براؤزنگ ٹیگ

#mehmoodabbas

وزیراعظم سے فلسطینی سفیر کی ملاقات، حمایت پر پاکستانی قوم سے اظہار تشکر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی کے سفیر احمد جواد نے ملاقات کی ہے، فلسطینی سفیر نے حمایت کرنے پر پاکستانی قوم سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کی آزادی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے فلسطینی صدر ڈاکٹر محمود عباس کی جانب سے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان…

فلسطینی صدر محمود عباس نے محمد مصطفیٰ کو وزیراعظم مقرر کر دیا

غزہ (پاک ترک نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس نے محمد مصطفیٰ کو وزیراعظم مقرر کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے دیرینہ اقتصادی مشیر محمد مصطفیٰ کو غزہ کے لیے واشنگٹن کے جنگ کے بعد کے وژن کے ایک حصے کے طور پر فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کے لیے امریکی دباؤ کے پیش نظر آئندہ وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ مصطفیٰ، جو ایک امریکی تعلیم یافتہ ماہر معاشیات اور سیاسی آزاد ہیں، اب PA کے لیے ایک نئی حکومت بنانے کا کام کر رہے ہیں، جس کے پاس اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں محدود…

غیرقانونی آبادکاری اسرائیل فلسطین تنازع کے حل میں بڑی رکاوٹ ہیں: ترک صدر

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی آبادکاری اسرائیل۔فلسطین تنازع کے حل میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ تر ک صدر نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں بارے بات چیت کے لیے ترکیہ کے دورے پر آئے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ساتھ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل۔فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیلی آباد کاروں کی کارروائیاں ہیں جنہوں نے فلسطینیوں کی زمینوں پر حملہ کیا اور چوری کی۔ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ…

او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ریاض(پاک ترک نیوز) غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کا مشترکہ ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ہے۔ اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ غیر معمولی سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔ مشترکہ عرب، اسلامی اجلاس غزہ میں رونما ہونے والے غیر معمولی حالات کے تناظر میں منعقد ہو رہا ہے، نگران وزیراعظم…

نگراں وزیراعظم کا فلسطینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم و نہتے فلسطینیوں پر غزہ اور مغربی کنارے میں ڈھائے جانے والے حالیہ مظالم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کیلئے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر…

اقوام متحدہ کا مسئلہ فلسطین میں مصروف عمل ہونا ضروری ہے،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کا مسئلہ فلسطین میں مصروف عمل ہونا ضروری ہے۔ انقرہ میں اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصی کی تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کر سکتے۔ترکیہ کی حیثیت سے ہم فلسطینی کاز کی مضبوط ترین ممکنہ حمایت جاری رکھیں گے، ہمیں غیر قانونی آباد کاروں کے تشدد پر گہری تشویش ہے۔ اردوان اور عباس نے صدارتی…

فلسطینی رہنما محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس ماہ کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) فلسطینی رہنما محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اس ماہ کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ ترک ایوان صدر نے کہا کہ فلسطینی رہنما محمود عباس 25جولائی کو جبکہ 28 جولائی کو نیتن یاہو کا ترکیہ کا دورہ متوقع ہے۔ ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر رجب طیب اردوان اسی ہفتے کے دوران ترکیہ میں فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا استقبال کریں گے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ رہنما "ترکیہ فلسطین…

اردوان کا فلسطینی صدر محمود عباس کوٹیلی فون،حمایت جاری رکھنے کا عزم

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے تقدس اور حیثیت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کی صورت میں ترکیہ کی فلسطین کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ترک صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان کے مطابق، ترک صدر اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران قربان بیرم (عید الاضحی) کی تعطیلات کی مبارکباد دی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدر اردوان کا…

اگر اسرائیل کو دو ریاستی حل تسلیم ہے تو فوری مزاکرات کرے۔ فلسطینی صدر محمود عباس

نیویارک (پاک ترک نیوز) فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیر اعظم یائر لپیڈ کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دو ریاستی حل کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسکے لئے اسرائیل کو فوری طور پر مزاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔ محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقف کی سنجیدگی اور ساکھ کا اصل امتحان اسرائیلی حکومت کا فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہے۔گذشتہ روز جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر نےخیال ظاہر کیا کہ حقیقت میں اسرائیل جان…

اسرائیل سے تعلقات ،فلسطینیوں کی حمایت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر جب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ انقرہ کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے حالیہ اقدامات سے دونوں فریقوں کے درمیان تنازع میں فلسطین کیلئے ترکی کی حمایت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ تفصیلات کےمطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ انقرہ کے تعلقات کو معمول پر لانے کے حالیہ اقدامات سے دونوں فریقوں کے درمیان تنازع میں فلسطین کے لیے ملک کی حمایت کو کمزور نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ترک صدر نے منگل کو فلسطینی صدر محمود عباس سے ترکی کے…

ترکی کا فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

رام للہ (پاک ترک نیوز) ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سدات اونال کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں ترکی فلسطین تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے دو ریاستی حل کے فریم ورک کے اندر فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران ترک وفد نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔یروشلم میں ترکی کے قونصل جنرل احمد رضا دیمیرر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More