مسجدالحرام دنیا کا مہنگا ترین تعمیراتی مقام قرار
مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) مسلمانوں کے قبلے، خانہ کعبہ کے اطراف کی مسجد، مسجدالحرام کو دنیا کی مہنگی ترین عمارت قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا دی ٹیلی گراف کی جانب سے دنیا کی 20 مہنگی ترین عمارتوں پر مبنی ایک فہرست جاری کی گئی۔اس فہرست میں دنیا کی دو مہنگی عمارتیں سعودی عرب کے تاریخی شہر مکہ میں موجود ہیں جن میں سے سرِ فہرست مسجدالحرام اور دوسرے نمبر پر ابراج البیت، المعروف دی کلوک ٹاورز ہے۔
مسلمانوں کیلئے مقدس ترین مقام، مکہ کی عظیم مسجد مسجدالحرام میں ایک وقت میں چالیس لاکھ افراد سما سکتے ہیں،…