براؤزنگ ٹیگ

#masjidenabvi

مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کے دوران 85لاکھ روزہ داروں کی آمد متوقع

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔مقدس مہینے کے دوران تقریباً 85 لاکھ روزہ داروں کی سحری و افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں اسلام کا دوسرا مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ میں رمضان کے مہینے میں بڑی تعداد میں نمازیوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اس سال 11 مارچ سے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کیلئے مسجد میں 8.5 ملین سے زیادہ افطار کے کھانے تقسیم کیے جانے کی…

مسجد نبوی ﷺ میں 2023کے دوران 28کروڑ سے زائد زائرین نے عبادت کی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجدِ نبویﷺ میں 2023 میں 28 کروڑ سے زائد زائرین نے عبادت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس 2023 میں 28 کروڑ سے زیادہ زائرین نے مسجد نبویﷺ میں عبادت کی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ سے متعلق اپڈیٹ جاری کرنے والے اکاؤنٹ سے یہ رپورٹ شیئر کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2023 کے دوران 28 کروڑسے زیادہ زائرین نے مسجد نبویﷺ میں عبادت کی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 2023 میں…

روضہ رسول ؐ پرگزشتہ سات روز کے دوران 40لاکھ سے زائد افراد نے حاضری کا شرف حاصل کیا

مدینہ منور ہ (پاک ترک نیوز) روضہ رسول ؐ پر گزشتہ سات روزکے دوران 40لاکھ سے زائد افراد نے حاضری کا شرف حاصل کیا ۔ مسجد نبویؐ کی جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 7 سے 14 ذی الحج (25 جون سے 2 جولائی) کے دوران چالیس لاکھ سے زائد نمازیوں اور زائرین کی مسجد نبویؐ میں آمد ہوئی۔ایک ہفتے میں زائرین اور نمازیوں کی کل تعداد 42 لاکھ 52 ہزار رہی۔ مسجد نبویؐ کی جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی، سروس، صحت اور رضاکار حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے…

حج سیزن میں مسجد الحرام میں عازمین کو بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حج سیزن کے دوران عازمین کی صحت و صفائی کو یقینی بنانے کے لئے مسجد الحرام کے فرشوں کوروزانہ 10مرتبہ دھویا جا رہا ہے جس میں 4000صفائی کے کارکن یہ خدمت سرانجام دیتے ہیں۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت مختلف خدمات انجام دینے والے ادارے کےسعودی میڈیا میں آنے والے بیان کے مطابق عازمین کی صحت و سلامتی کی خاطر چار ہزار سے زیادہ کارکنان اور فیلڈ امور کی نگرانی کے لیے 400 سے زیادہ سعودی انچارج تعینات کیے گئے ہیں۔ صفائی کارکن ہر روز حرم شریف کی دھلائی دن میں 10 مرتبہ کر رہے ہیں۔…

مسجد نبوی میں رواں برس 20کروڑ سے زائد افراد کی آمد

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبوی میں رواں برس 20 کروڑ سے زائد افراد نے نماز و عبادات ادا کیں، آنے والے دنوں میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کے لیے آنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ سعودی عرب میں حرمین شریفین انتطامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ رواں ہجری سال ماہ محرم سے یکم ذیقعد تک مسجد نبوی ﷺ کے دالانوں اور صحنوں میں 200 ملین سے زیادہ افراد نے نمازیں ادا کی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے…

مسجد نبویؐ کے پاکستانی نژاد امام شیخ محمد بن خلیل انتقال کرگئے

مدینہ منورہ(پاک ترک نیوز) مسجد نبویؐ میں تراویح پڑھانے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔ شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔ شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا۔ ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی اور تدفن بھی مدینے میں ہی ہوگی۔ سعودی حکام نے قاری محمد بن خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی…

متحدہ عرب امارات کے خلا باز نے خلا سے حرمین شریفین کی ویڈیو شئیر کردی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی۔ اماراتی خلا باز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺروشن دکھائی دے رہی ہیں۔ ناسا کے 6 ماہ کے خلائی مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود سلطان النیادی نے رمضان المبارک کی 27ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے خلا سے مناظر اپنے سوشل میڈیا…

سعودی عرب: روضہ رسول ؐکے ارد گرد پیتل کے بیریئر کی نقاب کشائی کر دی گئی

قاہرہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منور میں مسجد نبویؐ کی بصری شناخت کو محفوظ رکھنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، مقدس مقام کے انچارج ایک سرکاری ادارے نے مقدس حجرے کے گرد سونے کے بنے ہوئے پیتل کی رکاوٹ کی نقاب کشائی کی ہے۔ مسجد نبوی میں الروادہ الشرفہ واقع ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک ہے۔ آپریشنل اور دیکھ بھال کے امور کے نائب سربراہ عبداللہ بن دخیل نے کہا کہ مسجد نبوی کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی طرف سے شروع کی گئی نئی رکاوٹ لکڑی کے بیریئر کی جگہ لے…

مسجد نبوی ؐ میں رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں آنیوالےزائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرے میں آنیوالے زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد زائرین نے مسجد نبوی ﷺ میں عبادات کیں۔ کورونا کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ 2 برس سے زائرین عمرہ کی تعداد کو محدود کردیا گیا تھا تاہم رواں سال کورونا کے باعث عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں دنیا بھر سے زائرین ارض مقدس پہنچ رہے…

مسجد نبویؐ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبویؐ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی خواہش رکھنے والوں کیلئے سمارٹ ڈیوائسز کے لیے زائرون ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن سروس کا آج سے آغاز کر دیا ہے۔ مسجد الحرام میں اعتکاف کی خواہش رکھنے والوں کی رجسٹریشن یکم رمضان سے شروع ہو گئی تھی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین سے موبائل بند رکھنے کی اپیل

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں آنیوالے زائرین سے موبائل فون بند رکھنے کی اپیل کر دی ہے۔مقصد تمام زائرین کی حرم میں سکون اور اطمینان سے عبادت کو یقینی بنانا ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امور حرمین شریفین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مقامات اور نمازیوں کے احترام کے منافی ہے۔موبائل فون کی آواز آپ کے عبادت گزار بھائیوں کی توجہ میں خلل ڈالتی ہے، لہذا اسے بند کرنا یقینی بنائیں۔

مسجد نبوی ؐ میں رمضان المبارک میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائینگی

ریاض (پاک ترک نیوز ) مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہناہے کہ رواں برس رمضان المبارک کے دوران خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی ۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان کے انتظامات کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ہنگامی صورتحال ، خطرات سے نمٹنے ، امن و سلامتی کے انتظامات اور سہولتوں کا نظام جدید خطوط پر استوارکرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امن و سلامتی کے انتظامات کرنے والے ادارے اوردیگر عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسجد نبوی میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات…

مسجد الحرام میں رواں ہجری سال میں ریکارڈ 10کروڑ سے زائد عازمین کی آمد

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں رواں ہجری برس10 کروڑسے زائد عازمین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے انکشاف کیا کہ 1444ھ کے آغاز سے لے کر اب تک بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں 100 ملین سے زیادہ افراد کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق گاڑیوں کی نقل و حمل کی خدمات کے لیے ایک سال کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی خدمت کی گئی۔حجر اسماعیل کے قریب نماز ادا کرنے…

شاہ سلمان نے مسجد نبوی کے صحن میں گستاخی کرنیوالے پاکستانیوں کو رہا کرنے کا فرمان جاری کردیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر ان چھ پاکستانی شہریوں کی معافی اور رہائی کا فرمان جاری کردیا جنہیں ایک پاکستانی خاتون کے خلاف بدزبانی پر گرفتار کیا گیا تھا‘۔ بیان میں کہا گیا کہ ’ پاکستان کے چھ شہریوں کو مسجد نبوی کے صحن میں پاکستانی خاتون اور ان کے ساتھ افراد کے خلاف بدزبانی کے ارتکاب پر گزشتہ رمضان میں حراست میں لیا گیا تھا‘۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ…

مدینہ منورہ میں جدید سہولتوں سے مزین ‘ رؤی المدینہ’ منصوبے پر کام کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’رؤی المدینہ‘ منصوبےپر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی وژن 2030کے تحت مسجد نبوی کے مشرق میں واقع علاقے میںبنایا جا رہا ہے۔جس سے سالانہ تین کروڑ عمرہ زائرین کی میزبانی کے انتظامات کومثالی بنایا جائے گا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی وژن 2030 کے تحت بنایا جا رہا ہے ۔اور اس پر عملدرآمد کے لئے رؤی المدینہ ہولڈنگ کمپنی تشکیل دی گئی ہے۔ ابھرتے ہوئے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے…

