براؤزنگ ٹیگ

#matches

چیمپئنز ٹرافی2025 ،پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت یکم مارچ کو لاہور میں مد مقابل آنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کےمطابقچیمپئنز ٹرافی 2025کے مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔ بی سی سی آئی پاکستان میں ہونے والے میچوں میں شرکت کی تصدیق کرنے سے پہلے بھارتی حکومت کی مشاورت کا انتظار کر رہا ہے۔ آئی سی سی…

کراچی: پی ایس ایل 9 کے میچز کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے سیزن 9کے میچز کا ٹریفک پلان جاری کردیاگیا۔ کراچی ٹریفک پولیس نے نیشنل بینک سٹیڈیم میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (PSL 9) کے میچوں کے سلسلے میں ٹریفک ڈائیورژن پلان کا اعلان کیا ہے۔ 28 فروری سے 18 مارچ تک شیڈول پی ایس ایل 9 کے دوسرے مرحلے کے میچز کے ساتھ، کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی کو آسان بنانے اور شرکاء کی سہولت کو بڑھانے کے لیے ایک خصوصی حکمت عملی تیار کی۔اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، کارساز، ملینیم اور نیو ٹاؤن…

کراچی میں پی ایس ایل میچز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ایک ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے سیزن 9کے میچز کیلئے ’فول پروف‘ پلان کے طور پر ایک ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ سندھ پولیس نے کہا کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ میچوں کے لیے ایک "فول پروف" سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔ لاہور لیگ مکمل کرنے کے بعد مارکی ایونٹ اب کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں نیشنل بنک سٹیڈیم میں 20 فروری سے 18 مارچ تک میچز کھیلے جائیں گے۔ بیان میں سندھ کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ترجمان نے کہا کہ تقریباً ایک ہزار…

ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے انگلینڈ کا نام سامنے آگیا ،فیصلہ آج متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے انگلینڈ کا نام سامنے آگیا تاہم ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے آج فیصلہ متوقع ہے۔ اس ایونٹ کی میزبانی کافی پہلے پاکستان کو دی گئی تھی تاہم جب ایونٹ کا وقت قریب آیا تو بھارت نے نہ صرف اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا بلکہ خود ہی ایشیائی ایونٹ کو کسی دوسرے ملک میں منعقد کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ پی سی بی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے میزبانی بچانے کیلیے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا جس کے تحت باقی تمام ٹیموں کے مقابلے پاکستان جبکہ بھارت کے…

ایرون فنچ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ڈ ہو گئے

سڈنی(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔تاہم وہ بدستور ٹی20 میچز کھیلتے رہیں گے۔ فنچ نیوزی لینڈ کیخلاف اتوار کو وہ اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 145 ون ڈے میچز کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔ کرکٹر آخری 7 میچز میں محض 26 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکے تھے۔فنچ نے اگلے سال ورلڈ کپ تک کھیلنے کا پلان بنایا تھا تایم اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے انہیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا ہے۔ اس موقع ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ…

قومی ٹیم دورہ نیدر لینڈز کیلئے لاہور سے روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیدر لینڈز کیلئے لاہور سے روانہ ہو گئی ۔ قومی سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں ۔پاکستانی ٹیم دبئی کے راستہ ایمسٹرڈیم پہنچے گی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تین ون میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔پہلا ون ڈے 16، دوسرا اٹھارہ جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 21اگست کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچزکیلئے16کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کیلئے15کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔ نسیم شاہ کو قومی اسکواڈز میں…

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئےآئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ سٹیو سمتھ دوسرے سے تیسرے اور کین ولیمسن چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ بالرز رینکنگ میں…

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ،قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ قومی سکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز، دو وکٹ کیپرز، تین اسپنرز اور پانچ فاسٹ باؤلرزکو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ ان کے نائب کپتان شاداب خان ہونگے ۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ،عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق شامل ہیں۔ خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز…

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی

آر اے شمشاد کرکٹ کا حسن تو پانچ روزہ کرکٹ میں ہی ہے ، اسے اس کھیل میں خاص مقام حاصل ہے ۔ ویسے تو کرکٹ ریکارڈز کا ہی کھیل ہے تاہم کچھ ریکارڈز ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی طرف کھلاڑی اکثر نظریں اٹھا کر ہی دیکھ سکتے ہیں ۔ ہم بات کر رہے ہیں ٹیسٹ کرکٹ کی ۔ٹیسٹ کرکٹ میں بہت سے کھلاڑی آئے اور اپنے نام کے سامنے کچھ ایسے ریکارڈز بنا کر چلے گئے جن تو اب کسی بھی کھلاڑی کیلئے توڑنا شاید خواب لگتا ہے کیونکہ کرکٹ میں فٹنس اور عمر کا بہت عمل دخل ہے ۔ کسی بھی کھلاڑی کیلئے ملکی کی نمائندگی کرنا اعزاز ہوتا ہے…

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ، پی سی بی نے نیا شیڈول جاری کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے آسٹریلیا کے دورے کا نیا شیڈول جاری کردیا ۔ لاہور میں ہونے والے ون ڈے اور ٹی 20 میچز راولپنڈی منتقل کردیئے گئے ۔ نئے شیڈول کے مطابق 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1489504030762192896 پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ12 سے 16 مارچ تک کراچی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔ دونوں…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہو گا

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے رواں سال ہونیوالے ٹی 20ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کردیا ۔ پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف کھیلے گا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا جبکہ 13نومبر کو میگا ایونٹ کے فائنل کی میزبانی میلبورن کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سپر 12 راؤنڈ کے لیے چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس بنائے گئے ہیں۔ پہلے گروپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور…

پی ایس ایل 7کے کراچی میں میچز کیلئے 25فیصد تماشائیوں کی اجازت

کراچی(پاک ترک نیوز) این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے کراچی میں ہونے والے میچز کیلئے 25فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازی دیدی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کے مطابق کراچی میں 27 جنوری سے شروع ہونیوالی لیگ کے ہر میچ میں 8 ہزار کے لگ بھگ تماشائیوں کونیشنل سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کیلئے سخت کوویڈ19پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنا ہو گا ۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10فروری سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا جس میں تماشائیوں کی تعداد کا…

اومی کرون کا خطرہ ، جنوبی افریقہ بھارت سیریز ملتوی

لاہور (پاک ترک نیوز) کورونا وائرس کے نئے ویرینئٹ اومی کرون کے خطرہ کے باعث جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہونے والی سیریز ملتوی کردی گئی۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے سیریز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونا تھی۔بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونا تھی جس کے لیے بھارتی ٹیم کو 8 دسمبر کو جنوبی افریقا کےلیے روانہ ہونا تھا۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More