براؤزنگ ٹیگ

#melbrone

پاکستانی کھلاڑیوں کی آسٹریلیا جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2024 میں نمایاں کارکردگی

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان سکواش ٹیم نے ایک بار پھر آسٹریلیا جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2024 میں سونے اور کانسی کے تمغے جیت کر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہاں البرٹ پارک، وکٹوریہ کے میلبورن اسپورٹس اینڈ ایکواٹک سنٹر میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وطن کے لیے اعزازات کا دعویٰ کیا، جس نے ماضی میں اس کھیل پر غلبہ حاصل کیا تھا۔ شاندار مہارت اور استقامت کے مظاہرے میں، پاکستانی کھلاڑی، لڑکے…

ترکش ایئر لائنز کا میلبورن سے استنبول تک براہ راست پروازوں کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکش ایئر لائنز نے مارچ 2024 سے میلبورن اور استنبول کے درمیان براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا ۔ ترکش ایئر لائنز کی جانب سے آسٹریلیا کے شہرمیلبورن ترکیہ کے شہر استنبول کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے ۔ 2 مارچ 2024 بروز ہفتہ میلبورن ہوائی اڈے (ٹلامارائن) پر افتتاحی پرواز کا آغاز ہوگا ۔ یہ بین البراعظمی شہروں کے درمیان فی ہفتہ تین پروازوں کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جس کے اقتصادی کرایے $1499 سے شروع ہوتے ہیں۔ اور کاروباری کرایے $7599 سے شروع ہوگا ۔ ترکش ایئر…

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 21 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

میلبورن (پاک ترک نیوز) ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، 21 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 21 سال بعد شکست دے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج برسبین میں کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 اور دوسری اننگز میں 193 رنز بنا کر 216 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔ ہدف کے تعاقب…

آسٹریلیا اب بڑے پیمانے پرایف۔ 35 اسٹیلتھ فائٹرز کی مرمت کے لیےتیار

میلبرن(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نےملک کے جنوب مشرق میں ایف۔ 35 اسٹیلتھ فائٹرز کی مرمت کاعلاقائیگیراج بننے کے لیے تیار ہے۔جس کے لئےاس نےنئے معاہدے میں اس سہولت کو بڑھانے کے لیے برٹش ایرو اسپیس اینڈ انجینئرنگ (بی اے ای) سے معاہدہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی بحرالکاہل میں امریکہ اور چین کے اسٹریٹجک تصادم کی وجہ سے مستقل طور پر زیادہ تناؤ کے ساتھ، آسٹریلیا میں اڈہ ایف۔ 35 کے لیے اضافی سامان اور اجزاء فراہم کرے گا جو دوسرے امریکی اتحادیوں اور ایف۔ 35 صارفین یعنی جاپان اور جنوبی…

باکسنگ ڈے ٹیسٹ : دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے 6وکٹوں پر 194رنز

میلبورن (پاک ترک نیوز) باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 318رنز کے جواب میں 6وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنا لئے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کے اختتام پر میزبان آسٹریلیا کے 318رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنا لئے ہیں ۔ محمد رضوان 29جبکہ عامر جمال 2رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 62جبکہ کپتان شان مسعود نے…

باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے 3وکٹوں پر 187رنز

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز اختتام پر میزبان آسٹریلیا نے 3وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنا لئے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین میچوں کی سیریز پر دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنا لئے ۔لبھوشن 44جبکہ ٹریوس ہیڈ 9رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا ۔ وارنر…

باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،آسٹریلیا کے 2وکٹوں پر 153رنز

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 2وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنا لئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا ۔ وارنر 90کے مجموعی سکور پر 38رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ دوسرے آئوٹ ہونیوالے بلے باز عثمان خواجہ تھے جنہوں نے 42رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے…

قومی ٹیم کیلئے بری خبر! خرم شہزاد انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر

میلبرن (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کیخلاف پرتھ ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر خرم شہزاد انجری کا شکار ہوکر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔ نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے،میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد…

ٹی ٹونٹی عالمی چیمپئن انگلینڈ کو ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا

میلبورن (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے چیمپئن انگلینڈ کو آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر وائٹ واش کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق تین میچوں پر سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 221رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا نے 48اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 355رنز بنائے ۔ ٹریوس ہیڈ نے 158جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 106رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے اولیو سٹون نے…

ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے، شاہین شاہ آفریدی

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائور لر شاہین شاہ آفریدی کاکہنا ہے کہ اس ملک کیلئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہونے پر فخر ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی محنت جاری رہے گی۔فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کیلئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔میلبرن کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے…

پاکستان بائولنگ مضبوط،ورلڈ کپ کا فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ،جوز بٹلر

