اٹلی کا غزہ کیلئے یو این آر ڈبلیو اے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
میلان (پاک ترک نیوز) اٹلی نے غزہ کیلئے یو این آر ڈبلیو اے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اٹلی کا کہنا ہےکہ غزہ کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔
اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) کے لیے فنڈنگ بحال کر دے گا ۔
فرانس کی سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کی سربراہی میں UNRWA کے آزادانہ جائزے کے بعد روم نے کئی مغربی عطیہ دہندگان کو امداد کی بحالی میں شامل کیا، جس میں معلوم ہوا کہ اسرائیل نے اپنے دعووں کی حمایت کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا…