براؤزنگ ٹیگ

#masjidnabvi

آرمی چیف سے امام مسجد نبویؐ کی ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار

راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مسجد نبویؐ کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبویؐ امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد کا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مسجد نبویؐ کے امام نے دوران ملاقات اپنی گفتگو میں آرمی چیف سے کہا کہ…

مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ترجمانِ وزارت کے مطابق وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ امام مسجد نبوی فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتدا کریں گے۔ مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اپنے 7 روزہ دورۂ خیر سگالی کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں…

ایک ہفتے میں 60 لاکھ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران میں مسجد نبوی 60لاکھ زائرین کی آمد ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کی تعداد 59 لاکھ 60 ہزار 724 ریکارڈ کی گئی۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے۔مسجد نبوی انتظامیہ کے مطابق 5 لاکھ 98 ہزار 939…

مسجد نبویؐ میں 4200مرد اور خواتین اعتکاف کریں گے

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبویؐ میںرمضان المبارک کے دوران 4 ہزار 200 مرد اور خواتین اعتکاف بیٹھیں گے۔ مسجد نبویؐ میں معتکفین کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، رواں برس رمضان کے آخری عشرے میں 4 ہزار 200 معتکفین مسجد نبویؐ کے مہمان ہوں گے۔ مسجد نبوی کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معتکفین کے لیے سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ مرد معتکفین کے لیے مسجد نبویؐ کی مغربی چھت مختص کی گئی، مرد…

مدینہ منور ہ: مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک پیدل افراد کیلئے خصوصی ٹریک تیار

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک پیدل چلنے والوں کیلئے خصوصی ٹریک تیارکرلیا گیا۔ خصوصی ٹریک کو’ درب السنہ ‘ کہا جا تا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد نبویﷺ سے اسلام کی پہلی مسجد قباء تک پہنچنے کے لئے پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی راستہ تیار کرلیا گیا ہے۔تقریباً تین کلومیٹر کا ٹریک اس تاریخی راستے پر بنایا گیا ہے جسے نبی کریم ﷺ مسجد نبوی ﷺ سے مسجد قبا جانے کے لئے استعمال کیا کرتے تھے۔ نبی کریم ﷺ کبھی پیدل اور کبھی اونٹنی پر مسجد قبا تک سفر کیا کرتے تھے۔ خصوصی ٹریک کو پیدل چلنے…

مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کرنیوالے 3پاکستانیوں کو قید کی سزاسنا دی گئی

ریاض(پاک ترک نیوز) مسجد نبویﷺ کا تقدس پامال کرنیوالے تین پاکستانیوں کو سزا سنا دی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق مسجدی نبوی ﷺ کی حرمت پامال کرنے والے تین پاکستانیوں کو 10، 10 سال، تین کو 8،8 سال قید کی سزا سنادی گئی۔سعودی عدالت نے ملزمان کو 20،20 ہزار ریال جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔ ملزمان نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران چور چور کے نعرے لگائے تھے۔ اس سے قبل سعودی عدالت نے ایک پاکستانی شہری محمد طاہر کو بھی تین سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دس ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ محمد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More