براؤزنگ ٹیگ

#match

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کل ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) تین میچوں کی سیریز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے کل لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔فیصلہ کن معرکہ کیلئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری شروع کردی۔ تین میچوں پر سیریز اب تک ایک ایک سے برابر ہے ۔ پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے میدان مارا تھاجبکہ دوسرے ون ڈے میں پہاڑ کا کوہ ہمالیہ شاہینوں نے امام اور بابر اعظم کی سنچری کی بدولت حاصل کرلیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔قذافی…

دوسرا ون ڈے ،پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں جاری تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 38رنز بنا لئے ہیں ۔ پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی ٹیم میں شاہین آفرید کو حسن علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو جلد آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ آسٹریلوی قائد فنچ کا بھی کہنا ہے کہ اگرز وہ ٹاس جیت جاتے تو…

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا۔ شاہینوں اور آسٹریلوی کرکٹرز آج بھرپور پریکٹس کریں گے ۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھے آغاز کے خواہشمند ہیں، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے…

ویمنز ورلڈ کپ ،قومی ٹیم کو آخری میچ بھی شکست

کرائسسٹ چرچ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو آخری لیگ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ قومی خواتین ٹیم کو سات میچوں میں صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں قومی خواتین ٹیم کو 71رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہری کرائسسٹ چرچ میں ہونیوالے میگا ایونٹ کے 26ویں میچ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 265رنز بنائے ۔کیوی اوپنر بیٹر سوئزبیٹس نے…

سٹیو سمتھ وائٹ بال سیریز سے قبل ٹیم سے باہر ہو گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ وائٹ بال سیریز سے قبل ٹیم سے باہر ہو گئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سمتھ بائیں کہنی میں انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے ۔ سٹیو سمتھ کی جگہ لیگ سپنر مچل سوئپسن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین دن ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغاز 29مارچ سے ہو گا ۔ یہ میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کو…

لاہور ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے میچ اور سیریز جیت لی

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹر یلیا نے میچ اور سیریز جیت لی۔مہمان ٹیم کے ہاتھوں شاہینوں کو 116رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی پوری ٹیم 235رنز بنا سکی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے میچ جیت کر سیریز بھی جیت لی۔ پاکستان کو 116رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق 70رنز کی اننگز کھیلی ۔کپتان بابراعظم نے 55رنز بنائے ۔آسٹریلیا کے نتھن لیون نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ…

قومی خواتین ٹیم نے 13برس بعد ورلڈ کپ میں جیت کا مزہ چکھ لیا

ہملٹن (پاک ترک نیوز) قومی خواتین ٹیم نے 13برس بعد ورلڈ کپ میں جیت کا مزہ چکھ لیا ۔ قومی خواتین ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے 90رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ندا ڈار 4وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ قرار پائیں ۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 89رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی 3کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہو سکیں۔ڈیانڈرا ڈوٹن نے 27 جبکہ کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 18 رنز بنائے۔ قومی…

سیاسی صورتحال ،پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز لاہور منتقل ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے دھرنوں اور جلسوں کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی میچ راولپنڈی سے لاہور منتقل ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ میچز لاہور منتقل ہونے سے متعلق بورڈ حکام سے کل بات چیت ہو گی۔تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ لاہور میں کرائے جانے کا فیصلہ کل ہو گا۔ ایک ٹیسٹ میچ کی مکمل تیاریاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر باقی میچز بھی لاہور شفٹ ہوئے تو سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی۔

پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھاری مارجن سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل کے25 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر 245رنز بنائے ۔کپتان رضوان نے 83،رولی روسو نے 71اور شان مسعود نے 57رنز کی اننگز کھیلی ۔ سلطانز کے 246 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے…

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کا آغاز

کراچی (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کا آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آغاز ہو گا۔ تربیتی کیمپ میں فواد عالم، اظہر محمود ،نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل ، اظہر علی اور زاہد محمود شرکت کریں گے جبکہ ریزرو کھلاڑی محمد عباس اور یاسر شاہ بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے ۔ ان کے علاوہ کیمپ میں طلب کردہ اضافی کھلاڑیوں میں علی عثمان، ارشد اللہ، عالیان محمود، احمد بشیر، حسیب اللہ، عرفان اللہ شاہ، محمد علی، رضا المصطفی اور تاج ولی بھی پریکٹس…

وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل کا فائنل سٹیڈیم میں دیکھیں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ اس حوالے سے کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان خصوصی کی آمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل 7 کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ نے وزیراعظم کو فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے رابطے میں ہیں اوروہاں سے مثبت اشارے ملنے کے بعد وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وزیراعظم…

دورہ پاکستان کیلئے 18رکنی آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 18رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ سٹیو سمتھ ان کے نائب ہوں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، تیروس ہیڈ، جوش انگلس، نیتھن لین ،مچل مارش، مچل سٹارک، ڈیوڈوارنر ٹیم میں شامل ہیں۔آشٹن آگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کرے، کیمرون گرین، مارکس ہیرس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔ آسٹریلیا ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ4 سے 8 مارچ کو…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت

لاہور(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔شائقین نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کے لیے ایڈوانس بکنگ کرا رکھی تھی۔میگا ایونٹ کے اب تک 2 لاکھ سے زائد ٹکٹس ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوچکے ہیں۔ شائقین کرکٹ دلچسپ مقابلے کیلئے بے تاب ہو گئے ۔ 9ماہ بعد ہونیوالے روایتی حریفوں کے میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں ۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت…

پی ایس ایل 7کا آج سے آغاز ،کراچی کنگز اور ملتان سلطان مد مقابل ہوںگے

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے 7ویں ایڈیشن کا آغاز آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا ۔ افتتاحی تقریب کو مختصر رکھا گی ہے ۔ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے دیوانے کیلئے اچھی خبر پی ایس ایل 7کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی ہیں ۔ گرائونڈ کا انتظام پاک فوج نے سنبھال لیا ہے ، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہو گی۔ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ بھی پرفارم کرینگے۔…

کیمرون : سٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے 8ہلاک ،50زخمی

یائوندے (پاک ترک نیوز) کیمرون میں افریقہ کپ آف نیشنزل کے میچ سے قبل فٹ بال سٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے 8افراد ہلاک جبکہ 50زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ اولمبے سٹیڈیم کے جنوبی دروازے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں پیش آیا ۔ہلاک ہونیوالوں میں دو خواتین ،ایک بچہ اور 4مرد شامل ہیں ۔ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونیوالے 50افراد میں سے 2افراد کی حالت نازک ہے ۔ کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال نے واقعہ سے افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وہ واقعہ کی…

بابر اوررضوان کا ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ سنچری شراکت کا ریکارڈ

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سنچری شراکت بنا کر چھٹی مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا ۔ قومی کھلاڑیوں نے 27ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ۔ اس سے قبل بھارتی کھلاڑی روہت شرما اور کے ایل راہول نے 5 سنچری شراکتیں بنائی تھیں ۔ دوسری جانب محمد رضوان نے محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا وہ ایک سال…

ڈھاکہ ٹیسٹ: پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف کلین سوئپ مکمل کرلیا

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستا ن نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 8رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ میزبان بنگلہ دیش نے فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 205رنز بنائے ۔ میزبان ٹیم کی جانب سے شکیب الحسن نے 63جبکہ مشفق الرحیم نے 48رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے چار…

بنگلا دیش فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) ڈھاکہ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلا دیش پاکستان کے خلاف فالو آن کا شکارہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار ہے ۔میزبان ٹیم نے 27رنز بنائے ہیں اور اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔مشفق الرحیم اور لٹن داس کریز پر موجود ہیں ۔ بنگلا دیشی اوپنرز شادمان اسلام اور محمود الحسن نے دوسری اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ حسن علی نے محض 6 سکور پر محمود الحسن کو بولڈ کر دیا۔ ان کے بعد 2 رنز بنانے والے شادمان بھی پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل بنگلا بلے باز شکیب…

ڈھاکہ ٹیسٹ ، مسلسل تیسرے روز بارش کے باعث کھیل تاخیر کا شکار

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ۔میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونیوالی مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیمیں فی الحال ہوٹل میں ہی موجود ہیں۔مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ میچ آفیشلز کے فیصلے کے بعد دونوں ٹیمیں ہوٹل سے سٹیڈیم کیلئے روانہ ہوں گی۔ یاد رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے دو روز بھی بارش اور خراب موسم کے باعث متاثر رہا،میچ کے پہلے روز 57…

ویسٹ ایڈیز سے سیریز ، قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔شعیب ملک ، سرفراز احمد اور عماد وسیم سکواڈ کا حصہ نہیں جبکہ حسن علی کو آرام دیا گیا ہے ۔ چھوٹے فارمیٹ کے میچز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ 17 رکنی قومی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More