براؤزنگ ٹیگ

#mayor

میکسیکو :انتخابی ریلی کے دوران میئر کا امیدوار قتل

میسکیکو سٹی (پاک ترک نیوز) میکسیکو کی گوریرو ریاست میں انتخابی ریلی کے دوران میئر کے امیدوار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ میکسیکو کی جنوبی گوریرو ریاست میں ایک انتخابی ریلی میں میئر کے امیدوار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ الفریڈو کیبریرا کو کویوکا ڈی بینیٹیز قصبے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص انتخابی مہم کے موقع پر اس کے قریب آتا ہے اور فائرنگ شروع کردیتا ہے ۔ کیبریرا کے قتل نے 2 جون کو ہونے والے صدارتی، کانگریسی اور مقامی…

پاکستانی نژاد فوزیہ جنجوعہ نیوجرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل کی پہلی میئر منتخب

ماؤنٹ لوریل(پاک ترک نیوز) پاکستانی نژاد امریکن فوزیہ جنجوعہ امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل میں میئر منتخب ہو گئیں۔ پہلی پاکستانی امریکن میئر فوزیہ جنجوعہ نے شوہر اور 4 بچوں کی موجودگی میں قرآن کریم پر حلف لیا۔ پاکستانی نژاد فوزیہ جنجوعہ نے کہا کہ انہیں پاکستانی پس منظر پر فخر ہے، یہ اعزاز ہے کہ وہ شہر کی پہلی مسلم اور پاکستانی میئر بنی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا ان کے والد کا تعلق چکوال اور والدہ کا تعلق لاہور سے ہے، والدین 1970 میں امریکا منتقل ہوئے تھے اور وہ امریکا ہی میں پیدا…

کلچدار اولو نے انقرہ کے پارٹی مئیر منصوریاوا کی دوبارہ نامزدگی کا اعلان کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے رہنما کمال کلچدار اولونے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ منصور یاوا ایک بار پھر دارالحکومت انقرہ میں اگلے سال مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں میئر کے عہدے کے لیے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ کلچدار اولونے 10 ستمبر کو انقرہ میں سی ایچ پیکے 100 ویں سالہ میموریل فاریسٹ کے افتتاح کے دوران صحافیوں اور پارٹی کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے یاواکی امیدواری کی تصدیق کی۔ یاوا جنہوں نے 2019 کے انتخابات میں 50.9 فیصد ووٹ…

شامی مہاجر نے جرمن قصبے کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

برلن (پاک ترک نیوز) جنگ زدہ شام سے تعلق رکھنے والے ایک مہاجر نے جرمن قصبے کے میئر کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ریان الشیبل نے میونسپل کونسل کے ایک پختہ اجلاس میں اسٹٹ گارٹ شہر سے 30کلومیٹر (18.6 میل) دور واقع قصبے Ostelsheim کے میئر کے طور پر حلف لیا۔ یاد رہے کہ اپریل میں2500 باشندوں پر مشتمل سوابیان کمیونٹی کے شہریوں نے 55.4 فیصد کی بھاری اکثریت کے ساتھ الشبل کو ٹاؤن ہال کا نیا سربراہ منتخب کیا۔ جرمنی میں ینگ میئرز نیٹ ورک نے کہا کہ وہ کسی دوسرے مہاجر کے بارے میں لاعلم ہے جو جرمنی آ…

مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

کراچی(پاک ترک نیوز) میئر کراچی کیلئے ہونے والے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب نے میدان مارلیا۔ ڈپٹی میئر کا تاج بھی پیپلزپارٹی کے سلمان عبداللہ مراد کے سر سج گیا ہے۔ کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار آج میدان میں اترے۔ ڈپٹی میئر کا الیکشن بھی پیپلز پارٹی جیت گئی، سلمان عبداللہ مراد 173 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب…

میئر کراچی کا انتخاب، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار آج میدان میں اتریں گے

کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے جہاں تقریباً 303 منتخب افراد موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شو آف ہینڈز کے ذریعے انتخابی عمل ہوگا، 246 منتخب چیئرمینز اور 121 مخصوص نشستوں پر منتخب افراد ووٹ ڈالیں گے، ووٹنگ کیلئے گرفتار سٹی کونسل کے ارکان کو بھی لانے کی ہدایت کی…

مسلمان میئر کو وائٹ ہاؤس میں عید کی تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کی خفیہ سروس نے ایک مسلمان میئر کو وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن کے ساتھ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر تاخیر سے ہونے والی تقریب میں شرکت سے روک دیا۔ عید الفطر کی تقریب کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچنے سے کچھ دیر قبل میئر محمد خیر اللہ نے بتایا کہ انھیں وائٹ ہاؤس سے ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ انھیں سیکرٹ سروس نے داخلے کی اجازت نہیں دی ہے اور وہ تقریب میں شرکت نہیں کر سکتے۔ ، جہاں بائیڈن نے سینکڑوں مہمانوں کو ریمارکس دیئے۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ…

روسی فوجیوں نے یوکرینی شہر ملیتوپول کے میئر کو اغوا کرلیا

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے الزام لگایا ہے کہ روسی فوجیوں نے تعاون نہ کرنے پر ملیتوپول شہر کے میئر کو اغوا کرلیا۔ یوکرینی پارلیمنٹ کے آفیشل ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا ہے 10روسی فوجیوں نے تعاون نہ کرنے پر میئر کو اغواکرلیا ہےکیونکہ انہوں نے دشمن کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کیا تھا۔ یوکرین کی پارلیمنٹ کے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 روسی فوجیوں کے گروپ نے ملیتوپول شہرکے مئیرکواغوا کرلیا ہے کیونکہ انہوں نے دشمن کے ساتھ تعاون کرنے سے انکارکردیا تھا۔ میئر کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More