غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں استنبول میں زبردست مظاہرہ
استنبول(پاک ترک نیوز)
ہزاروں افراد نے ترکی کے شہر استنبول کی سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کیا اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کی مذمت کی۔
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرہ شہر کے گنجان آبادی والے علاقے عمرانیہ میں کیا گیا۔اس موقعہ پرمظاہرین استنبول میں امریکی قونصل خانے کے باہر جمع ہوئے اور اسرائیل میں ہونے والی نسل کشی اور واشنگٹن کی طرف سے اسرائیلی حکومت کی حمایت کی مذمت کی۔
ترکیہ کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے "غزہ میں عظیم مزاحمت" اور "اسرائیل ایک قاتل ہے"…