ترکیہ۔ میٹا کو ہیرا پھیری پر 148000ڈالر روزانہ کا جرمانہ، ڈیٹا شیئرنگ میں پابندی
انقرہ (پاک ترک نیوز)
جمہوریہ ترکیہکے مقابلے کے نگران ادارے نے اپنی جاری تحقیقات میںمیٹا پلیٹ فارمزپر ایک عبوری پابندی کا نفاذ کیا ہے جس کا مقصد اس کے انسٹا گرام اور تھریڈز پلیٹ فارمز کے درمیان ڈیٹا کے اشتراک کو روکنا ہے۔ کیونکہ یہ کمپنی کی غالب مارکیٹ پوزیشن کے ممکنہ غلط استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔
ترکیہ کی مسابقتی اتھارٹی (آر کے) نے دسمبر میں فیس بک پیرنٹ میٹا کے خلاف اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور نئے تھریڈز کو جوڑ کر مقابلے کے قانون کی ممکنہ خلاف ورزی پر تحقیقات کا آغاز کیا…