اینٹی بائیوٹکس کے غیر ضروری استعمال کا نتیجہ، ترکیہ کے "پری اینٹی بائیوٹک دور” میں واپس جانے کا خطرہ
استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ اینٹی بائیوٹکس کے اپنے وسیع اور غیر ضروری استعمال کی وجہ سے ایک "پری اینٹی بائیوٹک دور" میں واپس چلا گیا ہے۔ جس کا نتیجہ ہے کہ ایک سادہ انفیکشن کاعلاج بھی مشکل ترین بن گیا ہے۔ اور یہ بیماریوں کے جرثوموں کی قوت مزاحمت میںاضافہ کی وجہ سے ہے۔
ترک وزارت صحت کی سائنسی کمیٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق اینٹی بائیوٹک مزاحمت جو کہ وبائی بیماری سے پہلے ترکیہ کے صحت کی دیکھ بھال کے اہم مسائل میں سے ایک رہی ہے۔ 6 فروری کے زلزلوں کے اضافی اثرات کے ساتھ اور بھی خطرناک ہو گئی ہے۔…