میلبورن (پاک ترک نیوز) انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بائولنگ لائن اپ مضبوط ہے۔ورلڈکپ فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ۔موسم سے متعلق بات کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ موسم کا اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے تاہم بطور ٹیم کسی بھی صورتحال میں کھیلنے کو تیار ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اندازہ ہے وہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ہم نے پچھلے کچھ عرصے میں ایک دوسرے کے خلاف کافی میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کھیلنے کے لیے…

ٹی 20ورلڈ کپ ،30برس بعد پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مد مقابل اور بارش

آر اے شمشاد آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں آئی سی س ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13نومبر کو ہو گا ۔ میگا ایونٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ انگلینڈ نے بھارت کیخلاف 10وکٹوں کی بڑی فتح سے فائنل مقابلے میں قدم رکھا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سے قبل 30برس پہلے 1992میں پاکستان اور انگلینڈ فائنل میں مد مقابل آئے تھے اور پاکستان نے اپنا پہلا ورلڈ کپ حاصل کیا تھا تاہم یہ ون ڈے میچز کا ورلڈ کپ جبکہ اس بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دونوں…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں بارش ،شائقین کا میچ کا مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بارش کے پیش نظر شائقین نے میچ کا مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ مد مقابل ہوں گے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے 95فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ۔ کرکٹ شائقین کا اس حوالے سے مطالبہ سامنے آیا کہ میگا ایونٹ کے فائنل کے دن اور ریزرو ڈے پر متوقع بارش کے پیش نظر میچ کا مقام تبدیل کردیا جائے ۔ شائقین کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کے بجائے کسی…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل میلبورن میں شاہینوں کی بھرپور مشقیں

میلبورن(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل میلبورن میں شاہینوں نے بھرپور پریکٹس سیش میں حصہ لیا ۔ تفصیات کےمطابق شاہینوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس کی ۔قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم نے آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تاہم لیگ اسپنر شاداب خان نے شرکت نہیں کی۔نیٹ سیشن سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی…

قومی ٹیم فائنل کیلئے میلبورن پہنچ گئی

میلبورن (پاک ترک نیوز) قومی ٹیم فائنل کیلئے میلبورن پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے سڈنی سے میلبورن پہنچ گئی ۔ پاکستان نےگزشتہ روز نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونیوالے دوسرے سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیم کا پاکستان سے 13نومبر کو فائنل میں مقابلہ ہو گا۔

ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ ،فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

یلبورن(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم 13برس بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے تاہم فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل کے موقع پر 95 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ ریزرو ڈے پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آئی سی سی رولز کے مطابق سیمی فائنل میں بارش ہوئی تو گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل میں چلی جائے گی ، فائنل میں بھی بارش ہوتی رہی تو ٹرافی دونوں ٹیمیں اٹھائیں گی۔ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ اننگز میں کم از کم دس، دس اوورز…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ آسٹریلیا میچ بھی بارش کی نذر

میلبورن(پا ک ترک نیوز )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے میلبورن گرائونڈ میں ہونے والا آسٹریلیا انگلینڈ کے اہم میچ میں ٹاس بھی نہ ہو سکا ۔ گرائونڈ بارش کے باعث کئی مقامات پر نرم ہونے کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کردیا ۔ میچ منسوخ ہونے پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، جس کے ساتھ گروپ اے کی صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔ گروپ اے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آئرلینڈ آسٹریلیا 3، 3…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، آئرلینڈ کے 158رنز کا تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

میلبورن (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آئر لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 158رنز کا تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے ۔ انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر ایک رنز بنا لیا ہے ۔ انگلش کپتان جوز بٹلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ جوس لٹلی نے آئر لینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں آئر لینڈ نے 19ویں اوورمیں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 157رنز بنائے تھے۔ آئر ش کپتان نے 62رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لوکن ٹکر 34،پال سٹرلنگ نے…

آئی سی سی کو پاک بھارت میچ نہ ہونے پر بڑے نقصان کا اندیشہ ستانے لگا

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی کو پاک بھارت میچ نہ ہونے پر بڑے نقصان کا اندیشہ ستانے لگا ۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ میں بارش پر ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔میچ میں بارش ہونے پر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا کہ 10 اوورز سے کم کا کھیل ہو۔ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ کل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا لیکن اس کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ میچ کے تمام ٹکٹ آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے، بعد ازاں اسٹینڈنگ…

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سپر 12مرحلے کا کل سے آغاز ،پاک بھارت ٹاکرا 23اکتوبر کو ہو گا

سڈنی (پاک تر ک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے کا آغاز کل ہو گا ۔ پہلے میچ میں پچھلے ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے سڈنی میں ہو گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ 12شروع ہو گا ۔پاک بھارت ٹاکرا 23اکتوبر کو ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سپر 12مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا ۔ کل دو میچ کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل سڈنی میں ایک دوسرے کے مقابل آئیں گی جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More