عازمین حج کے لئے ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کا دورانیہ 7منٹ مقرر

مدینہ منورہ( پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں انتظامیہ نے مسجد نبوی روضہ شریفہ (ریاض الجنہ) میں نماز کا موقع فراہم کرنے کے لیے نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے تاکہ عازمین حج کسی رکاوٹ اور دشواری کے بغیر نماز ادا کرسکیں۔ سعودی میڈیا کےمطابق مسجد نبوی کی انتطامیہ نے روضہ شریفہ (ریاض الجنہ )میں نماز کا دورانیہ 7 منٹ کا مقرر کیا ہے۔ پہلی مرتبہ گیٹ نمبر 37 کے راستے جنوبی صحنوں سے عازمین کو گروپوں کی شکل میں بھیجا جارہا ہے۔ منتظمین صرف ان عازمین کو گروپوں میں شامل کرتے ہیں جن کے پاس پرمٹ ہوتا ہے۔ اور انکا…

عمرہ سیزن میں مسجد نبوی کی زیارت کرنے والوں میں پاکستانی دوسرے نمبر پر رہے

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں رواں سال عمرہ سیزن کے آغاز سے پیر 9 مئی 2022 تک پاکستان سے 2 لاکھ ایک ہزار 3 عمرہ زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ وزارت حج وعمرہ برائے امور زیارت کےمطابق عمرہ موسم کے دوران بری اور فضائی راستوں سے مدینہ منورہ پہنچنے والے عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 960 تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 13 لاکھ 380 زائرین واپس جا چکے ہیں۔ جبکہ 9 مئی تک مدینہ منورہ میں باقی رہ جانے والےعمرہ زائرین کی تعداد 2 لاکھ 42…

رمضان المبارک میں مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد 2کروڑ20لاکھ سے تجاوز کر گئی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی شریف کے زائرین کی تعداد 2کروڑ20لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بہترین منصوبہ بندی کے باعث مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت بہترین انداز میں ہوئی ہے۔اوراس عرصے کے دوران 4 لاکھ 6 ہزار زائرین نے روضہ رسول پر سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ مزید براںزائرین کی بہتر طریقے سے خدمت کے لیے زمزم کی سپلائی میں اضافہ ہوا، نمازیوں کے لیے نئے قالین…

رمضان المبارک کے پہلے دس دنوں میں چھ لاکھ سے زائد عازمین نے مسجد نبوی میں نماز ادا کی

مدینہ(پاک ترک نیوز) دو مقدس مساجد کے امور کے جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے دس دنوں میں مسجد نبوی کی زیارت اور نماز ادا کرنے کے لیے 6,398,502 سے زیادہ زائرین آئے۔یہ 132,345 سے زیادہ نمازیوں کے علاوہ ہےجنہوں نے الرؤدہ الشریف(ریاض الجنتہ) کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔ انتظامیہ مسجد نبوی کے مہمانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے نظام کے ایک حصے کے طور پر زمزم کے پانی سے ان کی خدمت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اوراس نے زمزم کے پانی کی 1,285,543 سے زیادہ بوتلیں…

مسجد نبوی کی پرانی عمارت زائرین کے لئے کھول دی گئی

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) رمضان المبارک کی آمد پر مسجد نبوی کی پرانی عمارت تمام زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے۔تاہم روضہ رسولؐ پر حاضری اور ریاض الجنتہ میں داخلے کے لئے بدستور اجازت نامہ درکار ہوگا۔ ہفتہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں مسجد بنوی کی انتظامیہ نے اطمینان دلایا ہے کہ زائرین کو ہر ممکن معیاری سہولتیں مہیا ہوں گی۔ اس کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ زائرئن کے لیے مسجد نبوی کے تمام صحن اور چھتیں کھول دی گئی ہیں۔ تاکہ وہ سہولت اور آسانی کے ساتھ عبادت اور نماز ادا کرسکیں گے۔ سعودی میڈیاکی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More