روس اور میانمار کے درمیان پہلی بحری مشقوں کا آغاز
انڈمان (پاک ترک نیوز) روس اور میانمار کی افواج کے درمیان پہلی بار بحری مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میانمار کی بغاوت کے رہنما سینیئر جنرل من آنگ ہلینگ نے روس کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ہے جب دونوں ممالک میانمار کے انڈمان کے ساحل پر اپنی پہلی مشترکہ بحری مشقوں کے انعقاد کے لیے تیار ہیں۔
میانمار کے سرکاری ادارے گلوبل نیو لائٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کو ماسکو کے پیسیفک فلیٹ نے سلامی بھی دی ۔
اخبار میں مزید کہا گیا ہے کہ من آنگ ہلینگ کو اس کے بعد سب…