براؤزنگ ٹیگ

#media

چیمپئنز ٹرافی 2025، افغان کرکٹرز نے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے واضح کیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان ضرور آئیں گے۔ رحمان اللہ گرباز اور محمد نبی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو نقاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی تردید کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی۔ کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی 20 لیگ میں مصروف افغان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے۔ معلوم نہیں کہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں کون پھیلاتا ہے۔ محمد نبی نے کہا کہ سوشل میڈیا…

"چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے”

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ناجانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔ پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ‘اگر ہندوستانی حکومت چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کے سفر سے اپنی ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے۔ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو فراہم کرے’۔ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو…

سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں، ہم بات چیت چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا، ہم بات چیت چاہتے ہیں۔ اجلاس میں شرکت کے لیے کے پی ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ ہوں گے۔ سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا، صرف سیاسی حریف ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اور بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ملکی استحکام کے لیے اتفاق لازم چیز ہے۔ بیرسٹر گوہر…

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

تہران (پاک ترک نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاء کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر جاں بحق ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔ ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا علیہ اسلام کے احاطے میں کی جائیگی۔…

میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہینِ عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے والے یا دوبارہ توہینِ عدالت مواد نشر کرنے والے میڈیا ادارے بھی توہین ِ عدالت کر رہے ہیں۔ میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ میڈیا کی جانب سے ایسے مواد نشر کرنے…

اسرائیل آج ایران پر جوابی حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جوابی کاروائی کی تیاری ہو رہی ہے جو آج شب بھی ہو سکتی ہے۔ جس کے لئے اسرائیلی فضائیہ تیاری میں مصروف ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکیحکومت کےعہدیداروں کی جانب سے صحافیوں کے رابطہ کرنے پر ایسے اشارے دئیے گئےہیں جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اسرائیل آج ایرانی حملے کا جواب دے سکتا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے دوران اسرائیل کو جلد بازی کے ردعمل سے باز…

پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک تر ک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہےکہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے۔پاکستان، چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے پہلا انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان، چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو می وسیع موضوعات پر گفتگو کرتےہوئے کہاکہ پاکستان، چین متحد…

آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی عہدوں پر غیرآئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلے 2 خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے، اب جمہوری اداروں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئینی عہدے بہت اہم ہوتے ہیں، آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا۔ دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیرقانونی…

آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے: نواز شریف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا کہناہےکہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایسے خط بانی پی ٹی آئی عمران خان لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔ قبل ازیں قائد ن لیگ نواز شریف قومی اسمبلی پہنچے، نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، سردار ایاز صادق، سینیٹر اسحق ڈار، حمزہ…

خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، ایک پارٹی کو مینڈیٹ ملنا ضروری ہے: نوازشریف

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا بہت ضروری ہے، خدا کا واسطہ ہے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور عون چودھری بھی موجود تھے۔ ن لیگ کے قائد نے استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان "عقاب" پر مہر لگائی جس کی وجہ این اے 128 میں ن لیگ کی آئی پی…

مہر بن منسی الزہرانی حرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریزیڈنسی کے ترجمان مقرر کر دئیے گئے

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مہر بن منسی الزہرانی کوحرمین الشریفین کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی کا سرکاری ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق حرمین الشریفین کے امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے یہ تقرری کی ہے۔ اس سے قبل الزہرانی ایوان صدر میں انڈر سیکرٹری جنرل برائے مواصلات اور میڈیا امور تھے۔

جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہناہے کہ جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات کا امریکا سے تعلق نہیں ہے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کیلئے ہے، پاکستانی عوام نے آئین کے مطابق خود فیصلے کرنے ہیں۔پاکستان میں صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے، جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے۔ چیئرمین…

میسی سعودی کلب الہلال سے معاہدہ کرنے پر رضا مند

ریا ض (پاک ترک نیوز) برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2023 میں ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب الہلال کے ساتھ معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی۔ میسی کو گزشتہ دنوں الہلال کلب کی جانب سے سالانہ پرو لیگ میں شرکت کے لیے 40 کروڑ ڈالرز (ایک کھرب 13 ارب پاکستانی روپے سے زائد) معاوضے کی پیشکش ہوئی ہے۔…

