آتی…

مسجد نبوی کے صحن میں پیدا ہونے والی بچی کا نام والدین نے ’طیبہ‘ رکھ دیا

مدینہ منورہ ( پاک ترک نیوز) مسجد بنوی میں پیش آنے والے انوکھے واقعے میں عشا کی نماز ادا کرنے کے لئے آنے والی خاتون نے مسجد کے گیٹ نمبر 34کے قریب ہلال احمر کے کیمپ میں بچی کو جنم دیا۔ جس کا نام والدین نے "طیبہ"رکھ دیا ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کی شب نومولود بچی کے والد ڈاکٹر طارق علی سلیمان نےعشا کی نماز کے لیے مسجد نبوی میں اہلیہ اور بچوں کو چھوڑا تھا تاہم پارکنگ نہ ملنے پر خودگھر واپس چلا گیاتھا۔ ڈاکٹر طارق علی سلیمان کے مطابقعشا کے فوری بعد اہلیہ نے رابطہ کر کے ہسپتال جانے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More