براؤزنگ ٹیگ

#messi

ریاض سیزن فٹبال لیگ میں میسی اور رونالڈو کا جوڑ اب فروری 2024میں پڑے گا

ریاض (پاک ترک نیوز) لیو نل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان سعودی عرب کی سر زمین پر جلد ہی آخری جوڑ پڑے گا جب انٹر میامی اور النصرفٹبال کلب تین ماہ بعد ریاض سیزن کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فروری 2024 میں ہونے والےاس ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور فٹ بال اسٹارز شامل ہوں گے۔ جن میں سعودی کلب النصر کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور یو ایس کلب انٹر میامی کے ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی شامل ہیں۔فٹبال کی دنیا کے اس تاریخی مقابلے کو "دی لاسٹ ڈانس" کا نام دیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں فیفا کلب ورلڈ…

میسی کی قطر ورلڈ کپ کی دوران پہنی جرسیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدنی متوقع

ارجنٹینیا (پاک ترک نیوز) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر اور فیفا ورلڈ کپ 2022کے فاتح کپتان میسی کی میگا ایونٹ میں پہنی گئی 6جرسیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدنی کی توقع ہے ۔ تفصیلات کےمطابق مشہور نیلامی کرنے والی کمپنی Sotheby's کی جانب سے توقع کی گئی ہے کہ لیونل میسی کی جانب سے گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی فاتحانہ مہم کے دوران پہنی گئی چھ مشہور جرسیوں کی نمائش کی گئی تھی۔کمپنی کو توقع ہے کہ یہ مجموعہ ریکارڈز کو توڑ سکتا ہے، جس کی ممکنہ قیمت $10 ملین سے زیادہ ہے۔ اس غیر…

میسی کو سعودی کلب الہلال کی جانب سے 500ملین یورو کی بڑی پیشکش

ریاض (پاک ترک نیوز)لیونل میسی کو سعودی عر ب کے الہلال کلب نے سالانہ 500ملین یوروکی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کو 2023کا فٹبال ورلڈ کپ جتوانے والے لیونل میسی کو سعودی عرب کے الہلال کلب نے سالانہ 500 ملین یورو کی پیشکش کردی۔یہ رقم پاکستانی روپوڈ میں ایک کھرب 50کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔ سعودی کلب الہلال نے لیونل میسی کو 400 ملین یورو کی پیشکش کی تھی تاہم اب انہوں نے 100 ملین یورو بڑھا کر 500ملین یورو کردیئے ہیں۔ اگر لیونل میسی الہلال کے معاہدے کو قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف…

میسی سعودی کلب الہلال سے معاہدہ کرنے پر رضا مند

ریا ض (پاک ترک نیوز) برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2023 میں ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب الہلال کے ساتھ معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی۔ میسی کو گزشتہ دنوں الہلال کلب کی جانب سے سالانہ پرو لیگ میں شرکت کے لیے 40 کروڑ ڈالرز (ایک کھرب 13 ارب پاکستانی روپے سے زائد) معاوضے کی پیشکش ہوئی ہے۔…

رونالڈو کے بعد سعودی فٹبال کلب کی میسی کو 400 ملین یورو کے معاہدے کی پیشکش

لاہور (پاک ترک نیوز) کرسٹینا رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی جتوانے والے لیونل میسی کو سعودی عرب کے فٹبال کلب نے 400ملین یورو کے معاہدے کی پیشکش کردی۔ معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔ لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے جو پہلے ہی النصر کی نمائندگی کررہے ہیں۔لیونل میسی…

لیونل میسی بیسٹ فیفا پلیئر آف دی ائیر قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) لیونل میسی بیسٹ فیفا پلیئر آف دی ائیر قرار دیدیئے گئے ۔میسی نے یہ ایوارڈ دوسری دفعہ جیتا ہے۔ میسی نے پیرس سینٹ جرمین کے ساتھی اور ورلڈ کپ کے فائنل کے حریف کائلان ایمباپے کو مردوں کے مقابلے میں شکست دی، بیلن ڈی آر کے فاتح کریم بینزیما دوسرے نمبر پر رہے۔ بیسٹ فیفا ایوارڈ 2022 کی جانب سے بارسلونا کی میڈ فیلڈر الیکسیا پوٹیلس کو بیسٹ فیفا وومن پلیئر آف دی ائیر قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی بیلن ڈی آر آرگنائزر نے فرانس فٹبال سے الگ ہونے کے…