مائیکروسافٹ آج یا کل انسانی وسائل اور انجینئرنگ ڈویژنوں میں ہزاروں ملازمتوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،امریکی میڈیا

نیویارک (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی حالات کی خرابی کے تناظر میںمائیکروسافٹ انسانی وسائل اور انجینئرنگ ڈویژن میں کچھ اہم عہدوں سمیت ہزاروں ملازمتوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متوقع اقدام امریکی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تازہ ترین ہوگی، جہاںاس وقت تک میٹا پلیٹ فارمز، ایمیزون اور ٹوئیٹرسمیت دیگر کمپنیوں نے طلب میں کمی اور عالمی اقتصادی حالات کو دیکھتے ہوئے ملازمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر رکھا ہے۔مائیکروسافٹ کا یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹیک سیکٹر…

اسلاموفوبیا نے کینیڈا میں بھی جڑیں پھیلا لیں۔ نئی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) کینیڈا میں ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ کینیڈین نیٹ ورکس جنہوں نے اسلامو فوبیا کو پھیلایا اور فنڈز فراہم کیے وہ ایک بین الاقوامی صنعتی شعبہ بن گئے ہیں کیونکہ اس صنعت نے صرف امریکہ میں 1.5 ارب ڈالرسالانہ کی مارکیٹ بنالی ہے۔ کینیڈا میں مقیم سماجیات، مذہب اور ثقافت کی پروفیسر اور ولفرڈ لاریئر یونیورسٹی میں مسلم اسٹڈیز آپشن کی سربراہ یاسمین زین نے اپنی ٹیم کی مدد سے چار سالہ مطالعہ کے بعد 127 صفحات پر مشتمل یہ رپورٹ مرتب کی ہے۔ جس کے مطابق مارکیٹ کو امریکہ میں مقیم 39…

ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز)آئی ایس پی آر کی جانب سے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے ارشد شریف کی موت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے، اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ یاد رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف گزشتہ رات کینیا میں سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق کینیا کی پولیس کی جانب سے کی جا چکی ہے۔

ارشد شریف کے قتل ہونے کی اصل کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) کینین میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ارشد شریف پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ۔ کینین میڈیا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے ڈرائیور کے ناکہ توڑنے پر پولیس نے فائرنگ کی، ارشد شریف کو سر پر گولی لگی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ تفصیلات کےمطابق کینین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط فہمی میں مار دیا، نیروبی ہائی وے پر پولیس نے گولی ماری، جس کار میں ارشد شریف سوارتھے پولیس کو اس جیسی کار کی تلاش تھی۔ کینیا پولیس ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ…

ملک بھر میں پی ٹی آئی کا کارکنوں کا احتجاج ،دھرنا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے ۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے اکثر شہروں میں کارکنوں گھروں سے نکل آئے اور شاہراہوں کو بند کردیا ۔ کئی مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔پی ٹی آئی کارکنوں نے حکومت اور الیکشن کمیشن کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا ہے جس کے خلاف…

ترکیہ میں صحافیوں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تین برس تک قید

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ کی پارلیمنٹ نے میڈیا سے متعلق نیا قانون منظور کرلیا، قانون کے تحت صحافیوں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تین برس تک قید ہوسکتی ہے۔ قانون کی دفعہ انتیس آزادی اظہار کے تعلق سے سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ ’’خوف پیدا کرنے اور امن عامہ کو خراب کرنے‘‘ کے مقصد سے ترکیہ کی سکیورٹی کے بارے میں آن لائن غلط معلومات پھیلائیں گے انہیں ایک سے تین برس تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حزب اختلاف، یورپی ممالک اور میڈیا کے حقوق کے لیے کام کرنے والے…

اسحاق ڈار نے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تقریب میں صدر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا۔ بدھ کو ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا ،اور اہم شخصیات بھی موجود تھے۔ اسحاق ڈار نے چوتھی مرتبہ ملک کے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھال کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس سے قبل اسحاق ڈار نے گذشتہ روز بطور سینیٹر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔جہاں چئیرمین…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More