ترک شیف براک نے زلزلہ متاثرین کیلئے رونالڈو اور میسی کی دستخط شدہ شرٹ نیلام کردی

انقرہ (پاک ترک نیوز) معروف ترک شیف Czn Burak نے رونالڈو اور لیونل میسی کی دستخط شدہ ٹی شرٹ کو 1 ملین 200 ہزار TL میں نیلام کر دیا۔ نیلامی سے ملنے والی اس رقم کو زلزلہ سے متاثر ہونے والے شہریوں کو عطیہ کردیا۔

رونالڈو اور میسی آج سعودی عرب کے شہر ریا ض میں مد مقابل

ریاض(پاک ترک نیوز) پرتگالی سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کو عالمی چیمپئین بنوانے والے لیونل میسی آج سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگ فہد سٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹار الیون میں النصر اور الہلال کلب کے کھلاڑی شامل ہوں گے، یہ نمائشی میچ کنگ فہد اسٹیڈیم ریاض میں کھیلا جائے گا۔فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) اور سعودی آل سٹار الیون کے درمیان میچ آج 19 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ میچ کی…

دنیا کے سٹار فٹبالرز کے سعودی سٹار کھلاڑیوں سے دوستانہ میچ کی خصوصی ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی

ریاض (پاک ترک نیوز) ریاض سیزن کے فٹبال میچ کی منفرد، نمایاں اور خصوصی ٹکٹ کی نیلامی کے لئے بولی جاری ہے جس میں ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی ہے۔ خصوصی ٹکٹ پر بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی تاجر عبد العزیز بغلف نے ٹکٹ کی 30 لاکھ ریال کی بولی لگائی تھی جس پر معرف تاجر بندر الضحیک نے 35 لاکھ ریال کی بولی لگا دی۔بعد ازاں ابراہیم المہیدب نے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر 40 لاکھ ریال تک کر دی ۔اسکے کچھ دیر بعد معروف تاجر خالد المشرف نے 70 لاکھ کی بولی لگائی اور پھر…

فٹبال عالمی کپ 2022میں کس ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

دوحہ (پاک ترک نیوز) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 جیتنے والی ٹیم ارجنٹینا نے اپنی فٹ بال فیڈریشن کے لیے چار کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمالئے ہیں۔جبکہ عالمی فٹبال کپ کے آخری مرحلے میں حصہ لینے والی ہر ٹیم کی فیڈریشن کو کم ازکم 90لاکھ ڈالر ملے ہیں۔ فیفا کے بیان کے مطابق فالمی فٹبال کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے مقابلے میں ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میں ہارنے والی ٹیم کی فیڈریشن کو فیفا کے 44 کروڑ ڈالر کے انعامی فنڈ میں سے تین کروڑ ڈالر ملےہیں۔ فرانس نے جب سنہ 2018 کا ورلڈ کپ جیتا تھا تو…

میسی کا فی الحال ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) ارجنٹان کو ورلڈ کپ کا فاتح ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے فی الحال ریٹائرمنٹ کا نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے لیونل میسی کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ کیریئر میں ہر ٹائٹل کا حصہ بنا ہوں اور یہ ورلڈ کپ ٹرافی تھی جو میرے پاس نہیں تھی، وہ بھی اب پانے میں سرخرو ہوا ہوں۔ فرانس کو شکست دے کر ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپیئن بنوانے والے میسی نے واضح کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں، اپنے ملک کی طرف سے بطور چیمپیئن کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔…

فیفا ورلڈ کپ ،پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور کروشیا مد مقابل

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ۔ میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کا رات 12بجے آغاز ہو گا ۔ پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور کروشیا میں مقابلہ ہو گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش مدمقابل ہوں گے۔ ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کا ایونٹ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ مقابلے کی دوڑ میں صرف 4 ملک ارجنٹائن، کروشیا، فرانس اور مراکش باقی رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب فٹبال ورلڈ کپ کے آخری مرحلے میں…

سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ میں اپ سیٹ شکست

دوحہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی۔ لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48منٹ میں صالح الشہری گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال…

رونا لڈو کلب فٹبال میں700 گول کرنے والے پہلے فٹبالر

لاہور(پاک ترک نیوز) پرتگال کا کرسٹینا رونالڈو کلب فٹبال میں 700گول کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔ رونالڈو نے مانچسٹر اور ایورٹن کے درمیان پریمیئر لیگ کے میچ میں کلب فٹبال کا 700واں گول کر کے تاریخ رقم کردی۔کرسٹیانو رونالڈو نے 5 کلبز کی جانب سے کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔ انہوں نے ریال میڈرڈ کی لیے 450، یووینٹس کیلئے 101 اور اسپورٹنگ لزبن کیلئے 5گول کیے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ پہلے دور میں 118 اور موجودہ دور میں 26 گول اسکور کیے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More